لقمة في بطن جائع خير من بناء ألف جامع
(تحقیقات سلسلہ نمبر 41)
باسمہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال:- میں نے دیکھا کہ بہت سے احباب کے اسٹیٹس اور ڈی پی پر یہ لکھا ملا "لقمة في بطن جائع خير من بناء ألف جامع"
آیا یہ حدیث ہے یا نہیں۔۔۔مکمل تحقیق مطلوب ہے؟
فقط والسلام
سائل:- حافظ اسامہ بن مولانا سلیم صاحب نولپوری
متعلم:- جامعہ تحفیظ القران اسلامپورہ
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب:- سوال میں مذکور الفاظ کے متعلق کتابوں میں لکھا ہے کہ یہ حدیث نہیں ہے، لہذا اس کی نسبت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کرنا درست نہیں۔
1 *چنانچہ علامہ اسمعیل العجلونی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب کشف الخفاء میں جلد ۲ میں صفحہ۔۱٦۹ (مکتبۃ العلم الحدیث کا نسخہ)پر ۲۰٥٥ نمبر اس مقولہ کو ذکر فرمایا ہے۔
لقمة في بطن الجائع أفضل من عمارة ألف جامع
ترجمہ۔ایک بھوکے کو لقمہ دینا ہزار جامع مساجد کی تعمیر سے افضل ہے۔
اس کے بعد علامہ عجلونی تحریر فرماتے ہیں: "الظاهر أنه ليس بحديث " کہ یہ حدیث نہیں ہے۔
2 *نیز علامہ محمد بن درویش بن محمد الحوت الشافعی رحمہ اللہ تعالی نے اپنی کتاب اسنی المطالب میں(دار الکتب العلمیہ،بیروت،لبنان کے نسخہ میں)صفحہ ٢٢٨ پر اس مقولہ کو ان الفاظ میں ذکر کیا ہے:
١١٤٨ لقمة في بطن جائع خير من بناء جامع
اسے ذکر کرنے کے بعد تحریر فرماتے ہیں: لیس بحدیث یہ حدیث نہیں ہے۔
3 *نیز اس کو محمد بن بشیر ظافر الاظہری نے اپنی کتاب "تحذير المسلمين من الأحاديث الموضوعة على سيد المرسلين"میں (دار ابن كثير،بيروت کے نسخہ میں)صفحہ۔١٥١ پر کچھ اس طرح ذکر کیا ہے:
٢٧٩ (لقمة في بطن جائع خير من بناء جامع)ليس بحديث۔ یہ حدیث نہیں ہے۔
خلاصۂ کلام:- یہ کسی کا مقولہ ہے واللہ اعلم ،حدیث نہیں ہے، لہذا اس کی نسبت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کرنے سے احتراز کرنا چاہیے۔
فقط والسلام
و اللہ اعلم بالصواب
جمعه ورتبه:- ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری گجرات (الھند)
مدرس جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورہ گجرات
رابطہ نمبر: 9428359610
25/ستمبر/2020ء بروز جمعہ
5 Comments:
ماشاء الله مولانا آپ کا طالب علم
Masha Allah
ماشاءاللہ ! اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے
آمین وایاکم ایضا
فجزاکم اللہ خیراً واحسن الجزاء فی الدارین۔۔۔۔۔۔۔۔
ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home