Sunday 31 December 2023

*( "تخریج حدیث" ہم حدیث کیسے تلاش کریں؟ آن لائن کورس)*


 باسمہ سبحانہ وتعالٰی



*( "تخریج حدیث" ہم حدیث کیسے تلاش کریں؟ آن لائن کورس)* 

      *چوتھی بیچ کا آغاز*

*صرف پانچ مہینوں کے لیے۔*

*مدرس: ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری (سابرکانٹھا شمالی گجرات الھند)*

*استاذ حدیث: جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورا گجرات*

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اس میں شک نہیں کہ اسنادی پہلو سے کسی حدیث کا مقام ومرتبہ جاننے کے لئے سب سے پہلے یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ مطلوب حدیث ذخیرۂ حدیث میں کہاں کہاں ہے؟ اور کن کن سندوں سے مروی ہے؟ جب تک ممکنہ حد تک پورے ذخیرۂ حدیث سے حدیث کو کھنگال کر حدیث کے اطراف والفاظ سامنے نہیں لائے جائینگے تب تک اس حدیث کی صحت یا عدم صحت کا فیصلہ نہیں ہوسکتا، لہذا اس اہمیت وافادیت کے پیش نظر فن تخریج اور اس کے قواعد وطرق سے واقفیت ہر اس شخص کے لیے ضروری ہے جو علوم شرعیہ سے بحث کرے؛ تاکہ وہ جان سکے کہ حدیث کی مصادر اصلیہ تک کیسے پہنچا جاۓ، خصوصا علوم حدیث سے بحث کرنے والے کے لیے اور بھی ضروری ہے کہ وہ اس فن میں واقفیت رکھے؛ تاکہ ائمہ مصنفین کے مصادر اصلیہ کی احادیث تک پہنچ سکے اور دوسروں کی رہنمائی کر سکے، اور کسی شخص کے لیے یہ جائز نہیں کہ کسی حدیث کو روایت کرے یا اس سے استدلال کرے جب تک کہ اس کو یہ معلوم نہ ہو کہ کس مصنف نے اس حدیث کو سند کے ساتھ اپنی کتاب میں ذکر کیا ہے، اس لیے ہر محقق اور علوم اسلامیہ سے بحث کر نے والے شخص کے لیے فن تخریج سے واقفیت انتہائی ضروری ہے۔ اور یہ امر واقعہ ہے کہ فضلائے مدارس و جامعات کو احادیث تلاش کرنے میں بڑی دقتیں پیش آتی ہیں اور اس کی وجہ مصادرحدیث کے موضوع نہج اور اندازے ترتیب سے ناواقفیت ہوتی ہے۔

لہذا اسی غرض کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض احباب مدارس کے اصرار پر بندۂ عاجز نے *آن لائن* تخریج الحدیث کورس کا آغاز کیا ہے، اور الحمد للہ یہ چوتھی بیچ کا آغاز ہورہا ہے، جس میں ان شاءاللہ *تین چیزوں پر زیادہ توجہ دلائی جائے گی:*

*١- تعریف تخریج حدیث*

*٢- فوائد تخریج حدیث*

*٣- طرق تخریج حدیث*

*اس میں خصوصی طور پر دو طریقوں کا ذکر ہوگا*

*(١) کتب کے ذریعے تخریج کرنا اس میں پھر کل چھ 6 طریقے ہیں مثلاً:*

 *حدیث کا صرف کوئی ایک لفظ یاد ہے تو حدیث کیسے تلاش کریں؟*

 *صرف حدیث کے راوی اعلی (صحابی یا تابعی) کا نام یاد ہے باقی کچھ معلوم نہیں تو کن کتب کی مدد سے حدیث ملے گی؟* 

*حدیث کا صرف پہلا جملہ یاد ہے تو حدیث تک رسائی کے لئے کن کتب کی طرف رجوع کریں؟*

*حدیث کے بارے میں کچھ معلوم نہیں صرف موضوع ذہن میں ہے مثلا نماز، زکوۃ، جہاد، صبر، شکر وغیرہ تو حدیث تک کون سی کتب پہنچا سکتی ہیں؟*

*حدیث کا صرف پہلا لفظ یاد ہے تو طلب حدیث میں کن مراحل سے گزریں؟*

 *صرف متواتر حدیثیں کہاں لکھی ہوئی ہیں؟*

*صحیح احادیث کے مآخذ کون سے ہیں؟*

 وغیرہ ان چھ طریقوں پر مفصل کلام مع تعارف کتب واجراء ان شاءاللہ پیش کیا جائے گا۔ 


*(٢) جدید آلات اور سافٹ ویئر کے ذریعے تخریج کرنا، اس میں مکمل احتیاط کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پہلوں پر تشفی بخش اور مفصل گفتگو ان شاءاللہ کی جائے گی، اور ان جدید آلات کے ذریعے تخریج کیسے کی جاتی ہے؟ اور کن کن احتیاطات کو ملحوظ رکھا جاتا ہے؟ سکھایا جائے گا۔ نیز ساتھ میں کم از کم سو سے زائد مصادر کتب اصلیہ وشبہ اصلیہ و کتب غیر اصلیہ کا مفصل تعارف بھی ان شاءاللہ العزیز بتلایا جائے گا۔*

*اہم خوبی:- ان تمام طرق کو مع مذکورہ کتب سے تخریج کرنے کا سہل اور آسان طریقہ مع اجراء ان شاءاللہ العزیز بتلایا جائے گا۔*

*اسباق کی ترتیب:-

*متمنی حضرات کے لیے -ان شاءاللہ- ایک مخصوص گروپ بنایا جائے گا۔ (ہفتے میں پانچ اسباق ہوں گے) اور ان اسباق کا اسکرین ریکارڈنگ اپنے اسی مخصوص گروپ میں ارسال کیا جائے گا۔ نیز ساتھ میں ان اسباق کے متعلق تمرینی سوالات ارسال کیے جائیں گے، جن کے جوابات لکھ کر میرے پرسنل نمبر پر ارسال کرنا ہوگا، اور تمرینی مشق کے طور پر وقتاً فوقتاً روایات ارسال کی جائیں گی، جن روایات کو اپنی صوابدید کے مطابق تلاش کرکے میرے پرسنل نمبر پر ارسال کرنا ہوگا۔*

قوی امید تو یہی ہے کہ ان اسباق کا سلسلہ ان شاءاللہ پانچ مہینوں میں پورا ہوجائے گا، اگر یہ اسباق پانچ مہینوں میں مکمل نہیں ہوسکے تو ان شاءاللہ ان بقیہ اسباق کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ فاللہ الموفق والمعین۔

*اسباق ان شاءاللہ العزیز 06/ جنوری/2024 بروز سنیچر سے شروع ہوجائیں گے۔*

کل کورس کی فیس:- 1000₹

*اہم نوٹ:- پاک والے احباب سے گزارش ہے کہ کچھ خاص احتیاط کی بناء پر وہ حضرات بندے کو اس کورس کو لیکر کوئی مسیج نہ کریں۔ بقیہ حضرات کے لیے ان شاءاللہ حتی الوسع ممکنہ کوشش کی جائے گی۔*

*متمنی حضرات درج ذیل دو نمبروں میں سے کسی ایک نمبر پر اپنا پورا تعارف ارسال کریں۔ (نام، والد کا نام، گاؤں، شہر، تحصیل، ضلع وغیرہ کا نام، حالیہ مصروفیت وغیرہ)*

+919428359610

+916354457400

اخیر میں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں موت تک اپنے دین متین کی خدمت کے لئے قبول فرمائے، ہمیں اس کام میں اخلاص نصیب فرمائے، اور ہمیں ہمت وطاقت عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

*پیش کش: ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری*

سابرکانٹھا شمالی گجرات الھند

*خادم التدریس: جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورا گجرات (الھند)*

رقم الاتصال: 919428359610+

Wednesday 21 June 2023

علم تجوید کے واضع اول کون ہیں؟

 باسمہ تعالیٰ

*(علم تجوید کے واضع اول کون؟)*

سوال:- مدوّن وواضع علم تجوید کے متعلق معلومات دریافت کرنی ہے۔

جواب دیکر عند اللہ ماجور ہوں۔


*حضرت قاری وصی اللہ صاحب بھاگلوی دامت برکاتہم*

*استاذ قراءت وتجوید جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورا*


الجواب بعون الملک الوھاب:- تو سب سے پہلے یہ بات مد نظر رہے کہ عملی میدان میں اس فن (علم تجوید) کے مدون وواضع اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، جن ہوں نے باقاعدہ منزل من السماء کے عین مطابق ہی صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین کو پڑھایا اور سنایا، اور خالص پڑھایا یا سنایا ہی نہیں بلکہ اس کے مطابق پڑھنے کی ترغیب بھی دی۔ *صلی اللہ علیہ وسلم* لیکن چونکہ بعد میں فتوحات کا زمانہ آیا اور عجم حضرات عرب کے ساتھ ملے اور ان کو قرآن مجید پڑھنے اور پڑھانے کا مسئلہ پیدا ہوا تو علم تجوید کے قواعد کا وجود ہوا، لہذا راجح قول کے مطابق اس کے قواعد کو وضع کرنے والے سب سے پہلے خلیل بن احمد الفراھیدی (ولادت 100ھ وفات 170ھ) ہے، جن کی کوئی تصنیف تو منظر عام پر نہیں آئی لیکن ان ہوں نے سب سے پہلے قواعد تجوید کو مدون کیا اور وضع کیا، جن قواعد کو سمجھ کر عجم بھی تجوید کے ساتھ قرآن مجید پڑھ سکے اور سکھ سکے۔ 


*أما واضعه من الناحية العملية فهو رسول الله صلى الله عليه وسلم.*

*ومن ناحية وضع قواعده فهو الخليل بن أحمد الفراهيدي وغيره من أئمة القراء والتابعين وأتباعهم رضي الله عنهم.*


لیکن اس سلسلے میں علماء کرام کے چار اقوام ہیں، ترتیب وار ملاحظہ فرمائیں


01. قيل إنَّ أول مَن وضع علم التجويد هو *أبو الأسود الدؤلي*

*(هداية القاري الى تجويد كلام الباري -عبدالفتّاح السيد عجمي المرصفي- ص46)*


02. وقيل إنَّه *الخليلُ بن أحمد الفراهيدي*

 *(هداية القاري الى تجويد كلام الباري -عبدالفتّاح السيد عجمي المرصفي- ص46)*

 

بندہ ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری غفرلہ کے نزدیک یہ قول زیادہ راجح ہے، اس لیے کہ ان کا نام واضع علم تجوید میں اکثر حضرات نے پیش کیا ہے۔ ھذا ما ظھر لی۔ واللہ اعلم بالصواب 


 وقيل إنَّ الواضع لعلم التجويد هو *أبو القاسم عبيد بن سلام* توفي ابن سلام بمكة سنة: 224هـ.

*(هداية القاري الى تجويد كلام الباري -عبدالفتّاح السيد عجمي المرصفي- ص46)*


*قواعد تجوید میں سب سے پہلے تصنیف کرنے والے 👇*

04. وأمَّا أولُ قصيدة رائية مكوَّنة من واحد وخمسين بيتًا نُظمت في علم التجويد فهي *لأبي مُزاحم الخاقاني* المتوفَّى سنة: 325 هـ، وكان ذلك في أواخر القرن الثالث الهجري وقيل هو أول من صنَّف في التجويد۔

*(سير أعلام النبلاء- الذهبي- ج15 / ص94، الأعلام- خير الدين الزركلي- ج7 / ص324)*


*جمع وترتیب: ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری*

*خادم التدریس: جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورا گجرات*

Thursday 20 April 2023

تخریج حدیث کا آن لائن کورس، تیسری بیچ ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری


باسمہ سبحانہ وتعالٰی

*( "تخریج حدیث" ہم حدیث کیسے تلاش کریں؟ آن لائن کورس)* 

      *تیسری بیچ کا آغاز*

*صرف پانچ مہینوں کے لیے۔*

*مدرس: ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری*

*خادم التدریس: جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورا گجرات*

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اس میں شک نہیں کہ اسنادی پہلو سے کسی حدیث کا مقام ومرتبہ جاننے کے لئے سب سے

پہلے یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ مطلوب حدیث ذخیرۂ حدیث میں کہاں کہاں ہے؟ اور کن کن سندوں سے مروی ہے؟ جب تک ممکنہ حد تک پورے ذخیرۂ حدیث سے حدیث کو کھنگال کر حدیث کے اطراف والفاظ سامنے نہیں لائے جائینگے تب تک اس حدیث کی صحت یا عدم صحت کا فیصلہ نہیں ہوسکتا، لہذا اس اہمیت وافادیت کے پیش نظر فن تخریج اور اس کے قواعد وطرق سے واقفیت ہر اس شخص کے لیے ضروری ہے جو علوم شرعیہ سے بحث کرے؛ تاکہ وہ جان سکے کہ حدیث کی مصادر اصلیہ تک کیسے پہنچا جاۓ، خصوصا علوم حدیث سے بحث کرنے والے کے لیے اور بھی ضروری ہے کہ وہ اس فن میں واقفیت رکھے؛ تاکہ ائمہ مصنفین کے مصادر اصلیہ کی احادیث تک پہنچ سکے اور دوسروں کی رہنمائی کر سکے، اور کسی شخص کے لیے یہ جائز نہیں کہ کسی حدیث کو روایت کرے یا اس سے استدلال کرے جب تک کہ اس کو یہ معلوم نہ ہو کہ کس مصنف نے اس حدیث کو سند کے ساتھ اپنی کتاب میں ذکر کیا ہے، اس لیے ہر محقق اور علوم اسلامیہ سے بحث کر نے والے شخص کے لیے فن تخریج سے واقفیت انتہائی ضروری ہے۔ اور یہ امر واقعہ ہے کہ فضلائے مدارس و جامعات کو احادیث تلاش کرنے میں بڑی دقتیں پیش آتی ہیں اور اس کی وجہ مصادرحدیث کے موضوع نہج اور اندازے ترتیب سے ناواقفیت ہوتی ہے۔

لہذا اسی غرض کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض احباب مدارس کے اصرار پر بندۂ عاجز نے *آن لائن* تخریج الحدیث کورس کا آغاز کیا ہے، اور الحمد للہ یہ تیسری بیچ کا آغاز ہورہا ہے، جس میں ان شاءاللہ *تین چیزوں پر زیادہ توجہ دلائی جائے گی:*

*١- تعریف تخریج حدیث*

*٢- فوائد تخریج حدیث*

*٣- طرق تخریج حدیث*

*اس میں خصوصی طور پر دو طریقوں کا ذکر ہوگا*

*(١) کتب کے ذریعے تخریج کرنا اس میں پھر کل چھ 6 طریقے ہیں مثلاً:*

 *حدیث کا صرف کوئی ایک لفظ یاد ہے تو حدیث کیسے تلاش کریں؟*

 *صرف حدیث کے راوی اعلی (صحابی یا تابعی) کا نام یاد ہے باقی کچھ معلوم نہیں تو کن کتب کی مدد سے حدیث ملے گی؟* 

*حدیث کا صرف پہلا جملہ یاد ہے تو حدیث تک رسائی کے لئے کن کتب کی طرف رجوع کریں؟*

*حدیث کے بارے میں کچھ معلوم نہیں صرف موضوع ذہن میں ہے مثلا نماز، زکوۃ، جہاد، صبر، شکر وغیرہ تو حدیث تک کون سی کتب پہنچا سکتی ہیں؟*

*حدیث کا صرف پہلا لفظ یاد ہے تو طلب حدیث میں کن مراحل سے گزریں؟*

 *صرف متواتر حدیثیں کہاں لکھی ہوئی ہیں؟*

*صحیح احادیث کے مآخذ کون سے ہیں؟*

 وغیرہ ان چھ طریقوں پر مفصل کلام مع تعارف کتب واجراء ان شاءاللہ پیش کیا جائے گا۔ 


*(٢) جدید آلات اور سافٹ ویئر کے ذریعے تخریج کرنا، اس میں مکمل احتیاط کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پہلوں پر تشفی بخش اور مفصل گفتگو ان شاءاللہ کی جائے گی، اور ان جدید آلات کے ذریعے تخریج کیسے کی جاتی ہے؟ اور کن کن احتیاطات کو ملحوظ رکھا جاتا ہے؟ سکھایا جائے گا۔ نیز ساتھ میں کم از کم سو سے زائد مصادر کتب اصلیہ وشبہ اصلیہ و کتب غیر اصلیہ کا مفصل تعارف بھی ان شاءاللہ العزیز بتلایا جائے گا۔*

*اہم خوبی:- ان تمام طرق کو مع مذکورہ کتب سے تخریج کرنے کا سہل اور آسان طریقہ مع اجراء ان شاءاللہ العزیز بتلایا جائے گا۔*

*اسباق کی ترتیب:-

*متمنی حضرات کے لیے -ان شاءاللہ- ایک مخصوص گروپ بنایا جائے گا۔ (ہفتے میں پانچ اسباق ہوں گے) اور ان اسباق کا اسکرین ریکارڈنگ اپنے اسی مخصوص گروپ میں ارسال کیا جائے گا۔ نیز ساتھ میں ان اسباق کے متعلق تمرینی سوالات ارسال کیے جائیں گے، جن کے جوابات لکھ کر میرے پرسنل نمبر پر ارسال کرنا ہوگا، اور تمرینی مشق کے طور پر وقتاً فوقتاً روایات ارسال کی جائیں گی، جن روایات کو اپنی صوابدید کے مطابق تلاش کرکے میرے پرسنل نمبر پر ارسال کرنا ہوگا۔*

قوی امید تو یہی ہے کہ ان اسباق کا سلسلہ ان شاءاللہ پانچ مہینوں میں پورا ہوجائے گا، اگر یہ اسباق پانچ مہینوں میں مکمل نہیں ہوسکے تو ان شاءاللہ ان بقیہ اسباق کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ فاللہ الموفق والمعین۔

*اسباق ان شاءاللہ العزیز 01/ مئی/2023 بروز پیر سے شروع ہوجائیں گے۔*

کل کورس کی فیس:- 1000₹

*اہم نوٹ:- پاک والے احباب سے گزارش ہے کہ کچھ خاص احتیاط کی بناء پر وہ حضرات بندے کو اس کورس کو لیکر کوئی مسیج نہ کریں۔ بقیہ حضرات کے لیے ان شاءاللہ حتی الوسع ممکنہ کوشش کی جائے گی۔*

*متمنی حضرات درج ذیل دو نمبروں میں سے کسی ایک نمبر پر اپنا پورا تعارف ارسال کریں۔ (نام، والد کا نام، گاؤں، شہر، تحصیل، ضلع وغیرہ کا نام، حالیہ مصروفیت وغیرہ)*

+919428359610

+916354457400

اخیر میں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں موت تک اپنے دین متین کی خدمت کے لئے قبول فرمائے، ہمیں اس کام میں اخلاص نصیب فرمائے، اور ہمیں ہمت وطاقت عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

*پیش کش: ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری*

سابرکانٹھا شمالی گجرات الھند

*خادم التدریس: جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورا گجرات (الھند)*

رقم الاتصال: 919428359610+

Tuesday 22 November 2022

تخریج حدیث کا آن لائن کورس دوسری بیچ

 








*( "تخریج حدیث" ہم حدیث کیسے تلاش کریں؟ آن لائن کورس)*  

*دوسری بیچ کا آغاز*


*صرف تین مہینوں کے لیے۔*


*مدرس: ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری*


*خادم التدریس: جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورا گجرات*


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ


اس میں شک نہیں کہ اسنادی پہلو سے کسی حدیث کا مقام ومرتبہ جاننے کے لئے سب سے

پہلے یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ مطلوب حدیث ذخیرۂ حدیث میں کہاں کہاں ہے؟ اور کن کن سندوں سے مروی ہے؟ جب تک ممکنہ حد تک پورے ذخیرۂ حدیث سے حدیث کو کھنگال کر حدیث کے اطراف والفاظ سامنے نہیں لائے جائینگے تب تک اس حدیث کی صحت یا عدم صحت کا فیصلہ نہیں ہوسکتا، لہذا اس اہمیت وافادیت کے پیش نظر فن تخریج اور اس کے قواعد وطرق سے واقفیت ہر اس شخص کے لیے ضروری ہے جو علوم شرعیہ سے بحث کرے؛ تاکہ وہ جان سکے کہ حدیث کی مصادر اصلیہ تک کیسے پہنچا جاۓ، خصوصا علوم حدیث سے بحث کرنے والے کے لیے اور بھی ضروری ہے کہ وہ اس فن میں واقفیت رکھے؛ تاکہ ائمہ مصنفین کے مصادر اصلیہ کی احادیث تک پہنچ سکے اور دوسروں کی رہنمائی کر سکے، اور کسی شخص کے لیے یہ جائز نہیں کہ کسی حدیث کو روایت کرے یا اس سے استدلال کرے جب تک کہ اس کو یہ معلوم نہ ہو کہ کس مصنف نے اس حدیث کو سند کے ساتھ اپنی کتاب میں ذکر کیا ہے، اس لیے ہر محقق اور علوم اسلامیہ سے بحث کر نے والے شخص کے لیے فن تخریج سے واقفیت انتہائی ضروری ہے۔ اور یہ امر واقعہ ہے کہ فضلائے مدارس و جامعات کو احادیث تلاش کرنے میں بڑی دقتیں پیش آتی ہیں اور اس کی وجہ مصادرحدیث کے موضوع نہج اور اندازے ترتیب سے ناواقفیت ہوتی ہے۔

لہذا اسی غرض کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض احباب مدارس کے اصرار پر بندۂ عاجز نے *آن لائن* تخریج الحدیث کورس کا آغاز کیا ہے، اور الحمد للہ یہ دوسری بیچ کا آغاز ہورہا ہے، جس میں ان شاءاللہ *تین چیزوں پر زیادہ توجہ دلائی جائے گی:*

 

*١- تعریف تخریج حدیث*

*٢- فوائد تخریج حدیث*

*٣- طرق تخریج حدیث*


*اس میں خصوصی طور پر دو طریقوں کا ذکر ہوگا*

*(١) کتب کے ذریعے تخریج کرنا اس میں پھر کل چھ 6 طریقے ہیں مثلاً:*

 *حدیث کا صرف کوئی ایک لفظ یاد ہے تو حدیث کیسے تلاش کریں؟*

 *صرف حدیث کے راوی اعلی (صحابی یا تابعی) کا نام یاد ہے باقی کچھ معلوم نہیں تو کن کتب کی مدد سے حدیث ملے گی؟* 

*حدیث کا صرف پہلا جملہ یاد ہے تو حدیث تک رسائی کے لئے کن کتب کی طرف رجوع کریں؟*

*حدیث کے بارے میں کچھ معلوم نہیں صرف موضوع ذہن میں ہے مثلا نماز، زکوۃ، جہاد، صبر، شکر وغیرہ تو حدیث تک کون سی کتب پہنچا سکتی ہیں؟*

*حدیث کا صرف پہلا لفظ یاد ہے تو طلب حدیث میں کن مراحل سے گزریں؟*

 *صرف متواتر حدیثیں کہاں لکھی ہوئی ہیں؟*

*صحیح احادیث کے مآخذ کون سے ہیں؟*

 وغیرہ ان چھ طریقوں پر مفصل کلام مع تعارف کتب واجراء ان شاءاللہ پیش کیا جائے گا۔ 


*(٢) جدید آلات اور سافٹ ویئر کے ذریعے تخریج کرنا، اس میں مکمل احتیاط کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پہلوں پر تشفی بخش اور مفصل گفتگو ان شاءاللہ کی جائے گی، اور ان جدید آلات کے ذریعے تخریج کیسے کی جاتی ہے؟ اور کن کن احتیاطات کو ملحوظ رکھا جاتا ہے؟ سکھایا جائے گا۔ نیز ساتھ میں کم از کم سو سے زائد مصادر کتب اصلیہ وشبہ اصلیہ و کتب غیر اصلیہ کا مفصل تعارف بھی ان شاءاللہ العزیز بتلایا جائے گا۔*


*اہم خوبی:- ان تمام طرق کو مع مذکورہ کتب سے تخریج کرنے کا سہل اور آسان طریقہ مع اجراء ان شاءاللہ العزیز بتلایا جائے گا۔*


*اسباق کی ترتیب:-*

متمنی حضرات کے لیے -ان شاءاللہ- ایک مخصوص گروپ بنایا جائے گا۔ *ہفتے میں پانچ اسباق ہوں گے،* اور ان اسباق کا اسکرین ریکارڈنگ اپنے اسی مخصوص گروپ میں ارسال کیا جائے گا۔

قوی امید تو یہی ہے کہ ان اسباق کا سلسلہ ان شاءاللہ تین مہینوں میں پورا ہوجائے گا، اگر یہ اسباق تین مہینوں میں مکمل نہیں ہوسکے تو ان شاءاللہ ان بقیہ اسباق کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ فاللہ الموفق والمعین۔


*اسباق ان شاءاللہ العزیز 03/ دسمبر/2022 بروز سنیچر  سے شروع ہوجائیں گے۔*

 

ماہانہ فیس:- 500₹

 

*اہم نوٹ:- پاک والے احباب سے گزارش ہے کہ کچھ خاص احتیاط کی بناء پر وہ حضرات بندے کو اس کورس کو لیکر کوئی مسیج نہ کریں۔ بقیہ حضرات کے لیے ان شاءاللہ حتی الوسع ممکنہ کوشش کی جائے گی۔*


*متمنی حضرات درج ذیل نمبر پر اپنا پورا تعارف ارسال کریں۔ (نام، والد کا نام، گاؤں، شہر، تحصیل، ضلع وغیرہ کا نام،  حالیہ مصروفیت وغیرہ)*

+919428359610


اخیر میں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں موت تک اپنے دین متین کی خدمت کے لئے قبول فرمائے، ہمیں اس کام میں اخلاص نصیب فرمائے، اور ہمیں ہمت وطاقت عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔


*پیش کش: ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری*

سابرکانٹھا شمالی گجرات الھند


*خادم التدریس: جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورا گجرات (الھند)*

رقم الاتصال: 919428359610+

Monday 7 February 2022

دعائے جوشن کبیر کے متعلق تحقیق

 باسمہ تعالیٰ

(تحقیقات سلسلہ نمبر:- 79)

(دعائے جوشن کبیر کے متعلق مکمل تحقیق)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:- درج ذیل ایک دعا ہے، اس کی تحقیق مطلوب ہے، کہ کیا اس کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کرنا درست ہے؟ چونکہ ایک ویڈیو نظر سے گزرا جس میں اس دعا کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بحوالۂ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے کی گئی ہے۔ دعا درج ذیل ہے۔ 

 " اَللّـهُمَّ اِنّي اَسْأَلُكَ بِاسْمِكَ يا اَللهُ يا رَحْمنُ يا رَحيمُ يا كَريمُ يا مُقيمُ يا عَظيمُ يا قَديمُ يا عَليمُ يا حَليمُ يا حَكيمُ سُبْحانَكَ يا لا اِلـهَ إلاّ اَنْتَ الْغَوْثَ الْغَوْثَ خَلِّصْنا مِنَ النّارِ يا رَبِّ .

يا سَيِّدَ السّاداتِ يا مُجيبَ الدَّعَواتِ يا رافِعَ الدَّرَجاتِ يا وَلِيَّ الْحَسَناتِ يا غافِرَ الْخَطيئاتِ يا مُعْطِيَ الْمَسْأَلاتِ يا قابِلَ التَّوْباتِ يا سامِعَ الاَْصْواتِ يا عالِمَ الْخَفِيّاتِ يا دافِعَ الْبَلِيّاتِ " .

ونص آخره :

" يا حَليماً لا يَعْجَلُ يا جَواداً لا يَبْخَلُ يا صادِقاً لا يُخْلِفُ يا وَهّاباً لا يَمَلُّ يا قاهِراً لا يُغْلَبُ يا عَظيماً لا يُوصَفُ يا عَدْلاً لا يَحيفُ يا غَنِيّاً لا يَفْتَقِرُ يا كَبيراً لا يَصْغُرُ يا حافِظاً لا يَغْفُلُ سُبْحانَكَ يا لا اِلـهَ إلاّ اَنْتَ الْغَوْثَ الْغَوْثَ خَلِّصْنا مِنَ النّارِ يا رَبِّ " .

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب:- اوّلاً یہ بات واضح کردوں کہ ان الفاظِ دعا کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کرنا درست اور صحیح نہیں ہے، اور یہ سمجھنا کہ یہ دعا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، یہ کذب فی الروایۃ کو مستلزم ہے، جس کے متعلق صحیح احادیث مبارکہ میں وعید مروی اور ثابت ہے، لہذا نسبت الی الرسول صلی اللہ علیہ وسلم سے پرہیز کرنا چاہیے، چونکہ تلاش بسیار کے بعد بھی یہ الفاظ کتب احادیث معتمدہ میں نہیں ملے، نہ صحاح میں اور نہ ضعفاء میں، حتیٰ کہ وہ کتب جو موضوعات اور من گھڑت روایات بیان کرنے کے لئے ترتیب دیں گئی ہیں ان میں بھی نہیں ملے، ہاں البتہ کتب اہل تشیع میں اس کو دعائے جوشن کبیر سے موسوم کیا گیا ہے، اور اس روایت کی نسبت بحوالۂ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کی گئی ہے، لیکن جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کتب أہل تشیع غیر معتبر اور من گھڑت روایات کا مجموعہ ہیں، لہذا محض ان کا اعتبار کرنا اور اس روایت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنا درست نہیں ہے۔ 

کتب أہل تشیع کے متعلق ہماری درج ذیل لنک سے استفادہ کریں 👇👇👇 

https://mohassantajpuri.blogspot.com/2020/02/blog-post_25.html?m=1


جوشن کبیر کیا ہے؟ تو اس سلسلے میں أہل تشیع درج ذیل حدیث بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی غزوے میں تشریف فرما تھے، اور آپ پر ایک بھاری بھرکم زرع تھی، تو حضرت جبرائیل علیہ السلام اترے اور فرمایا: اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ تعالیٰ نے آپ کو سلام عرض کیا ہے، اور کہا ہے کہ اس زرع کو اپنے بدن سے اتار دیجئے، اور اس کے بدلے یہ دعا پڑھے، پس وہ آپ کے لئے اور آپ کی امت کے لئے حفظ و امان کا سبب بنے گی، نیز اہل تشیع کا عقیدہ ہے کہ جس شخص کا انتقال ہو اور اس کے کفن پر اس دعا کو لکھ دیا جائے تو اللہ تعالی اس کو عذاب دینے سے شرماتا ہے، اور جو شخص اس دعا کو رمضان کے پہلے دن اچھی نیت کے ساتھ پڑتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو لیلۃ القدر نصیب فرماتے ہیں، اور اس کے لیے ستر ہزار فرشتے پیدا کرتے ہیں، جو اللہ کی تسبیح اور تقدیس بیان کرتے رہتے ہیں،  اور اللہ تعالیٰ ان فرشتوں کے اجر کو اس دعا کے پڑھنے والے کے حق میں لکھ دیتے ہیں، نیز ان کا فاسد عقیدہ یہ بھی ہے کہ جو شخص اس کو رمضان میں تین مرتبہ پڑھ لے، اللہ تعالیٰ اس پر جہنم کو حرام کر دیتے ہیں، اور جنت واجب کر دیتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ اس دعا کی برکت سے دو فرشتوں کو وکیل بناتے ہیں جو اس پڑھنے والے کی معاصی سے حفاظت کرتے ہیں، اور وہ پڑھنے والا ہمیشہ پوری زندگی اللہ تعالی کی امان میں رہتا ہے۔

اس حدیث کے آخر میں یہ بھی مذکور ہے کہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب میرے والد محترم حضرت علی کرم اللہ وجہہ اس دعا کو یاد کرانے کی وصیت کرتے اور اس کی عظم بیانی کرتے، نیز جب ان کا انتقال ہو رہا تھا تو انہوں نے اپنے کفن پر اس دعا کے لکھنے کا حکم دیا تھا۔

نوٹ:- قال الشيخ الكفعمي: وهو مئة فصل كل فصل عشرة أسماء، وتقول في آخر كل فصل منها: «سُبْحانَكَ يَا لا اِلـهَ إلاّ اَنْتَ الْغَوْثَ الْغَوْثَ خَلِّصْنا مِنَ النّارِ يَا رَبِّ». وقال أيضاً: ابتدأ كلّ فصل بالبسملة واختمه بقول : «سُبْحانَكَ يَا لا اِلـهَ إلاّ اَنْتَ الْغَوْثَ الْغَوْثَ صَلِّ عَلى مُحَمَّد وَآلِهِ خَلِّصْنا مِنَ النّارِ يَا رَبِّ يَا ذَا الْجَلالِ وَالاِْكْرامِ يَا أرْحَمَ الرّاحِمينَ».

اس دعا میں کل سو فقرے ہیں، اور ہر فقرے میں اللہ تعالیٰ کے دس نام مذکور ہے، اور ہر فقرے میں آخر میں یہ دعا ہے: «سُبْحانَكَ يَا لا اِلـهَ إلاّ اَنْتَ الْغَوْثَ الْغَوْثَ خَلِّصْنا مِنَ النّارِ يَا رَبِّ»۔

نص الحدیث فی کتب الشیعة: عَنِ السّجاد عن أبيه عَنْ جدّه عن النبيّ صلّى الله علَيهِ – ويزعمون أنه " قد هبط به جبريل على النبيّ صلى الله عليه وآله وسلم وهُو في بعْضِ غزواته وَعَلَيْهِ جَوشن – أي : درع - ثقيل ، فقال : يا محمّد ، ربّك يقرئك السّلام ويقوُل لكَ : اخلع هذا الجوشَنْ ، واقرأ هذا الدّعاء ؛ فهو أمان لكَ ، ولأمّتك " .

وزعموا : أنه " مَنْ كتبه على كفنه : استحى الله أن يُعذّبه بالنّار ، ومَنْ دعا به بنيّة خالِصة في أوّل شهر رَمضان : رزقه الله تعالى ليلة القدر ، وَخلق له سَبعين ألف ملك يسبّحون الله ، وَيُقدّسونه ، وَجَعَلَ ثوابهم له ، وَمَن دعا به في شهر رمضان ثلاث مرّات : حرّم الله تعالى جَسده على النّار ، وأوجب له الجَنّة ، ووكّل الله تعالى به مَلَكين يحفظانه مِن المعاصي ، وَكانَ في أمان الله طول حَياته " .

وزعموا في آخر المطاف : " أنه قال الحُسين عليه السلام : أوصاني أبي عليّ بن أبي طالب عليه السلام بحفظ هذا الدّعاء ، وتعظيمه ، وأن أكتبه على كفنه ، وأن أعلّمه أهلي ، وأحثّهم عليه ، وهُو ألف اسْم ، وفيه الاسم الأعظم " .

(نقله الشيخ الكفعمي عن علي بن الحسين ، عن أبيه، عن علي بن ابي طالب عن النبي (صلی اللہ علیہ وسلم) في كتابه «المصباح» ص 247 الفصل 28، والبلد الأمين ص 346، ونقله عنه العلامة المجلسي، بحار الأنوار: ج 78 ص 331 ، وج 91 ص 387)

خلاصۂ کلام:- سوال مذکور میں ذکر کردہ دعا کی نسبت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کرنا درست نہیں ہے، چونکہ یہ دعا کتب احادیث معتمدہ میں نہیں ہے، ہاں البتہ کتب اہل تشیع میں مروی ہے، لیکن وہ کتابیں غیر معتبر ہیں لہذا ان پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔

ھذا ما ظهر لي والله أعلم بالصواب وعلمہ اتم واكمل

جمعه ورتبه: ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری

سابرکانٹھا شمالی گجرات الھند

خادم التدریس:- جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورا شمالی گجرات

07/فروری/2022 بروز پیر

Sunday 23 January 2022

غیر حدیثی کتب میں ذکر کردہ احادیث کا تحقیقی جائزہ، نیت، ترتیب، موالات اور تسمیہ کے متعلق احادیث کی مکمل اور محقق تحقیق

 باسمہ تعالیٰ     حامداً ومصلیاً

(غیر حدیثی کتب میں ذکر کردہ احادیث کا تحقیقی جائزہ)

قول صاحب أصول الشاشي رحمه الله تعالىٰ: "فلا يزاد عليه شرط النية والترتيب والموالاة والتسمية بالخبر" 

(اصول الشاشی ص10 مکتبۂ المیزان)

اس میں چار چیزیں ذکر کی گئی ہے، (١) نیت (٢) ترتیب (٣) موالات ( پے درپے ہونا) (٤) اور تسمیہ، ان کے متعلق لف ونشر مرتب کے طور پر احادیث پیش کی جائے گی۔ ان شاءاللہ

(١) نیت کے متعلق وہ حدیث ہے جس کو ائمۂ ستہ نے بطریق یحیی بن سعید الانصاری، عن محمد بن ابراہیم التیمی، عن علقمۃ بن وقاص اللیثی، عن عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کے تخریج کی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "إنما الأعمال بالنيات"۔

( أخرجه البخاری فی صحيحه بَاب : كَيْفَ كَانَ بَدْءُ الْوَحْيِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ رقم:01، ومسلم في صحيحه في كِتَاب الْإِمَارَة، بَاب قَوْله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّةِ " رقم: 1907 ( 155 ) بلفظ: إنما الأعمال بالنية، وأبو داود فی سننه فی كِتَاب الطَّلَاق بَاب فِيمَا عُنِي بِهِ الطَّلَاقُ وَالنِّيات، رقم: 2201، والترمذي في سننه في أَبْوَاب فَضَائِلِ الْجِهَادِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بَاب مَا جَاءَ فِيمَنْ يُقَاتِلُ رِيَاءً وَلِلدُّنْيَا، رقم: 1647، بلفظ: إنما الأعمال بالنية، والنسائی فی سننه في كِتَاب الطَّهَارَة، بَاب النِّيَةُ فِي الْوُضُوء، رقم: 75، بلفظ الواحد، وابن ماجة في سننه في كِتَاب الزُّهْد، بَاب النِّيَّة، رقم: 4227، وهكذا أخرجه أحمد والطيالسي والدارقطني والبيهقي وابن جارود وغيرهم، كذا في تخريج الزيلعي 01/382)

اسی طرح یہ روایت صحیح ابن حبان میں تین جگہوں پر ہیں، اور ان تینوں جگہوں میں  لفظ "إنما" نہیں ہے، ملاحظہ فرمائیں 👇

01  أخبرنا علي بن محمد القباني حدثنا عبد الله بن هاشم الطوسي حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن يحيى بن سعيد الأنصاري عن محمد بن إبراهيم التيمي عن علقمة بن وقاص عن عمر بن الخطاب رضى الله تعالى عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " الأعمال بالنيات"………. 

(صحيح ابن حبان كتاب البر والإحسان، باب الإخلاص وأعمال السر، ج02 ص113، رقم: 388)

02  أخبرنا عمر بن سعيد بن سنان قال حدثنا أبي قال حدثنا عيسى بن يونس عن يحيى بن سعيد الأنصاري عن محمد بن إبراهيم التيمي عن علقمة بن وقاص الليثي عن عمر بن الخطاب قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " الأعمال بالنية "..........

(صحيح ابن حبان كتاب البر والإحسان، باب الإخلاص وأعمال السر، ج02 ص115، رقم:389)

03 أخبرنا العباس بن أحمد بن حسان السامي بالبصرة، حدثنا الصلت بن مسعود الجحدري، حدثنا عمر بن علي، حدثنا يحيى بن سعيد، عن محمد بن إبراهيم، عن علقمة بن وقاص، عن عمر بن الخطاب رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "الأعمال بالنيات"......

(صحيح ابن حبان ج11 ص210 رقم:4868)

ان تینوں روایات میں لفظ إنما نہیں ہے۔

اسی طرح علامہ بیھقی رحمہ اللہ نے اس روایت کی تخریج اپنی کتاب معرفۃ السنن والآثار میں بغیر لفظ "إنما" کے کی ہے، اور اس کو امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ کی طرف منسوب کیا ہے، لیکن امام مسلم رحمہ اللہ کی طرف نسبت کرنے میں تسامح ہوا ہے، چونکہ بخاری شریف میں یہ روایت بغیر "إنما" کے ہے، لیکن مسلم شریف میں یہ روایت ایک ہی جگہ مروی ہے، اور اس میں "إنما" کا ذکر ہے، لہذا اس سلسلے میں امام بیھقی رحمہ اللہ کو تسامح ہوا ہے، جیسا کہ اس کی طرف علامہ زیلعی رحمۃاللہ علیہ نے نصب الرایہ میں اشارہ فرمایا ہے: " وکذالک رواه البيهقي في المعرفة بدون"إنما" وعزاه للبخاري ومسلم، وهو منه تساهل" 

(نصب الراية للزيلعي ج1 ص302)

معرفة السنن والآثار کی عبارت ملاحظہ فرمائیں 👇

….."الأعمال بالنيات".....

رواه البخاري في الصحيح عن مسدد، ورواه مسلم، عن أبي الربيع، وعن ابن نمير، عن يزيد بن هارون.

(معرفة السنن والآثار للبيهقي، ج01 ص261)

(2) ترتیب اور موالات کے متعلق درج ذیل حدیث سے فقہائے کرام استدلال کرتے ہیں، ملاحظہ فرمائیں 👇

حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، عَنْ بَحِيرٍ - هُوَ ابْنُ سَعْدٍ - عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي وَفِي ظَهْرِ قَدَمِهِ لُمْعَةٌ قَدْرُ الدِّرْهَمِ، لَمْ يُصِبْهَا الْمَاءُ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلَاةَ.

(سنن أبی داؤد، كِتَاب الطَّهَارَة، بَاب تَفْرِيق الْوُضُوء، رقم: 175) 

ترجمہ:- ایک صحابئ رسول رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو نماز پڑھتے دیکھا، اس کے پاؤں کے اوپری حصہ میں ایک درہم کے برابر حصہ خشک رہ گیا تھا، وہاں پانی نہیں پہنچا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان ہے وضو، اور نماز دونوں کے لوٹانے کا حکم دیا۔ 

اس میں ایک راوی بقیۃ بن الولید ہے، جن کے متعلق ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے تقریب میں لکھا ہے: "صدوق کثیر التدلیس عن الضعفاء" 

(تقریب التھذیب لابن حجر ص174)

پس ان کے شیخ بحیر ابن سعد ثقہ ہے، قال ابن حجر فی التقریب: "ثقة ثبت" (ص163)

معلوم ہوا کہ روایت قابل للاحتجاج ہے، نیز امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے سماح کی صراحت کی ہے، ملاحظہ فرمائیں 👇

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْعَبَّاسِ ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، حَدَّثَنَا بَحِيرُ بْنُ سَعْدٍ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

(مسند احمد رقم الحدیث: 15495)

وقد قال الإمام أحمد: "بقية إذا حدَّث عن قوم ليسوا بمعروفين؛ فلا تقبلوه، وإذا حدَّث بقية عن المعروفين - مثل بحير بن سعد وغيره - قُبِل"

(ضعفاء العقيلي (1/ 162)

وقد قال النَّسائي فيه: "إذا قال: "حدَّثنا"، و"أخبرنا"، فهو ثقة، وإذا قال: "عن فلان"، فلا يُؤخذ عنه؛ لأنَّه لا يُدرَى عمَّن أخذه"

((تهذيب الكمال (4/ 198))

ابن اثیر جامع الأصول میں رقم طراز ہے: "وفي سنده بقية بن الوليد، وهو كثير التدليس عن الضعفاء، ولكن رواه أحمد في " المسند "، والحاكم في " المستدرك "، (لیکن مستدرک حاکم میں روایت نہیں ہے، کما سیأتی) وقد صرح فيه عندهما بقية بالتحديث، فزالت شبهة تدليسه، فصح الحديث.

(كتاب جامع الأصول لابن الاثیر ابو السعادات ج07 ص168)

نیز علامہ زیلعی نے بھی اس کی وضاحت کی ہے ملاحظہ فرمائیں 👇

"قال في الإمام: وبقية مدلس إلا أن الحاكم رواه في المستدرك، فقال فيه: حدثنا بحير بن سعد فزالت التهمة، انتهى. ومن طريق أبی داود، رواه البيهقي في السنن، وقال: إنه مرسل، قال في الإمام: عدم ذكر اسم الصحابي لا يجعل الحديث مرسلا، فقد قال الأثرم: سألت أحمد بن حنبل عن هذا الحديث فقال: إسناده جيد، قلت له: إذا قال التابعي: حدثني رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم، ولم يسمه أيكون الحديث صحيحا؟ قال: نعم انتهى."

(نصب الراية للزيلعي ج1 ص35)

نوٹ:- جیسا کہ آپ نے اوپر پڑھا کہ سنن ابی داود کی اس روایت کو مسند احمد اور مستدرک حاکم سے سماع کی تصریح کی وجہ سے تائید حاصل ہے، لیکن اس میں ایک بات قابلِ نظر ہے، وہ یہ کہ یہ روایت مستدرک علی الصحیحین للحاکم میں موجود نہیں ہے، مسند احمد میں ہے، مستدرک حاکم میں تلاش بسیار کے بعد بھی ہمیں نہیں ملی، اگرچہ زیلعی ابن اثیر اور حضرت شیخ یونس جون پوری رحمۃ اللہ علیھم (الیواقیت الغالیۃ ج3 ص485) وغیرھم نے اس کو لکھا ہے، لیکن یہ روایت مستدرک حاکم میں نہیں ملی، راقم الحروف ابو احمد حسان نے کثرت تتبع کے بعد بھی اس روایت کو مستدرک حاکم میں نہیں پایا، پھر تلاش کرتے ہوئے ایک معتبر ادارے (الألوکہ) کے ویب سائٹ پر حاشیے میں لکھا پایا: "هكذا عزَا غيرُ واحد من المتأخِّرين الحديث إلى المستدرك، قال ابن الملقِّن - بعد أن نقل هذا الكلام لابن دقيق العيد في البدر المنير (2/ 240): وقوله: قلت­: في المستدرك... لعلَّه وهم من الناسخ؛ فإن هذا الحديث ليس له ذكرٌ فيه، وإنما صوابه: في المسند؛ يعني: لأحمد بن حنبل؛ فإنه أخرجه كذلك فيه۔" انتھی

نیز شعیب الارنؤوط رحمہ اللہ نے بھی اس روایت کو صحیح لغیرہ قرار دیا ہے، اگرچہ آپ نے بقیۃ بن الولید کو مدلس تدلیس التسویۃ قرار دیا ہے، نیز بقیہ کا مسند احمد میں تصریح بالسماع کرنے کو بھی نا کافی قرار دیا ہے، ملاحظہ فرمائیں 👇 

"صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، بقية -وهو ابن الوليد- يدلس تدليس التسوية، فلا يكفى تصريحه بالسماع من شيخه عند أحمد، بل يجب أن يصرح به في طبقات السند كلها، ثم هو في نفسه ضعيف."

(تحقیق سنن أبی داود لشعیب الارنؤوط ج1 ص127)

لیکن اس کا جواب یہ ہے کہ راوی بقیہ بن الولید کا تدلیس التسویۃ کرنا نادر اور قلیل ہے، لہذا طریق ثانی یا کسی امام کی صراحت کی وجہ سے اس کے ثبوت کا ہی حکم لگایا جائے گا، جیسا کہ ابو حاتم رازی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کی وضاحت کی ہے، ملاحظہ فرمائیں 👇

"فإن الأرجح: أن يُنفَى تدليس بقية إذا صرَّح بالتحديث عن شيخه، إلاَّ أن يتبين أنه سوَّى الإسناد بجمع طرقه، أو بنصٍّ من أحد الأئمة في الحديث بعينه۔" قاله أبو حاتم الرازي في العلل (2/ 133 – 154)

اور اس کا دوسرا جواب یہ ہے کہ بقیہ بن الولید کی جتنی روایات راوی بحیر ابن سعد سے ہیں سب صحیح ہیں، چاہے اس میں تحدیث کی صراحت ہو یا نہ ہو، جیسا کہ اس کی طرف ابن عبد الھادی رحمہ اللہ نے اشارہ کیا ہے، ملاحظہ فرمائیں 👇

"ورواية بقية عن بحير صحيحة؛ سواء صرَّح بالتحديث أم لا" 

(تعليقة على عِلل ابن أبي حاتم (ص: 157) في التعليق على هذا الحديث، وقال نحوه في تنقيح التحقيق (4/ 658) في التعليق على حديث آخر، وقال فيه: حسنة أو صحيحة)

ابن عبد الھادی کی بات درج ذیل وجوہات کی بنا پر صحیح اور قابل اخذ معلوم ہوتی ہے، ملاحظہ فرمائیں 👇

01 قول بقيَّة: "أشهد أني سمعته: حديث بحير عن ابن معدان"

(المعرفة والتاريخ، ليعقوب الفسوي 2/ 387)

اس سے معلوم ہوگیا کہ بقیہ بن الولید کا سماع بحیر ابن سعد سے ثابت ہے جس کو بحیر، خالد بن معدان سے روایت کرے، لہذا اس کو روایت کو بھی قابل للاحتجاج مانا جائے گا، اور عدم سماع کی بنا پر ضعیف قرار دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

02 أنَّ شعبة بن الحجاج قال لبقية: "إنِّي لأسمع منكَ أحاديث لو لم أحفظْها عنك لطرت"، وفي لفظ: قال بقيَّة: لَمَّا قرأت على شعبة كتاب بحير بن سعد، قال لي: "يا أبا يحمد، لو لم أسمعْ هذا منك لطرت"، قال بقيَّة: "واستهداني شعبةُ أحاديثَ بحير بن سعد"، وكان شعبة يقول له: "بحِّر لنا، بحِّر لنا"، يعني: حدِّثنا عن بحير بن سعد، وقال له: "تمسَّك بحديث بحير"، ورفع شعبةُ شأنَ حديث بقيَّة عن بحير.

(انظر: تاريخ أبي زرعة الدمشقي (1/ 398 - 399)، الجرح والتعديل (2/ 435 - 436)، الكامل، لابن عدي (2/ 73 - 74)

03 أنَّ لبقية إكثارًا عن بحير واختصاصًا به، وقد تقرَّر أنَّ من قرائن قَبول رواية المدلِّس عن شيخه، ولو لم يصرِّح بسماعه: أن يكون المدلِّس مكثرًا من الرِّواية عن شيخه؛ إذ تكون روايته عن شيخه ذاك محمولةً على الاتِّصال، حتى يتبيَّن في حديثٍ معيَّن أنه دلَّسه عنه۔

((انظر: الاتصال والانقطاع، للشيخ إبراهيم اللاحم (ص: 336 - 340)، وفيه نقل أقوال الأئمة متقدِّميهم ومتأخِّريهم في تقرير ذلك، التدليس، لصالح الجزائري (ص: 155 - 157))

04 وقال الحافظ عبدالحق بن الخراط الإشبيلي: "أحسنُ حديث بقيةَ ما كان عن بحير بن سعد"۔

(الأحكام الوسطى (2/ 27)، (4/ 106)، ووقع في الموضعين تصحيف، تصويبه من بيان الوهم والإيهام، لابن القطَّان (4/ 166)

خلاصۂ کلام:- بقیہ بن الولید اگرچہ راوی مدلس ہے، نیز سنن ابی داود کی روایت معنعن ہے، لیکن مسند احمد میں سماع کی تصریح بلفظ "حدثنا" مروی ہے، فلا اشکال، بعض حضرات نے اس روایت کو تدلیس التسویۃ قرار دیا ہے لیکن چونکہ محدثین کے عبارات ہم نے اوپر ذکر کی کہ بقیہ بن الولید اگر ثقہ سے تدلیس کرے تو روایت قابل قبول ہے، نیز ائمۂ محدثین نے اس روایت کو تعدد طرق کی بنا پر صحیح لغیرہ قرار دیا ہیں، لہذا مذکور روایت قابل للاحتجاج ہے۔ رہا مسئلہ ہمارے نزدیک ترتیب اور موالات وضوء میں شرط اور ضروری ہے؟ تو اس سلسلے میں کتب فقۂ حنفی سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ 

تنبیہ:- بعض حضرات فقہائے کرام ترتیب اور موالات پر درج ذیل روایت پیش کرتے ہیں، اور اس کو اپنا مستدل بناتے ہیں، وہ روایت یہ ہے: توضأَ رسولُ اللهِ صلّى اللهُ عليهِ وسلَّمَ مُرَتِّبًا وقال: "هذا وضوءٌ لا يقبلُ الله الصلاةَ إلا به"

ترجمہ:- ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ترتیب وار وضو فرمایا، پھر ارشاد فرمایا: یہ ایک ایسا وضو ہے جس کے بغیر اللہ تعالیٰ نماز کو قبول نہیں کرتا ہے۔

جیسا کہ المغنی میں ابن قدامہ الحنبلی رحمہ اللہ نے لکھا ہے: وتوضأ (صلى الله عليه وسلم) مرتبا، وقال: "هذا وضوء لا يقبل الله الصلاة إلا به" 

(المغني لابن قدامة الحنبلي ت التركي ج01 ص190)

اسی طرح  بہت سے مصنفین نے اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ذکر کیا ہے۔ 

لیکن تحقیقی بات یہ ہے کہ یہ روایت ترتیب کے ذکر کے ساتھ موضوع اور من گھڑت ہے، "لا أصل له"  جیسا کہ حضرت شیخ یونس جون پور رحمۃ اللہ علیہ نے الیواقیت الغالیۃ (ج3 ص485) میں اس کی وضاحت کی ہے، چنانچہ لکھتے ہیں: استدل الفقهاء على وجوب الترتيب بحديث ذكروه وهو أنه صلى الله عليه وسلم توضأ وضوءً، وقال: "هذا وضوء لا يقبل الله الصلاة إلا به" وهذا الحديث لا أصل له، كما أفاد الحافظ ابن حجر في تخريج الرافعي، ونقل عنه الشيخ عبد الحي في العمدة. (الیواقیت الغالیۃ ج3 ص485)

ترجمہ:- چند فقہائے کرام نے وضو میں ترتیب کے وجوب پر ایک ایسی حدیث سے استدلال کیا ہے جس کو انہوں نے ذکر کیا ہے، وہ حدیث یہ ہے: کہ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو فرمایا، پھر فرمایا: "کہ یہ ایک ایسا وضو ہے جس کے بغیر اللہ تعالی نماز قبول نہیں فرماتے" یہ حدیث بے اصل ہے، جیسا کہ اس کو حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے التلخیص الحبیر میں لکھا ہے، اور آپ کے حوالے سے شیخ عبد الحی رحمہ اللہ نے عمدۃ الرعایۃ میں نقل کیا ہے۔

بہر کیف! آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اس کی نسبت ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کی التلخیص الحبیر اور شیخ عبد الحی کی عمدۃ الرعایۃ کی طرف کی ہے، لہذا ترتیب وار ان دونوں حضرات کی عبارت ملاحظہ فرمائیں 👇

ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کی کتاب التلخیص الحبیر کی عبارت

قوله: روي "أنه صلى الله عليه وسلم كان إذا يتوضأ أمر الماء على مرفقيه" وقد روي "أنه أدار الماء على مرفقيه" ثم قال: "هذا وضوء لا يقبل الله الصلاة إلا به" الدارقطني والبيهقي من حديث القاسم بن محمد بن عبد الله بن محمد بن عقيل عن جده عن جابر بلفظ يدير الماء على المرفق والقاسم متروك عند أبي حاتم وقال أبو زرعة منكر الحديث وكذا ضعفه أحمد وابن معين وانفرد ابن حبان بذكره في الثقات ولم يلتفت إليه في ذلك وقد صرح بضعف هذا الحديث ابن الجوزي والمنذري وابن الصلاح والنووي وغيرهم۔ 

(التلخيص الحبير - ط العلمية لابن حجر العسقلاني ج1 ص221)

(وقد ضعف هذا الحديث ابن الجوزي في " التحقيق" "١/٨٧" والنووي في " المجموع " "١/٣٨٥" وابن عبد الهادي في " تنقيح التحقيق" "١/٨٧" وابن دقيق العيد وابن الصلاح كما في "البدر المنير" "٣/٣٥- ٣٦" وابن الملقن في "خلاصة البدر المنير" "١/٢٧" کذا فی ھامش التلخیص للحافظ ج1 ص221)

شیخ عبد الحی رحمہ اللہ کی عمدۃ الرعایۃ کی عبارت

" وما نقلوه في كتبهم أنه توضأ مرتبا وقال: هذا وضوء لا يقبل الله الصلاة إلا به، وقد صرح الحافظ ابن حجر في (تخريج أحاديث الرافعي) وغيره إنه لا أصل له".

(عمدۃ الرعایۃ علی شرح الوقایۃ ج01 ص304) 

ترجمہ:- وہ روایت جس کو فقہاء نے اپنی کتب میں ذکر کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ترتیب کے ساتھ وضو کیا پھر فرمایا: "کہ یہ ایک ایسا وضو ہے جس کے بغیر اللہ تعالیٰ نماز کو قبول نہیں کرتے" ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ اور ان کے علاوہ حضرات نے صراحت کی ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔ 

اسی طرح اکثر علماء تخریج و تحقیق نے اس کی وضاحت کی ہے، چنانچہ البانی صاحب ایک جگہ لکھتے ہیں: توضأَ رسولُ اللهِ صلّى اللهُ عليهِ وسلَّمَ مُرَتِّبًا وقال: "هذا وضوءٌ لا يقبلُ اللهُ الصلاةَ إلا بهِ" لا أعلم له أصلا بذكر الترتيب فيه۔

(إرواء الغليل ص75) 

البانی صاحب دوسری جگہ رقم طراز ہیں: " توضأ صلى الله عليه وسلم على الولاء ثم قال: هذا وضوء لا يقبل الله الصلاة إلا به ".  فقوله " على الولاء " مما لا أصل له في شيء من الطرق التي ذكرها، ولا فيما زدنا عليه من الطرق الأخرى! ومثله قول الشيخ إبراهيم بن ضويان في " منار السبيل " (١ / ٢٥) " توضأ صلى الله عليه وسلم مرتبا وقال ... "! والحديث مع أنه لم يذكر فيه الترتيب صراحة فلا يؤخذ ذلك من قوله فيه " فغسل وجهه مرة، ويديه مرة ورجليه مرة، وقال هذا.. " لما اشتهر أن الواو لمطلق الجمع فلا تفيد الترتيب، لاسيما والأحاديث الأخرى التي أشرنا إليها لم يذكر فيها أعضاء الوضوء، بل جاءت مختصرة بلفظ " توضأ مرة مرة، ثم قال: هذا وضوء لا يقبل الله الصلاة إلا به ". ومن الواضح، أن الإشارة بـ (هذا) هنا إنما هو إلى الوضوء مرة مرة كما أن الإشارة بذلك في الفقرتين الأخريين إنما هو للوضوء مرتين مرتين والوضوء ثلاثا ثلاثا.

(سلسلة الأحاديث الصحيحة وشيء من فقهها وفوائدها ج01 ص524)

اسی طرح محقق دبیان صاحب نے اپنی کتاب موسوعۃ احکام الطھارۃ میں لکھا ہے:  ما ذكره ابن قدامة، قال: توضأ النبي - صلى الله عليه وسلم - مرتبا، وقال: هذا وضوء لا يقبل الله الصلاة إلا به۔  (((المغني (١/ ٩٣))) وقول ابن قدامة: توضأ مرتبا ليست من نص الحديث، وإنما وصف من ابن قدامة لما وقع منه - صلى الله عليه وسلم -، ولفظ الحديث:توضأ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مرة مرة، وقال: هذا وضوء لا يقبل الله منه الصلاة إلا به، ثم توضأ مرتين مرتين، وقال: وهذا وضوء من يضاعف الله له الأجر مرتين مرتين، ثم توضأ ثلاثا ثلاثا، وقال: هذا وضوئي ووضوء المرسلين من قبلي. وقد تفرد به المسيب بن واضح، وهو ضعيف. فأراد ابن قدامة رحمه الله أن يستنبط من قوله: «لا يقبل الله الصلاة إلا به» أي بهذا الوضوء على هذه الصفة، ولم يصح الحديث حتى يمكن أن يكون حجة، ولم يذكر لنا في هذا الحديث صفة الوضوء من كونه غسل وجهه، ثم يديه، ثم مسح برأسه، ثم غسل رجليه، ولو صح لكان هناك جواب، وهو أن يقال: إن المراد به قوله: لا يقبل الله الصلاة إلا به أي في عدد الغسلات، فمن نقص عن الغسلة الواحدة فقد نقص عن المقدار الواجب، فالحكم إنما هو موجه إلى العدد، لأنه قال: وتوضأ مرتين مرتين وتوضأ ثلاثا ثلاثا، فلم يقصد من النفي نفي صحة الوضوء مع فقد الترتيب، والله أعلم.

(موسوعة أحكام الطهارة للدبيان ج10 ص578)

نیز علامہ ابو بکر الجصاص رحمہ اللہ نے احکام القرآن میں لکھا ہے "أن النبي صلى الله عليه وسلم توضأ مرة مرة وقال هذا وضوء من لا يقبل الله له صلاة إلا به" قيل له ليس في هذا الخبر ذكر الترتيب".

(أحكام القرآن للجصاص ج02 ص454)

خلاصۂ کلام یہ ہے کہ اس روایت کو ترتیب اور موالات میں قابل حجت ماننا درست نہیں ہے، اس لیے کہ علمائے محققین نے اس کو ذکرِ ترتیب موالات کے ساتھ بے أصل قرار دیا ہیں، ہاں البتہ یہ روایت مطلقاً کتب احادیث میں موجود ہے، اگرچہ اس پر بھی علمائے محدثین نے سخت کلام کیا ہے، ملاحظہ فرمائیں 👇

روي عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه توضأ مرة مرة، وقال: "هذا وضوء لا يقبل الله الصلاة إلا به" وتوضأ مرتين مرتين، وقال: "هذا وضوء من يضاعف له الأجر مرتين" وتوضأ ثلاثا ثلاثا، وقال: "هذا وضوئي ووضوء الأنبياء من قبلي فمن زاد عن هذا أو نقص فقد تعدى وظلم" قلت: غريب بجميع هذا اللفظ، وقد رواه عن النبي صلى الله عليه وسلم من الصحابة عبد الله بن عمر. وأبي بن كعب. وزيد بن ثابت. وأبو هريرة، وليس فيه: فمن زاد على هذا أو نقص فقد تعدى وظلم ولكنه مذكور في حديث آخر، سنذكره بعد ذكر هذه الأحاديث. أما حديث عبد الله بن عمر، فله طرق، أمثلها ما رواه الدارقطني (ص30) من حديث المسيب بن واضح، ثنا حفص بن ميسرة عن عبد الله بن دينار عن ابن عمر. قال: توضأ رسول الله صلى الله عليه وسلم مرة مرة، وقال: "هذا وضوء لا يقبل الله صلاة إلا به" ثم توضأ مرتين مرتين، وقال: " هذا وضوء من يضاعف له الأجر مرتين" ثم توضأ ثلاثا ثلاثا، وقال: "هذا وضوئي ووضوء المرسلين قبلي"، انتهى. ورواه البيهقي (ص80) في سننه وقال هو، والدارقطني (ص30): تفرد به المسيب بن واضح، وهو ضعيف، وقال في المعرفة: المسيب بن واضح غير محتج به، وقد روي هذا الحديث من أوجه كلها ضعيفة، انتهى. وقال عبد الحق في أحكامه: هذا الطريق من أحسن طرق هذا الحديث، ونقل عن ابن أبي حاتم أنه قال: المسيب صدوق لكنه يخطئ كثيرا. طريق آخر رواه ابن ماجه في سننه من حديث عبد الرحيم بن زيد العمي عن أبيه عن معاوية بن قرة عن ابن عمر، قال: توضأ رسول الله صلى الله عليه وسلم واحدة واحدة فقال: "هذا وضوء لا يقبل الله صلاة إلا به". ثم توضأ ثنتين ثنتين، وقال: "هذا وضوء القدر من الوضوء"، وتوضأ ثلاثا ثلاثا، وقال: "هذا أسبغ الوضوء وضوئي ووضوء خليل الله إبراهيم"، مختصر. ورواه البيهقي في سننه، والطبراني في معجمه، ولفظهما قالا: دعا بماء فتوضأ مرة مرة، وقال: "هذا وضوء لا يقبل الله الصلاة إلا به" ثم دعا بماء فتوضأ مرتين مرتين، وقال: "هذا وضوء من أوتي أجره مرتين" ثم دعا بماء فتوضأ ثلاثا ثلاثا، وقال: "هذا وضوئي ووضوء الأنبياء قبلي"، انتهى. قال البيهقي: هكذا رواه عبد الرحيم بن زيد العمي عن أبيه، وخالفهما غيرهما، وليسا في الرواية بقويين، انتهى.  ………………… مکمل تحقیق کے لیے نصب الرایہ کا مطالعہ کریں۔

(نصب الراية للزيلعي ج1 ص27)


(04) تسمیہ یعنی وضو سے پہلے بسم اللہ پڑھنا، اس سلسلے میں یہ روایت بطور استدلال پیش کی جاتی ہے: "لا صلاة لمن لا وضوء له، ولا وضوء لمن لم يذكر اسم الله عليه" 

اس حدیث کے سلسلے میں حضرت شیخ یونس جون پوری رحمۃ اللہ علیہ نے الیواقیت الغالیۃ میں ایک مختصر لیکن شاندار تحقیق پیش کی ہے، ملاحظہ فرمائیں 👇

وأما الخير الوارد في التسمية فروي من حديث سعيد بن زيد رضى الله عنه قال قال رسول الله السلام: لا صلوة لمن لا وضوء له ، ولا وضوء لمن لم يذكر اسم الله عليه، رواه الترمذی و ابن ماجة، و قال البخاري: وهو أحسن شيء في الباب ، وأعله ابن أبي حاتم و ابن القطان، وفي الباب عن أبي هريرة أخرجه أبو داود وابن ماجه والدارقطني والحاكم وصححه وتعقب، وأبي سعيد الخدري رضى الله عنه أخرجه ابن ماجة والحاكم وصححه ، وقال أحمد: وهو أحسن ما في الباب، وعن سهل بن سعد رواه ابن ماجة بسند ضعيف ، وأبی سیرة رواه الطبراني وطرقها وألفاظها مبسوطة في الزيلعي (۱/۳) ولا يخلو طريق عن مقال، وقد قال أحمد: لا أعلم في التسمية حديثا ثابتا وأرجو أن يجزئه الوضوء لأنه ليس فيه حديث أحكم به.

(الیواقیت الغالیۃ ج3 ص485)

کوئی مفصل تحقیق پڑھنا چاہے تو وہ علامہ زیلعی رحمہ اللہ کی نصب الرایہ کی طرف رجوع کریں، بہت ہی مفصل اور محقق تحقیق پیش کی گئی ہے۔ 

فقط والسلام والله أعلم بالصواب وعلمہ اتم واكمل

جمعه ورتبه: ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری

سابرکانٹھا شمالی گجرات الھند

استاذ حدیث: جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورا سابرکانٹھا

23/جنوری/2022 بروز اتوار