ہماری تحقیق پڑھنے سے پہلے آپ محترم سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس 👇 ویڈیو کو
ضرور سن لے
تحقیقات سلسلہ نمبر 24
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
(سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک غلط ویڈیو کی وضاحت)
سوال۔ اوپر میں نے آپ کو جو ویڈیو ارسال کیا ہے اس کی تحقیق مطلوب ہے؟
جس میں بتایا گیا ہے کہ09/ اپریل/2020ء بروز جمعرات سے لیکر13/ اپریل / 2020ء بروز پیر تک ایام تشریق ہیں، لہذا ان پانچ دنوں میں تکبیر تشریق "الله اكبر، الله اكبر، لا إله إلا الله والله اكبر، الله اكبر ولله الحمد" پڑھنا ہے، تو آپ سے سوال یہ ہے کہ ان دنوں میں یعنی14/شعبان المعظم/ 1441ھ بروز جمعرات سے لیکر 18/ شعبان المعظم/ 1441ھ بروز پیر تک کیا یہ دن ایام تشریق ہیں؟ اور ان میں کیا تکبیر تشریق پڑھی جائیں؟ محقق جواب دیکر عند اللہ ماجور ہو۔۔
فقط والسلام مع الاحترام۔۔۔۔۔
سائل: قاسم بمبئی
متعلم: جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورہ سابرکانٹھا گجرات الھند
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
جواب۔ مذکور سوال کے سلسلے میں دو باتوں کا جاننا ضروری معلوم ہوتا ہے۔
(١) ویڈیو کے ساتھ چھیڑخانی، اور مکمل دلائل کی روشنی میں وضاحت۔
(٢) ایام تشریق کے سلسلے میں۔
تفصیل الجواب(١) ویڈیو کے ساتھ چھیڑخانی، اور مکمل دلائل کی روشنی میں وضاحت۔
آپ محترم نے جو ویڈیو ارسال کیا ہے اصل بات یہ ہے کہ اس میں بتائی ہوئی باتیں درست اور صحیح ہیں،لیکن اس عالم کی ویڈیو کے ساتھ جو چھیڑخانی کی گئی ہے وہ غلط ہے، درست اور صحیح نہیں ہے۔
اب آپ کو سوال ہوگا کہ ایسا کیوں؟ حالہ کہ اس کے اوپر تو تاریخ آج کل کی یعنی 09 اپریل/ 2020ء کی ہے، جو موافق ہے 14/ شعبان المعظم 1441ھ کو، اور اس بات کو ہر مسلمان ( چھوٹا بڑا ، عالم ناواقف) جانتا ہیں کہ ایام تشریق جن میں تکبیر تشریق پڑھی جاتی ہے وہ شعبان میں نہیں بلکہ ذی الحجہ کے ایام میں ہے۔ تو وہ بتائی ہوئی باتیں درست کیسے ہوسکتی ہیں؟
تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس ویڈیو کے ساتھ چھیڑخانی کی گئی ہے،( چھیڑخانی پر دلائل کی وضاحت اس کے بعد میں درج ہیں) اس طور پر کہ وہ وائس مسیج کسی عالم کا ہے، جو ایام تشریق کے سلسلے میں تکبیر تشریق پڑھنے کی ترغیب دے رہے ہے، یہ ترغیب اور ان کا بیان ابھی(اپریل/2020ء موافق شعبان المعظم 1441ھ) کا نہیں ہے، بلکہ 31/ اگست / 2017 بروز جمعرات سے پہلے کا ہے، اور وہ عالم 2017ء کے ان ایام تشریق کے سلسلے میں تکبیر تشریق پڑھنے کی ترغیب دے رہے ہے، آپ نے آواز سنی ہوگی اس میں وہ عالم تاریخ کا بھی ذکر کرتے ہے اور ایام کا بھی، یعنی نو 09 تاریخ یعنی جمعرات سے لیکر پیر کی عصر تک، اب میں آپ سے مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں کہ آپ 2017ء کا اسلامی کلینڈر اٹھائیے اور اس میں ملاحظہ فرمائیں کہ 31/اگست/ 2017ء کو ذی الحجہ کی 09 تاریخ تھی اوروہ بھی جمعرات کے دن،اور ان ایام میں یعنی 31/ اگست 2017ء بروز جمعرات سے لیکر 04/ سپتمبر /2017ء بروز پیر کے دنوں میں ایام تشریق تھے۔ (ایام تشریق یعنی 09 ذی الحجہ سے لیکر 13/ ذی الحجہ تک)۔
( اخیر میں ہمنے آپ کی معلومات کے لئے 2017 کے کلینڈر کے کچھ اسکرین شاٹ پیش کئے ہیں، ملاحظہ فرمائیں) لہذا معلوم ہوتا ہے کہ اس ویڈیو کے ساتھ چھیڑخانی کی گئی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
(چھیڑخانی پر دلائل)
اس ویڈیو کے چھیڑخانی پر کچھ دلائل پیش کیے دیتے ہیں ملاحظہ فرمائیں۔
دلیل نمبر (١)
اس بیان کے وائس(آواز) کے شروع حصے کو حذف کر کے باقی وائس (آواز) کو برقرار رکھا گیا ہے، تاکہ کسی کو اس چھیڑخانی پر شک نہ ہو، (اور شک کرنے والا کہے کہ اس میں تو شعبان المعظم کا ذکر ہی نہیں بلکہ ذی الحجہ کی نو تاریخ کا ذکر ہے) پھر اس پر اس طرح کی امیج کا سیٹنگ کیا گیا ہے جس پر آج کل کی تاریخ
(09/04/2020se 13/04/2020) لکھی گئی ہے، میں آپ قارئ سے دوبارہ اس ویڈیو کے سننے کی گزارش کرتا ہوں، آپ محسوس کریں گے کہ اس کے بالکل ابتداء کی آواز کا تعلق اگلے والی گفتگوں سے ہے، لیکن اس کو کاٹدیا گیا ہے، اور اس کا مقصد صرف اور صرف دین اسلام کو نقصان پہنچانا ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کی ان دشمنان اسلام سے حفاظت فرمائیں۔ آمین
دلیل نمبر (٢)
جب آپ غور سے اس ویڈیو کو سنیں گے تو آپ کو اس میں کچھ لوگوں کی آواز بھی سنائی دیں گی جو ان کے ساتھ تکبیر تشریق کو پڑھتے ہیں، اب آپ غور کریں کہ لوگوں کے درمیان اس طرح کی باتیں ( اگر ویڈیو کی بات درست مانے تو) کیا ممکن ہیں؟ ہرگیز نہیں! ایک ناواقف شخص بھی جانتا ہے کہ یہ تکبیر تشریق ذی الحجہ میں پڑہی جاتی ہے، نہ کہ شعبان المعظم میں۔ واللہ اعلم
دلیل نمبر (٣)
ویڈیو میں لوگوں کا بھی تکبیر تشریق پڑھنا اس بات کی بھی دلیل ہے کہ یہ ویڈیو ابھی کا نہیں ہے، بلکہ پہلے کا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ آج سے تقریباً 12۔13 دنوں پہلے سے مساجد میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے باجماعت نماز تین چار افراد کو چھوڑ کر بند ہے، جب نماز بند ہے تو ترغیب اور بیان کا کیا کہنا۔
دلیل نمبر (٤)
مولانا کا یہ کہنا بیان میں " آنے والی جمعرات" اس سے تو قطعی طور پر معلوم ہوگیا کہ ویڈیو پہلے کی ہے، ابھی کی نہیں، اس لیے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیانات سب بند ہیں۔
تفصیل الجواب (٢) ایام تشریق کے سلسلے میں۔
ایام تشریق پانچ دن ہیں، جس کی ابتداء نویں ذی الحجہ کی فجر سے ہوتی ہے اور جس کا اختتام تیرہویں ذی الحجہ کی عصر پر ہوتا ہے، اسلامی تاریخ کی ابتداء غروب شمس سے ہوتی ہے عصر سے نہیں۔ ان ایام میں 9تاریخ کے سوا باقی سارے ایام ایامِ تشریق ہیں، اس لیے تغلیباً ان تکبیرات کو تکبیراتِ تشریق کہتے ہیں، اگرچہ ان تکبیرات کے حکم میں ایک دن ایامِ تشریق سے پہلے کا(یعنی نو ذی الحجہ ) بھی شامل ہے۔یہی (یعنی 9 ذوالحجہ کی فجر سے تکبیراتِ تشریق کا آغاز کرنا) احناف کامفتی بہ قول ہے۔
تکبیر تشریق کا کلمہ یہ ہے:
اللہ أکبر اللہ أکبر لا إلہ إلا اللہ واللہ أکبر اللہ أکبر وللہ الحمد.
واللہ اعلم بالصواب وعلمہ اتم واکمل
فقط والسلام
✍️ ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری
مدرس جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورہ سابرکانٹھا گجرات الھند
رابطہ نمبر۔ 9428359610
08/اپریل/ 2020ء برور بدھ
Good
ReplyDeleteشكرا لكم على اقامة الاهواء الزائغة و الطباع الخشنة المموهة لشبيه الشريعة السمحة فجزاكم الله عنا و عن جميع المسلمين
ReplyDeleteاللہ تعالیٰ قبول فرمائیں آمین
ReplyDeleteاور ہم تمام کی ان واہیات سے حفاظت فرمائے آمین
شاندار کارکردگی
ReplyDeleteاللہ یعطیک العافیۃ فی الدنیا والآخرۃ
ReplyDeleteماشاء اللہ بہت خوب
ReplyDeleteGood
ReplyDeleteશાનદાર
ReplyDeleteMashallah bahut hi sundar
ReplyDeleteGood 👍👌 good 👍 very nice
ReplyDeleteآپ کی محنتوں کو اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں آمین
ReplyDelete