Tuesday, 3 March 2020

ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری سابرکانٹھا گجرات (الھند) مدرس: جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورہ سابرکانٹھا (الفاظ درود و سلام اور ان کے فضائل کے متعلق تحقیق)

اولاً ان 👇اوراق کے درود اور ان کے فضائل کو پڑھے؟ اس کے بعد درج ذیل تحقیق کو پڑھے؟


بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
(الفاظ درودوسلام اور ان کے فضائل کے متعلق تحقیق)
سوال۔ بہت سی کتب میں دیکھا گیا ہے کہ مختلف درود و سلام کے متعلق غیر مستند روایات پیش کرکے ان کے فضائل بیان کئے جاتے ہیں۔ درود و سلام کے ان صیغوں اور ان کے فضائل کے متعلق کوئی قاعدہ اور ضابطہ ہے جس کو ان تمام پر تطبیق دیں؟اور جس سے معلوم ہو سکے کہ فلاں صیغہ پڑھا جائے اور فلاں سے اجتناب کیا جائے؟ یا فلاں فضیلت کا اعتقاد رکھا جائے اور فلاں کا نہیں؟ 
فقط والسلام
سائلین:عبدالحسیب اسلام پوری،انس بمبئی،فیضان گڑھوی،انس سوالا
طلاب: جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورہ سابرکانٹھا گجرات (الھند)
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جواب۔ اس حوالے سے تین امور کا سمجھنا ضروری معلوم ہوتا ہے۔
الفاظ درودوسلام،فضیلت درود و سلام اور تأثیر درودوسلام ہر ایک سے متعلق أصول یہ ہیں۔
(١) الفاظ درودوسلام
فرمان باری تعالی ہے'' ان الله وملائكته يصلون على النبي يا أيها الذين آمنوا صلوا عليه وسلموا تسليما'' (سورة الأحزاب) 
ترجمہ۔ بے شک اللہ تعالی اور اس کے فرشتے نبی پر درود و سلام بھیجتے ہیں اے ایمان والو ان پر درود و سلام بھیجا کرو۔
درود و سلام کے مختلف صیغے احادیث مبارکہ میں منقول ہیں،ان میں سے جس کو اختیار کیا جائے تو فرمانے باری تعالی کی تعمیل ہو جاتی ہے،چونکہ یہ الفاظ مختلف صیغوں سے منقول ہیں اس لیے ان سے یہ قاعدہ معلوم ہوتا ہے کہ صلاۃوسلام کے حکم کی تعمیل پر اس صیغہ سے ہوسکتی ہے جس میں صلاۃ و سلام کے الفاظ موجود ہو،متعینہ طور پر کسی خاص صیغہ کی پابندی ضروری نہیں ہے،البتہ ماثور و منقول الفاظ باعثِ برکت ضرور ہیں۔
نیز منقول و ماثور درود و سلام کے صیغوں میں غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان میں شرکیہ الفاظ نہیں ہے،اس لئے صیغۂ درودوسلام میں  اگر شرکیہ الفاظ ہو یا ان میں شرک کا شائبہ پایا جائے تو ان کا پڑھنا ہرگیزجائز نہیں ہیں۔
(٢) فضیلت درود و سلام
بعض فضائل وہ ہے جو مستند و معروف مجموعہ ہائے درود شریف میں منقول ہے
*جلاء الافهام في فضل الصلاة والسلام على محمد خير الانام…… تالیف: حافظ شمس الدین ابو عبداللہ محمد بن ابو بکر ابن القیم الجوزی (متوفی ٧٥١ھ)
*الصلاه والسلام في الصلاة على خير البشر…... تالیف: فخر الدین محمد بن یعقوب الفیروزآبادی (متوفی ٨١٧ھ)
* دلائل الخيرات وشوارق الانوار في ذكر الصلاة على النبي المختار…… تالیف: الشیخ ابو عبداللہ محمد بن عبدالرحمن بن ابی بکر سلیمان الجزولی الحسنی (متوفی ٨٧٠ھ)
* القول البديع في الصلاة على الحبيب الشفيع…... تالیف: حافظ محمد بن عبد الرحمن السخاوی الشافعی (متوفیٰ ٩٥٢ھ)
* الدر المنضود في الصلاة والسلام على صاحب المقام المحمود……. تالیف: علامہ شہاب الدین ابو العباس احمد بن محمد بن علی بن حجر البیہقی المکی (متوفیٰ ٩٧٣ھ)
* ذريعة الوصول الى جناب الرسول……. تالیف: علامہ مخدوم محمد ہاشم سندھی (متوفی ١١٧٤ھ)
*فضائل درود شریف……. تالیف: شیخ الحدیث مولانا زکریا کاندھلوی (متوفی ١٤٠٢ھ)
ان مجموعہ جات میں موجودہ درودوسلام کو ان کے فضائل کے اعتقاد کے ساتھ پڑھنا جائز و درست ہے۔
اگر صلاۃوسلام کے صیغے کسی  غیر معروف کتاب یا غیر منقول فضائل کے ساتھ ملے تو بشرطے صحت الفاظ ان کو پڑھنا درست ہوگا،لیکن اس کی فضیلت خاصہ کا اعتقاد رکھنا صحیح نہ ہوگا،جب تک کسی مستند عالم سے ان فضائل سے متعلق روایات کی تحقیق نہ کرائی جائے۔
(٣) تأثیر درودوسلام
درود وسلام کے کچھ صیغے ایسے بھی ہیں جو کسی حدیث میں منقول نہیں،بلکہ بعض اکابرین نے اپنے تجربات کی بنا پر اس میں خاص تاثیر کا مشاہدہ کیا ہے،اس قسم کے صیغوں اور اس کی تاثیر کو یہ حضرات اپنے تجربات کی بنا پر نقل کردیتے ہیں،ان کے بارے میں قاعدہ یہ ہے کہ  بشرط صحت الفاظ اس تاثیر کے حصول کے لیے ان صیغوں کا پڑھنا بھی جائز ہے،جب کہ اعتقاد یہی ہو کہ اس کی یہ تاثیر فلاں بزرگ کے تجربہ کی بنا پر ہے،جیسے درود تنجينا وغیرہ - 
واللہ اعلم بالصواب
ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری
مدرس: جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورہ سابرکانٹھا گجرات (الھند)
واٹساپ: 9428359610
٣/مارچ ٢٠٢٠ء بروز منگل

23 Comments:

At 3 March 2020 at 09:32 , Blogger  أبو أحمد حسان بن سماحة الشيخ محمد يونس التاجفوري الغجراتي الأجوبة المستحكمة في سلسلة الأحاديث الضعيفة والموضوعة said...

احادیث کی تحقیق و تخریج لئے اس واٹساپ نمبر پر رابطہ کریں
9428359610

 
At 3 March 2020 at 09:48 , Blogger Mohd Mustafa said...

Good

 
At 3 March 2020 at 10:13 , Blogger mosoheltajpuri52shahid said...

SARAS

 
At 5 March 2020 at 09:38 , Blogger Mohd Mustafa said...

Achcha

 
At 8 March 2020 at 20:30 , Blogger Unknown said...

ماشاءاللہ
بہت خوب

 
At 8 March 2020 at 20:48 , Blogger Unknown said...

م والعلم النافعالله. الله يعطيني واياك العافية

 
At 10 March 2020 at 04:30 , Blogger Unknown said...

Good
Nice

 
At 11 March 2020 at 04:52 , Blogger Unknown said...

Subhanallah

 
At 13 March 2020 at 22:04 , Blogger Unknown said...

ما شاء اللہ بہت خوب
اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں
آمین

 
At 23 March 2020 at 20:19 , Blogger Unknown said...

ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ آمین

 
At 25 March 2020 at 20:14 , Blogger Unknown said...

سرس

 
At 28 March 2020 at 06:03 , Blogger Unknown said...

ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ تحریر ہے
اللہ تعالیٰ ترقیات سے نوازے آمین

 
At 28 March 2020 at 06:03 , Blogger Unknown said...

👍👍👍👍👍👍

 
At 28 March 2020 at 06:04 , Blogger Unknown said...

Mashaallah

 
At 28 March 2020 at 06:04 , Blogger Unknown said...

Good

 
At 28 March 2020 at 06:04 , Blogger Unknown said...

Very nice

 
At 30 March 2020 at 20:48 , Blogger Unknown said...

جید

 
At 31 March 2020 at 05:29 , Blogger Unknown said...

Very nice

 
At 4 April 2020 at 06:08 , Blogger حماد said...

👍👍👍

 
At 8 April 2020 at 09:37 , Blogger Unknown said...

آپ محترم کی تحقیقات بے حد پسند آئی

 
At 12 April 2020 at 09:16 , Blogger Unknown said...

مقبول

 
At 14 April 2020 at 04:40 , Blogger Unknown said...

آپ کی محنتوں کو اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں آمین

 
At 15 April 2022 at 16:47 , Blogger Unknown said...

جزاک اللہ خیرا

 

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home