Monday, 10 February 2020

من ترك الاربع قبل الظهر لم تنله شفاعتي حدیث کی تحقیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم                      

(من ترك الاربع قبل الظهر لم تنله شفاعتي حدیث کی تحقیق)

سوال۔   صاحب ہدایہ علیہ الرحمۃ نے اپنی کتاب الہدایہ میں جلد نمبر 1 صفحہ نمبر 153  میں ایک حدیث (قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من ترك الاربع قبل الظهر لم تنله شفاعتي )ذکر کی ہے اس کی تحقیق مطلوب ہے؟

 سائل۔ محمد عمار بن آدم مومنواس۔

متعلم۔جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورا

بسم اللہ الرحمن الرحیم

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاته

جمعه ورتبه ـ محمد حسان بن سماحة الشيخ یونس التاجفوری الغجراتي 
المدرس بجامعة تحفيظ القرآن الاسلامفورا
مذکورہ سوال میں جو حدیث ذکر کی گئی ہے اس کے متعلق علماء کے اقوال مختلف ہیں جو درج ذیل ہیں

*علامہ زیلعی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب نصب الرایہ یہ جلد نمبر ٢ صفحہ ١٦٢ میں اس حدیث کو ذکر کیا ہے اور لکھا ہے غریب جدا  یہ حدیث بہت ہی زیادہ غریب ہے

*حافظ ابن حجر عسقلانی علیہ الرحمۃ نے اپنی کتاب الدرایہ  جلد نمبر 1 صفحہ نمبر 205 میں لکھا ہے لم اجده یہ روایت مجھے نہیں ملی

*اس حدیث کے متعلق علامہ بدرالدین عینی علیہ الرحمۃ نے اپنی کتاب البنایہ فی شرح الہدایہ جلد نمبر 2 صفحہ نمبر 577 میں لکھا ہے ہذا لیس لہ اصل یہ حدیث اس کی کوئی اصل نہیں ہے

*علامہ صدرالدین علی بن علی نے اپنی کتاب التنبیہ علی مشکلات الھدایہ  صفحہ 696 میں اس حدیث کے متعلق لکھا ہے (هذا لفظه الذي ذكره المصنف لم يذكره اهل الحديث وفي ثبوته نظر) یہ روایت جو مصنف علیہ الرحمۃ نے ذکر کی ہےاس کو محدثین نے ذکر نہیں کیا اور اس کے ثبوت میں نظر ہے، اور اس کے بعد اس کی علت بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں

(فانه ثبت عنه عليه الصلاة والسلام أنه يشفع لاهل الكبائر من أمته فكيف لا ينال شفاعته من ترك غايتها ان تكون مؤكدة يثاب على فعلها ثوابا جزيلا و لكنه لا يعاقب على تركها )

*اسماعیل بن محمد العجلونی  رحمہ اللہ نے اپنی کتاب کشف الخفاء جلد نمبر 2 صفحہ نمبر 332 میں لکھا ہے( من لم يداوم على أربع قبل الظهر لم تنله شفاعتي) نقل السيوطي رحمهم الله في الموضوعات عن الحافظ بن الحجر العسقلاني رحمه الله تعالى أنه يسال عنه فاجاب بانه لا اصل له

خلاصہ کلام _ کوئی معتبر روایت سنتوں کے ترک پر جو اس طرح کی وعید پر مشتمل ہو وارد نہیں ہے ، اس لیے سنت مؤکدہ کے ترک پر اس روایت کو پیش کرنا درست نہیں ہے، البتہ ترک سنت بمعنیٰ ان کو ہلکا سمجھنا یا ترک کی عادت بنا لینا اس سلسلے میں وعید دوسری کتب حدیث میں موجود ہے۔

 واللہ اعلم بالصواب وعلمہ اتم واکمل

19 Comments:

At 12 February 2020 at 06:48 , Blogger Islamicmanner said...

Mashallah.

 
At 12 February 2020 at 06:56 , Blogger  أبو أحمد حسان بن سماحة الشيخ محمد يونس التاجفوري الغجراتي الأجوبة المستحكمة في سلسلة الأحاديث الضعيفة والموضوعة said...

جزاکم اللہ خیرا

 
At 12 February 2020 at 08:50 , Blogger Unknown said...

ترق الله في علمكم نحن نفتخر عليكم يا شيخ على انكم أستاذنا

 
At 12 February 2020 at 09:36 , Blogger mosoheltajpuri52shahid said...

بارك الله في عمرك و علمك

 
At 12 February 2020 at 11:03 , Blogger  أبو أحمد حسان بن سماحة الشيخ محمد يونس التاجفوري الغجراتي الأجوبة المستحكمة في سلسلة الأحاديث الضعيفة والموضوعة said...

جزاكم الله خيرا واحسن الجزاء في الدارين

 
At 13 February 2020 at 06:33 , Blogger Unknown said...

Nice

 
At 13 February 2020 at 22:01 , Blogger  أبو أحمد حسان بن سماحة الشيخ محمد يونس التاجفوري الغجراتي الأجوبة المستحكمة في سلسلة الأحاديث الضعيفة والموضوعة said...

جزاكم الله خيرا واحسن الجزاء في الدارين

 
At 27 March 2020 at 21:21 , Blogger Unknown said...

Good

 
At 28 March 2020 at 06:13 , Blogger Unknown said...

اللہ یعطیک العافیۃ فی الدنیا والآخرۃ

 
At 28 March 2020 at 06:13 , Blogger Unknown said...

ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ

 
At 28 March 2020 at 06:13 , Blogger Unknown said...

شاندار کارکردگی

 
At 30 March 2020 at 20:59 , Blogger Unknown said...

ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ تحریر ہے

 
At 31 March 2020 at 05:42 , Blogger Unknown said...

آپ کی تحقیق پسند آئی

 
At 1 April 2020 at 23:33 , Blogger Unknown said...

ماشاء اللہ
جید جدا
👍👍👍

 
At 4 April 2020 at 06:01 , Blogger حماد said...

Vr nice

 
At 14 April 2020 at 04:45 , Blogger Unknown said...

آپ کی محنتوں کو اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں آمین

 
At 1 January 2022 at 07:54 , Blogger Unknown said...

بہت خوب

 
At 19 March 2022 at 01:40 , Blogger Unknown said...

ماشاء اللہ

 
At 20 March 2022 at 07:44 , Blogger Unknown said...

ماشاءاللہ۔۔بارک اللہ علما وعملا

 

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home