Saturday, 28 March 2020

گجراتی اور اردو زبان میں اپریل فول کی حقیقت

તહકિકાત સીલસીલા નં ૨૧
બિસ્મિહી ત આલા

* એપ્રિલ ફૂલ ડે *
 એપ્રિલ ફૂલ એટલે જુઠ અને છેતરપિંડીથી એક બીજાને બેવકૂફ બનાવવું, અને જ્યારે તેઓ બેવકૂફ બની જાય, ત્યારે ખુશ થવુ તેને એપ્રિલ ફૂલ કહેવામાં આવે છે.

 એપ્રિલ ફૂલ સામાન્ય રીતે હાનિકારક અને માત્ર આનંદ તરીકે ગણવામાં આવે છે, અને દર વર્ષે એપ્રિલ ફૂલનો મહિનો શરૂ થાય તે પહેલાં, જુઠનો ભૂત યુવાન લોકો પર લાગી જાય છે, અને તેઓ તેમના ભાઈઓ, મિત્રો, સગાસંબંધીઓ દ્વારા વર્તવામાં આવે છે.  ) મનો વિશ્લેષણ અને શારિરીક રીતે લોકો ને ખોટા સમાચારો આપી તેમને હેરાન કરવામાં આવે છે, પરંતુ આ હાનિકારક અને સરળ મજાક નથી, પરંતુ છેતરપિંડી, જૂઠ અને મજાક જેવા મોટા પાપો છે. અને અલ્લાહ અને તેના મેસેન્જરને ગમતું નથી કે મુસ્લિમને આ પાપો કરવા આમંત્રણ આપવામાં આવે, બીજું પાપ જે આ બધા પાપોનું પરિણામ છે.  તે મુસ્લિમની પરેશાની છે જે હરામ છે.
 તેની ગંભીરતા ૨/એપ્રિલ ના સમાચાર મા એપ્રિલ ફૂલ્સના આકસ્મિક ઘટનાઓ પર શોધી શકાય છે.

 April એપ્રિલ ફૂલની ઇતિહાસિક પૃષ્ઠભૂમિ (પ્રમાણિત ઈતિહાસિક હકીકત)
 એપ્રિલ ફૂલના ઈતિહાસિક તથ્યનો ઉલ્લેખ કોઈ પણ પુસ્તકમાં નથી, પરંતુ હું ઇસ્લામના દિવંગત મૌલાના ઇલિયાસ ઘુંમ્મનનું સંશોધન રજૂ કરું છું.
 "જ્યારે સ્પેનમાં ખ્રિસ્તીઓ દ્વારા મુસ્લિમો પર ફરીથી કબજો કરવામાં આવ્યો ત્યારે ખ્રિસ્તીઓ એ ભારે લોહી વહેવડાવ્યું, દરરોજ કતલનું બજાર ગરમ કર્યું હતું. છેવટે થાકેલા રાજા ફર્ડીનાન્ડે  જાહેર કર્યું કે મુસ્લિમોનું જીવન અહીં સલામત નથી. તેમને બીજા ઇસ્લામિક દેશમાં મૂકવાનો નિર્ણય કર્યો છે, મુસ્લિમોને ત્યાં જવા માંગતા લોકો માટે એક વહાણની વ્યવસ્થા કરવામાં આવી છે, જે તેમને ઇસ્લામિક ભૂમિ પર છોડી દેશે.  વહાણમા મુસ્લિમ દેશમાં જવાની ઈચ્છા માં લાખો મુસ્લિમો સવાર થઈ ગયા. જયારે જહાજ દરિયાની મધ્યમાં પહોંચ્યું ત્યારે ફર્ડિનાન્ડની સૈનિકો વહાણમાંથી રવાના થઈ. સુરક્ષિત રીતે છટકી ગયા, આખું વહાણ બધાજ મુસલમાનો ને લઈને ડૂબી ગયું ખ્રિસ્તી વિશ્વએ તેના પર આનંદ ઉઠાવ્યો અને ફર્ડિનાન્ડની આ કામ વિશે ખુબજ પ્રશંસા કરી. તે પ્રથમ એપ્રિલનો દિવસ હતો, આ દિવસ પશ્ચિમી વિશ્વમાં ડૂબતો દિવસ ની યાદ માં ઉજવવામાં આવે છે.  "આ એપ્રિલ ફૂલનું સત્ય છે!" 

 એપ્રિલ ફૂલ વિશે ઈસ્લામી શરિયત: -

 તેથી તે તારણ આપે છે કે ઈતિહાસિક રૂપે, આ ​​ધાર્મિક વિધિ, તેના જીવન માટે યોગ્ય નથી, કારણ કે તેનું જોડાણ ક્યાંતો કટ્ટરપંથી સાથે જોડાયેલું છે, અથવા કોઈ હાનિકારક ખ્યાલ અને ઘટના સાથે જોડાયેલું છે.  આ ઉપરાંત, આ વિધિ બુદ્ધિગમ્ય છે કારણ કે તે નીચેના ઘણા પાપોનું સંયોજન છે:
 (૧) ખોટું બોલવું (૨) છેતરપિંડી ()) મુસ્લિમોની પજવણી ()) વિદેશીઓથી વિપરીત.
 (1) પયગમ્બર (સ.) એ કહ્યું: "
عن عبدالله بن مسعود قال رسول الله صلى الله عليه وسلم

"إن الصدق يهدي إلى البر، وإن البر يهدي إلى الجنة، وإن الرجل ليصدق حتى يكتب عند الله صديقًا

وإن الكذب يهدي إلى الفجور، وإن الفجور يهدي إلى النار، وإن الرجل ليكذب حتى يكتب عند الله كذابًا متفق عليه (صحيح البخاري رقم الحديث: 6094، صحيح مسلم رقم الحديث: 2607).

 ()) પયગમ્બર (સ.અ.વ.) એ કહ્યું,
 [જેણે અમને છેતરે છે તે આપણામાંનો નથી]
 "من غشّنا فليس منّا"
 (المعجم الأوسط للطبراني ٨/١٨٩)

 ()) પયગમ્બર (સ.અ.વ.) એ કહ્યું,
 [સંપૂર્ણ મુસ્લિમ તે છે જેની જીભ અને હાથથી અન્ય મુસ્લિમો સલામત છે]
:" المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده"
( صحيح البخاري ٦٤٨٤)
 ()) પયગમ્બર (સ.અ.વ.) એ કહ્યું:
 [જે કોઈ રાષ્ટ્રનું અનુકરણ કરે છે તે તેમની વચ્ચે રહેશે]
من تشبّه بقوم فهو منهم"
( سنن أبي داود ٤٠٣١)
 નોંધનીય છે કે આજના મુસ્લિમો યુરોપ થિંકિંગ અને યુરોપ કન્સેપ્ટથી એટલા પ્રભાવિત છે કે તેઓ યુરોપના વિકાસના દરેક પગલાને જુએ છે, પશ્ચિમની સંસ્કૃતિ ગમે તે હોય.તેનું અનુકરણ કરવા માં એ ગર્વ સમજે છે. પરંતુ એવુ નથી
 કેમકે, આ કૃત્યના ઘણા નુકસાન છે, તેથી બધા મુસ્લિમોએ આત્મવિલાસની આ કૃત્યથી બચવું જોઈએ અને બીજાઓને પણ બચાવવું જોઈએ, અલ્લાહ સર્વશક્તિ આપણને સારા કાર્યો કરવાની સમજણ આપ

 ગુજરાતી અનુવાદક:- સિપરા અહમદ મો. અબ્દુલ જબ્બાર માહી
બિજી નજર: હસ્સા ન શૈખ યુનુસ તાજપુરી s.k. Gujarat

تحقیقات سلسلہ نمبر 21
   APRIL FOOL
DAY
اپریل فول(APRIL FOOL) ؟؟؟
         اپریل فول کا مطلب جھوٹ اور دھوکہ کے ذریعے ایک دوسرے کو بےوقوف بنانا اور جب وہ بےوقوف بن کر شرمندہ ہو جائے تو اپنی اس بے فائدہ اور جھوٹی کامیابی پر خوش ہونا ، اسی کو اپریل فول کہتے ہیں ۔
      عام طور پر اپریل فول کو ایک بے ضرر اور سادہ سا مذاق تصور کیا جاتا ہے ، اور ہر سال اپریل فول کا مہینہ شروع ہونے سے پہلے ہی نوجوانوں پر جھوٹ کا بھوت سوار ہو جاتا ہے اور وہ اپنے بھائیوں، دوستوں، اعزہ واقارب (  Relatives)کو طرح طرح کی کی من گھڑت جھوٹی خبریں سنا کر ذہنی و جسمانی(Physicoly & Mentaly) طور پر پریشان کرتے ہیں ، لیکن یہ کوئی بے ضرر اور سادہ مذاق نہیں ہے بلکہ جھوٹ، فریب اور استہزاءcheeting &) Mocking) جیسے بڑے گناہوں کا مجموعہ ہے، اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ پسند نہیں کہ مسلمان ان گناہوں میں مبتلا(Involve) ہو، ایک اور گناہ جو ان تمام گناہوں کے نتیجے میں سرزد ہوتا ہے وہ ایذاءِ مسلم کا ہے جو کہ حرام ہے ۔
    اس کی سنگینی کا انداز2/ اپریل کے اخبار میں چھپنے والے حادثات - جو کہ اپریل فول کی مرہونِ منت ہوتے ہیں - سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے ۔

● اپریل فول کا تاریخی پس منظر(Certified Historical Fact )
         اپریل فول کی مستند تاریخی حقیقت کسی کتاب میں مذکور نہیں البتہ متکلم اسلام حضرت مولانا الیاس گھمن صاحب کی تحقیق پیش کرتا ہوں۔
    " اسپین پر جب عیسائیوں نے دوبارہ قبضہ کیا تو مسلمانوں کا بے تحاشا خون بہایا، آئے روز قتل و غارت کے بازار گرم کیے۔ بالآخر تھک ہار کر بادشاہ فرڈیننڈ (Ferdinand)نے عام اعلان کروا دیا کہ مسلمانوں کی جان یہاں محفوظ نہیں، ہم نے انہیں ایک اور اسلامی ملک میں بسانے کا فیصلہ کیا ہے، جو مسلمان وہاں جانا چاہیں ان کے لیے ایک بحری جہاز کا انتظام کیا گیا ہے جو انہیں اسلامی سرزمین پر چھوڑ آئے گا۔ حکومت کے اس اعلان سے مسلمانوں کی کثیر تعداد اسلامی ملک کے شوق میں جہاز پر سوار ہوگئی۔ جب جہاز سمندر کے عین درمیان پہنچا تو فرڈیننڈ (Ferdinand) کے فوجیوں نے بحری جہاز میں میں بذریعہ بارود سوراخ کر دیا اور خود حفاظت  سے وہاں سے بھاگ نکلے۔ دیکھتے ہی دیکھتے پورا جہاز غرق ہوگیا۔ عیسائی دنیا اس پر بہت خوش ہوئی اور Ferdinand کو اس شرارت کی داد دی۔ یہ First April کا دن تھا ، آج یہ دن مغربی دنیا میں ڈبونے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ یہ ہے "اپریل فول" کی حقیقت! "

● اپریل فول کی شرعی حیثیت :-

          تو یہ بات معلوم ہوگئی کہ تاریخی اعتبار سے یہ رسمِ بد قطعًا اس قابل نہیں کہ اسکو اپنی Life میں Implementکیا جائے،  کیونکہ اس کا Connection یا تو کسی توہّم پرستی سے جڑا ہوا ہے، یا کسی گستاخانہ Concept اور واقعہ سے جڑا ہوا ہے، اس کے علاوہ یہ رسم اس لیے بھی قابل ترک ہے کہ یہ مندرجہ ذیل کئی گناہوں کا مجموعہ ہے :-
(1)جھوٹ (2) دھوکہ دینا (3) ایذاءِ مسلم (4)غیروں کی مشابہت۔
(1)آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
عن عبدالله بن مسعود قال رسول الله صلى الله عليه وسلم
"إن الصدق يهدي إلى البر، وإن البر يهدي إلى الجنة، وإن الرجل ليصدق حتى يكتب عند الله صديقًا
وإن الكذب يهدي إلى الفجور، وإن الفجور يهدي إلى النار، وإن الرجل ليكذب حتى يكتب عند الله كذابًا متفق عليه
 (صحيح البخاري رقم الحديث: 6094، صحيح مسلم رقم الحديث: 2607
(2)آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "من غشّنا فليس منّا"
 (المعجم الأوسط للطبراني ٨/١٨٩)
 [جس نے ہمیں دھوکہ دیا وہ ہم میں سے نہیں]
(3)آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :" المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده"
( صحيح البخاري ٦٤٨٤)
[کامل مسلمان وہی ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں]

(4)آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :"من تشبّه بقوم فهو منهم"
( سنن أبي داود ٤٠٣١)
[جو شخص کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے گا تو وہ انہیں میں سے ہوگا] 
     
     یہ بات قابل غور ہے کہ آج کا مسلمان Europe Thinking اور Europe  Concept سے اتنا مرعوب ہوچکا ہے کہ اسے ترقی کی ہر منزل(Step) مغرب (Europe)میں ہی نظر آتی ہے ، ہر وہ قول و عمل اور تہذیب (Culture)جو مغرب کے ہاں رائج ہوچکا ہے اس کی تقلید لازم سمجھتا ہے ۔
      غرض اس فعل میں کئی مفاسد پائے جاتے ہیں لہذا تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اس قبیح فعل سے خود بھی بچیں اوردوسروں کو بھی بچائیں ، اللہ رب العزت ہمیں توفیقِ عمل نصیب فرمائیں ، آمین یا رب العالمین... 
نقله مع زيادة: عمر بن ياسين چھاپی
متعلم: جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورہ سابرکانٹھا گجرات الھند
نظر ثانی: ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری سابرکانٹھا گجرات الھند
29/مارچ 2020 بروز اتوار

Thursday, 26 March 2020

حضرت ابراہیم علیہ الصلاۃ والسلام کے والد کے نام کی تحقیق

تحقیقات سلسلہ نمبر 20
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام آزر تھا یا تارح؟ قرآن مجید اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں جواب مطلوب ہے؟
فقط والسلام مع الاحترام۔۔۔۔۔۔
سائل: صدام جھالاواڈ (راجستھان)
متعلم: جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورہ گجرات 
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

جواب۔ مذکور سوال کے سلسلے میں تین باتوں کا جاننا ضروری معلوم ہوتا ہے۔
(١) "حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام تارح تھا" اس کے قائلین کون؟ اور ان کے دلائل؟
(٢) "حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام آزر تھا" اس کے قائلین کون؟اور ان کے دلائل؟
(٣) ان دو اقوام میں کا راجح قول کیا ہے؟ اور مخالفین کے دلائل کا جواب؟
تفصیل الجواب (١)  "حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام تارح تھا" اس کے قائلین کون؟ اور ان کے دلائل؟
أہل انساب،مؤرخین اور أہل کتاب ( یہود ونصاریٰ) کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام تارح ( بالحاء المهملة) یا تارخ (بالخاء المعجمة) تھا، اور جو قرآن مجید میں آزر کا نام مذکور ہے وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے چچا ہے، چنانچہ امام زجاج لکھتے ہیں: " لا خلاف بين النسابين في أن اسم أبي إبراهيم تارح " 
 (معاني القرآن واعرابه 2/265)
ترجمہ۔ أہل انساب کے مابین اس بات میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام تارح تھا۔
اور ابن کثیر البدایہ والنہایہ میں رقم طراز ہے
" جمهور أهل النسب - منهم ابن عباس - على أن اسم أبيه تارح ، وأهل الكتاب يقولون تارخ "
(البداية والنهاية 1/163 )
ترجمہ۔ جمہور أہل انساب -جن میں عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بھی ہے- کے نزدیک حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام تارح تھا،اور أہل کتاب کہتے ہیں: تارخ تھا۔
’’انسائیکلو پیڈیا آف اسلام‘‘ کا ایک مقالہ نگار لفظِ ’’آزر‘‘ کے تحت میں لکھتا ہے: ’’قرآن میں ابراہیم ؑ کے باپ کا نام ’’آزر‘‘ آیا ہے، مگر تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ درست نہیں، کیونکہ ابراہیم ؑکے باپ کا نام آزر سوائے قرآن کے اور کہیں نہیں پایا جاتا، اس کے برعکس تارح یا تارخ خود مسلمان مفسرین ومورخین کی روایات میں بھی موجود ہے۔ اسی لیے علماء اسلام قرآن اور تورات کے بیان میں موافقت پیدا کرنے کے لیے ایسی ایسی کمزور تاویلات کرنے پر مجبور ہورہے ہیں جن کی کوئی قیمت نہیں۔‘‘
اور اسی طرح مشہور امامِ تفسیر حضرت مجاہدؒ کہتے ہیں: ’’آزر لم یکن بأبیہ ولکنہٗ اسمُ صنم۔‘‘
ترجمہ۔ ’’آزر ابراہیم ؑکے باپ نہ تھے، بلکہ یہ بت کا نام ہے۔‘‘
حضرت سدّیؒ فرماتے ہیں: ’’اسم أبیہ التارح واسم الصنم آزر‘‘ 
۔ ترجمہ:’’ابراہیم ؑکے باپ کا نام تارح تھا اور بت کا آزر۔‘‘ وغیرہ مفسرین کے اقوال
اور ان کی دلیل یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام تورات نے تارح یا تارخ بتایا ہے۔
تفصیل الجواب (٢) "حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا آزر تھا" اس کے قائلین کون؟اور ان کے دلائل؟
اکثر علماء کی رائ یہ ہے کہ جو آزر قرآن مجید میں ہے وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد ہی ہے،حضرت ابراہیم علیہ السلام کے چچا یا کوئی اور نہیں ہے۔
( وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ لِأَبِيهِ آزَرَ أَتَتَّخِذُ أَصْنَامًا آلِهَةً إِنِّي أَرَاكَ وَقَوْمَكَ فِي ضَلَالٍ مُبِينٍ )
(سورۃ الأنعام پارہ7 آیت 74)
(١) جامع البیان میں ابن جریر طبری (متوفی 310) اس آیت کے تحت ایک روایت بیان کرتے ہیں
حدثني محمد بن الحسين،قال: ثنا أحمد بن المفضل،قال:حدثنا اسماط،عن السدي (وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ لِأَبِيهِ آزَرَ) قال: إسم أبيه آزر.
ترجمہ۔ حضرت سدی فرماتے ہیں ( وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ لِأَبِيهِ آزَرَ) اس آیت میں آزر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد ہے۔
(جامع البیان ج5 ص282)
(٢) علاؤ الدین علی بن ابراہیم المعروف بالخازن (متوفی 741) اس آیت کے تحت فرماتے ہیں
والصحيح أن آزر إسم لأبي إبراهيم لأن الله تعالى سماه به. (تفسیر خازن ج2 ص 28)
ترجمہ۔ درست بات یہی ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام آزر تھا،اسی لئے اللہ نے اسی نام سے قرآن مجید میں ان کو موسوم کیا ہے۔
(٣) محمد بن یوسف الشہیر بابی حیان اندلسی (متوفی745) اس آیت کے تحت لکھتے ہیں
والظاهر أن آزر إسم أبيه،قاله إبن عباس والحسن والسدي وابن إسحاق وغيرهم.
البحر المحيط للاندلسي ج 4 ص168)
ترجمہ۔ ظاہریہی ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام آزر تھا، یہی ابن عباس امامِ حسن حضرت سدی اور ابن اسحاق وغیرہم کا موقف ہے۔
(٤) فخر الدین رازی رحمۃ اللہ علیہ اس آیت کے تحت فرماتے ہیں
ظاهر هذه الآية يدل على إسم والد إبراهيم هو آزر
( التفسير الكبير للرازي ج ,13 ص 37)
ترجمہ۔ اس آیت کے ظاہر سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام آزر تھا۔
(٥) امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اپنی صحیح بخاری میں ایک روایت لائے ہیں
حدثنا إسماعيل بن عبد الله،قال: أخبرني أخي عبد الحميد،عن إبن أبي ذئب،عن سعيد المقبوري،عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه عَنِ النَّبِي صلى الله عليه وسلم قَالَ : ( يَلْقَى إِبْرَاهِيمُ أَبَاهُ آزَرَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَعَلَى وَجْهِ آزَرَ قَتَرَةٌ وَغَبَرَةٌ ، فَيَقُولُ لَهُ إِبْرَاهِيمُ : أَلَمْ أَقُلْ لَكَ لاَ تَعْصِنِي ؟ فَيَقُولُ أَبُوهُ : فَالْيَوْمَ لاَ أَعْصِيكَ . فَيَقُولُ إِبْرَاهِيمُ : يَا رَبِّ ، إِنَّكَ وَعَدْتَنِي أَنْ لاَ تُخْزِيَنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ ، فَأَي خِزْىٍ أَخْزَى مِنْ أَبِي الأَبْعَدِ ؟! فَيَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى : إِنِّي حَرَّمْتُ الْجَنَّةَ عَلَى الْكَافِرِينَ ، ثُمَّ يُقَالُ : يَا إِبْرَاهِيمُ مَا تَحْتَ رِجْلَيْكَ ؟ فَيَنْظُرُ فَإِذَا هُوَ بِذِيخٍ مُلْتَطِخٍ ، فَيُؤْخَذُ بِقَوَائِمِهِ فَيُلْقَى فِي النَّارِ )
( صحيح البخاري رقم الحدیث:3350 کتاب الأنبياء ،شرح السنة :15/119 ، النسائي الكبرى :11375 ، کتاب التفسير )
ترجمہ:حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ملاقات قیامت کے دن اپنے باپ آزر سے ہوگی ، آزر کا چہرہ پراگندہ اور سیاہ ہوگا ، حضرت ابراہیم علیہ السلام ان سے مخاطب ہوکر فرمائیں گے ، کیا ہم نے آپ سے یہ [بار بار]نہیں کہا تھا کہ میری نافرمانی نہ کریں ؟ ان کا باپ بولے گا آج میں آپ کی مخالفت نہیں کروں گا ، لہذا ابراہیم علیہ السلام بارگاہ الہی میں دعا گو ہوں گے ، اے میرے رب آپ نے مجھے وعدہ دیا تھا کہ قیامت کے دن مجھے رسوا نہ کریں گے ، مگر اس سے زیادہ رسوائی اور کیا ہوگی کہ میرا بدنصیب باپ [تیری رحمت سے دور ہے ] جواب میں اللہ تعالی فرمائے گا کہ میں نے کافروں پر جنت کو حرام کردیا ہے ، پھر کہا جائے گا : اے ابراہیم اپنے قدموں کے نیچے دیکھو کیا ہے ؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام دیکھیں گے کہ ایک بجو گندگی میں لتھڑا ہوا پڑا ہے ، تب فرشتے ٹانگوں سے پکڑ کر جہنم میں اس کو پھینک دیں گے ۔

وجاء في " فتاوى اللجنة الدائمة " (4/216-217) 
" آزر هو أبو إبراهيم ، لقوله تعالى : ( وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ لِأَبِيهِ آزَرَ أَتَتَّخِذُ أَصْنَامًا آلِهَةً )، وهذا نص قطعي صريح لا يحتاج إلى اجتهاد ، ورجح ذلك الإمام ابن جرير وابن كثير " انتهى.
ترجمہ۔ فتاویٰ الجنۃ الدائمۃ میں مذکور ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام آزر تھا قرآن کی آیت کی وجہ سے ( وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ لِأَبِيهِ آزَرَ أَتَتَّخِذُ أَصْنَامًا آلِهَةً ) اور یہی صریح اور قطعی دلیل ہے  جو کسی اجتہاد کی محتاج نہیں ہے، اور اسی کو ابن جریر طبری اور ابن کثیر نے راجح قرار دیا ہیں۔
تفصیل الجواب (٣)  ان دو اقوام میں کا راجح قول کیا ہے؟ اور مخالفین کے دلائل کا جواب؟
مذکورہ تمام دلائل سے یہ بات واضح ہو گئی کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام آزر تھا جس کو قرآن نے صراحۃ ذکر کیا ہے، تارح یا تارخ آپ کے والد کا نام نہیں تھا، اور اسی قول کو علماء نے راجح قرار دیا ہیں چنانچہ حضرت مولانا حفظ الرحمن صاحب سیوہاروی آزر کے متعلق مختلف اقوال نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
ہمارے نزدیک یہ تمام تکلفات باردہ ہیں؛ اس لیے کہ قرآن عزیز نے جب صراحت کے ساتھ آزر کو اب ابراہیم (ابراہیم علیہ السلام کا باپ) کہا ہے تو پھر علمائے انساب اور بائبل کے تخمینی قیاسات سے متاثر ہوکر قرآن عزیز کی یقینی تعبیر کو مجاز کہنے یا اس سے بھی آگے بڑھ کر خواہ مخواہ قرآن عزیز میں نحوی مقدرات ماننے پر کونسی شرعی اور حقیقی ضرورت مجبور کرتی ہے الخ پس بلا شبہ تاریخ کا تارخ (جو سب کے نزدیک بلا شبہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام ہے) آزر ہی ہے اور علم اسمی ہے(قصص القرآن، ۱: ۱۲۰، ۱۲۱)۔
پس صحیح یہ ہے کہ قرآن میں جس کو آزر کہا گیا ہے، وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد ہی ہیں، حضرت ابراہیم علیہ السلام کے چچا یا کوئی اور نہیں ہیں۔ اور یہ دعوی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آباء میں کوئی کافر نہیں گذرا، دلائل کی روشنی میں محل نظر ہے واللہ اعلم بالصواب (تفصیل کے لیے قسطلانی کی مواہب اور زرقانی کی شر ح مواہب ١: ۳۲۶- ۳۵۲، مطبوعہ: دار الکتب العلمیة بیروت ملاحظہ کی جائے )۔ اطناب کی وجہ سے ہم اسی پر اکتفا کرتے ہیں۔
مکمل تحقیق کے لیے ہمارے اس واٹساپ نمبر پر رابطہ کریں۔
9428359610
فقط والسلام
جمعه ورتبه:ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری سابرکانٹھا گجرات الھند
مدرس جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورہ
27/مارچ 2020 بروز جمعہ

Tuesday, 24 March 2020

{چیچک بیماری کے متعلق تحقیق}

( تحقیقات سلسلہ نمبر 19)
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال۔  چیچک کے متعلق لوگ کہتے ہیں کہ یہ ہر شخص کو نکلتی ہے
اگر زندگی میں نہیں نکلی تو قبر میں نکلے گی
اسکے متعلق حدیث میں کوئ ذکر ہے یا نہیں؟ 
جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔
فقط والسلام
سائل: محمد محسن رحمانی 
رابطہ: 7089260146
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جواب۔ اس سلسلے میں تین باتیں قابل ذکر ہیں
(١) چیچک کسے کہتے ہیں
(٢) اس کے متعلق احادیث نبوی میں ذکر
(٣) چیچک کے متعلق عوام کی غلط فہمیاں
تفصیل الجواب (١) چیچک کسے کہتے ہیں
چیچک یا "ماتا" یا "سیتلا" (انگریزی: Smallpox) ایک بہت عام وبائی مرض تھا۔ اس بیماری میں چھوٹے بڑے دانے یا پھنسیاں تمام بدن اور کبھی بعض دوسرے مقام (مثلاً آنکھ) پر نکلتی ہیں، اس کے ساتھ عموماً درد سر اور بخار اور درد کمر ہوتا ہے، یہ دانے ابتدا میں سرخ اور پکنے پر سفیدی مایل ہوجاتے ہیں اور ان میں پیپ پڑ جاتی ہے۔ اگر مریض زندہ بچ جائے تو اس کی کھال پر چیچک کے دانوں کے نشانات زندگی بھر موجود رہتے ہیں۔ اس کے برعکس چکن پوکس اور خسرہ کے نشانات وقت کے ساتھ مٹ جاتے ہیں۔ اگر دونوں آنکھوں میں چیچک کے دانے نکل آئیں تو مریض اندھا ہو سکتا ہے۔
1970 کی دہائی میں عالمی ادارہ صحت نے عالمی پیمانے پر اس بیماری کے خلاف مدافعتی ٹیکے لگائے اور 1980ء میں یہ اعلان کر دیا کہ اب یہ بیماری دنیا سے ختم کی جا چکی ہے۔ چیچک کا آخری مریض اکتوبر 1977ء میں پایا گیا تھا۔
اندازہ ہے کہ بیسویں صدی عیسوی میں 30 سے 50 کروڑ لوگ اس بیماری سے ہلاک ہوئے،چیچک کی عام طور پر دو اقسام بیان کی جاتی ہیں۔ "چھوٹی چیچک" اور "بڑی چیچک" اسے چیچک متصلہ بھی کہتے ہیں۔
تفصیل الجواب (٢)اس کے متعلق احادیث نبوی میں ذکر
چیچک کے متعلق مطلقاً احادیث میں ذکر آیا ہے،لکین تلاش بسیار کے بعد بھی مذکور سوال کے سلسلے میں احادیث میں ہمے کوئی ذکر نہیں ملا،لہذا اس طرح کی نسبت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کرنا صحیح اور درست نہ ہو گا، اور قبر کے متعلق جو بات ذکر کی گئی ہے وہ تو قطعاً درست نہیں ہے،اس لئے کہ احوال قبر کا تعلق اعمال زندگی سے ہیں نہ اس طرح کی واہیات سے۔
تفصیل الجواب (٣) چیچک کے متعلق عوام کی غلط فہمیاں
یاد رہے کہ چیچک کے بارے میں  لوگوں میں غلط فہمی تھی کہ یہ بیماری ختم نہیں ہو سکتی بلکہ مرنے کے بعد قبر میں بھی حملہ کرتی ہے یعنی ہر انسان کو ضروراس مرض سے واسطہ پڑنا ہوگا۔ لیکن سائئسدانوں ،ڈاکٹروں اورحکیموں کے اقدامات نے سارے مفروضے غلط ثابت کیے۔
 واللہ اعلم بالصواب
فقط والسلام
جمعہ ورتّبہ: ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری
مدرس: جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورہ سابرکانٹھا گجرات الھند
فون نمبر:9428359610

Thursday, 19 March 2020

کیا تکبر میں تجزی ہے؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

سوال۔    (عن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:لا یدخل الجنة من کان فی قلبه مثقال ذرة من کبر )  (رواه الترمذي رقم الحديث ١٩٩٩)

  اس روایت میں ذرۃ من کبر سے کیا مراد ہے ؟ اس لیے کہ کبر میں تجزی نہیں ہے، تو پھر ذرۃ من کبر کیوں فرمایا؟  محقق جواب مطلوب ہے؟۔     

   فقط والسلام

سائل: مولانا لقمان صاحب کھیڈا

مدرس: جامعہ محمودیہ بھاونگر

جواب۔  الكبر من اعمال القلب كما ان الايمان من اعمال القلب، وعمل القلب لا يتجزى،ولكن ورد في الحديث كما في البخاري اخرجوا (من النار )من كان في قلبه مثقال حبة من ايمان- الايمان لايتجزى ولكن الكيفيات اي النور والانشراح والطمانينة عليه يترتب بالاعمال، وهذه الكيفيات تتجزى، كما قال الله تعالى: ليزدادوا ايمانا مع ايمانهم، وقال: ليزداد الذين امنوا ايمانا-في هذه الايات ليس المراد نفس زيادة الايمان، بل كيفية الإيمان،الصحابة يزداد النور ايمانهم ببركة اتباع النبي صلى الله عليه وسلم،كذلك الكبر ضد الايمان،هو من اعمال القلب يترتب عليه الكيفية اي الظلمة والوحشة وعدم الطمانينة، وهي تتجزى،  وبهذا الاعتبار قال في الحديث مثقال حبة من كبر_ 

ترجمہ۔  کبر اعمال قلوب میں سے ہے،جیسے ایمان اعمال قلب میں سے،اور اعمال قلب کہ اس میں تجزی نہیں ہے، لیکن حدیث میں جو بخاری میں ہے وارد ہوا ہے کہ تم ان کو نکال دو جہنم سے جن کے دل میں ایمان کا ایک حصہ بھی ہو،ایمان میں تجزی نہیں، لیکن کیفیات ایمانی یعنی نور،انشراح، طمانینت کے وہ اعمال کی وجہ سے مرتب ہوتے ہیں، اور یہی کیفیات میں تجزیی ہے، جیسے اللہ سبحانہ و تعالی نے قرآن میں فرمایا لیزدادوا ایمانا مع ایمانھم اور ایک جگہ پر فرمایا لیزدادوا الذین امنوا ایمانا، ان آیات میں نفس ایمان کی زیادتی مراد نہیں ہے،بلکہ کیفیت ایمان کی زیادتی مراد ہے۔ کہ صحابہ ان کے ایمان کا نور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کی برکت سے بڑھتا تھا،اسی طرح کبر ایمان کی ضد ہے، اور وہ اعمالِ قلوب میں سے ہے، اس پر بھی کیفیت مرتب ہوتی ہے، یعنی ظلمت وحشت اور عدم طمانینۃ، اور ان میں تجزیی ہے، اسی وجہ سے حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مثقال حبة من كبر.

جواب ثانی۔  ان كان في القلب عمل الخير كالايمان والتوكل والإنابة والتواضع والعجز والقناعة، يترتب عليها النور والطمانينة وبازديادها يزداد الايمان ويتقوى، وان كان في القلب عمل الشر كالكبر والحرص والبخل والغش والخيانة يترتب عليها الظلمة والوحشة، وبهذا التقرير يحصل الجواب عما قيل في الاية( يا ايها الذين امنوا امنوا) الايمان على الايمان هو تحصيل الحاصل،وهو محال،والمراد يا ايها الذين امنوا داوموا على ايمانكم واستقيموا عليه، والمداومة ليس نفس الايمان بل اثر الايمان ونتيجته.


ترجمہ۔ اگر دل میں خیر کا عمل ہے جیسے ایمان توکل فرمابرداری تواضع عاجزی اور قناعت تو اس پر نور اور اطمینان مرتب ہوتا ہے، اور ان کے بڑھنے سے ایمان بڑھتا ہے اور مضبوط ہوتا ہے،اور اگر دل میں شرکا عمل ہو جیسے کبر حرص بخل دھوکہ اور خیانت تو اس پر ظلم تو وحشت مرتب ہوتے ہیں،اس مختصر سی تقریر سے اس سوال کا جواب حاصل ہو گیا جو سوال قرآن کی اس آیت میں ہوتا ہے( يا ايها الذين امنوا امنوا) ایمان پر ایمان یہ تو تحصیل حاصل ہے جو محال ہے،تو اس سے مراد یہ ہوگا يا ايها الذين امنوا داوموا على ايمانكم واستقيمواعليه ایمان والو اپنے ایمان پر مضبوط اور اور قائم دائم رہو،مداومت نفس ایمان نہیں ہے، بلکہ ایمان کا اثر  اور اس کا ایک نتیجہ ہے۔

فقط والسلام

هذا ما تيسر لابي وأستاذي سماحة الأستاذ شيخ الحديث محمد يونس بن عثمان  المظاهري 
شيخ الحديث: جامعة إسلامية إمداد العلوم بودالي 
جمعه: ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری
مدرس جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورہ سابرکانٹھا
19/مارچ 2020 بروز جمعرات

Tuesday, 17 March 2020

( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے ہندوستان سے علم/محبت کی خوشبو آرہی ہے۔ اس کی تخریج و تحقیق)


بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
(مجھے ہندوستان سے علم کی خوشبو آ رہی ہے اس کی تحقیق)
سوال۔  بہت سے مقررین ایک حدیث بیان کرتے ہیں، *کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: مجھے ہندوستان سے علم کی خوشبو آ رہی ہے* اور بعض سے سنا کہ *مجھے ہندوستان سے محبت کی خوشبو آ رہی ہے* تو اس حدیث کی حقیقت کیا ہے اگر واقعۃ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے تو یہ بتایے کہ اس کے الفاظ کیا ہیں اس لئے کہ بعض سے محبت اور بعض سے علم سنا۔ اب دونوں میں تطبیق بھی کیسے دے سکتے ہیں؟
سائل: مولوی عبد الصمد کلولوی
مدرس: جامعہ کنز العلوم احمد آباد
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جواب.  اولاً یہ بات جان لینی چاہیے کہ مذکور سوال میں جو الفاظ ذکر کئے گئے ہیں؛ اور جس کی نسبت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کی گئی ہیں وہ الفاظ ہمیں کتب احادیث میں تلاش بسیار کے بعد بھی نہیں ملے (والله اعلم بالصواب) لہذا اس کی نسبت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کرنا درست اور صحیح نہیں ہے __اللہ تعالیٰ ہم سب کی اس طرح کی روایات و احادیث کو سوشل میڈیا پر پھیلانے سے حفاظت فرمائے __ آمین 
اور اس کے عربی میں یہ الفاظ  پیش کئے جاتے ہیں (قال رسول الله صلى الله عليه وسلم تأتي إلىّ ريح طيبة من الهند)
ثانیاً۔ مستدرک حاکم میں اس سے ملتی جلتی ایک حدیث ہے
الحدیث۔  حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْكَارِزِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ: «أَطْيَبُ رِيحٍ فِي الْأَرْضِ الْهِنْدُ، أُهْبِطَ بِهَا آدَمُ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ فَعَلَقَ شَجَرُهَا مِنْ رِيحِ الْجَنَّةِ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ ( المستدرک علی الصحیحین للحاکم:592/2،ط،دارالکتب العلمیہ بیروت، رقم الحديث:3995)
(هو من قول علي رضي اللهُ عنه ، ويقصد بذلك رائحة العود الهندي)
ترجمہ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :سب سے بہترین ہوا سرزمین ہندوستان میں ہے ،سیدنا آدم وہیں پر اتارے گئے ،اور آپ نے وہاں جنت کا خوشبودار پودا لگایا۔
بعض لوگوں  نے اس قول کو آنحضرت ﷺ کی طرف منسوب کیا ہے،  لیکن مشہور محقق، مورخ، اور سیرت نگار مولانا سید سلیمان ندویؒ نے  لکھا ہے کہ’’یہ تمام روایتیں فنِ حدیث کے لحاظ سے بہت کم درجہ کی ہیں ۔ ‘‘ (عرب و دیار ہند، از مولانا خواجہ بہاء الدین اکرمی ندوی، صفحہ ۱۳) لہذا اس کی آپ ﷺ کی طرف کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ ہاں البتہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی طرف نسبت کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
اسی طرح کی ہم معنی روایت مصنف عبدالرزاق میں ہے
الحدیث- عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ فُرَاتٍ الْقَزَّازِ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: " خَيْرُ وَادِيَيْنِ فِي النَّاسِ ذِي مَكَّةُ، وَوَادٍ فِي الْهِنْدِ هَبَطَ بِهِ آدَمُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِ هَذَا الطِّيبُ الَّذِي تَطَّيَّبُونَ بِهِ، وَشَرُّ وَادِيَيْنِ فِي النَّاسِ وَادِي الْأَحْقَافِ، وَوَادٍ بِحَضْرَمَوْتَ يُقَالُ لَهُ: بَرَهَوْتُ، وَخَيْرُ بِئْرٍ فِي النَّاسِ زَمْزَمُ، وَشَرُّ بِئْرٍ فِي النَّاسِ بَلَهَوْتُ، وَهِيَ بِئْرٌ فِي بَرَهَوْتَ تَجْتَمِعُ فِيهِ أَرْوَاحُ الْكُفَّارِ " (مصنف عبدالرزاق رقم الحديث : 9118)
ترجمہ۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے فرمایا: دو بہترین وادیوں میں سے سرزمین پر ایک مکہ والی اور دوسری وادی ہندستان میں ہے،جس میں حضرت آدم علیہ السلام جنت سے اترے،اس میں وہ مٹی ہے جس سے تم خوشبو حاصل کرتے ہو،اور دو بدترین وادیوں میں سے سرزمین پر ایک وادی احقاب ہے،اور دوسری وادی حضرموت میں ہے،جسکو برھوت کہاجاتاہے،اور سرزمین پر بہترین کنواں زمزم کا کنواں ہے،اور بدترین کنواں بلھوت ہے،اور وہ کنواں برھوت میں ہے جس میں کفار کی روحیں جمع ہوتی ہیں۔
خلاصۂ کلام۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مجھے ہندوستان سے علم/ محبت کی خوشبو آرہی ہے اس طرح کے الفاظ ہمیں کتب احادیث میں تلاش بسیار کے بعد بھی نہیں ملے،لہاذا اسے بیان کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
واللہ اعلم بالصواب وعلمہ اتم واکمل
⁦✍️⁩ ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری سابرکانٹھا گجرات الھند
مدرس جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورہ سابرکانٹھا
فون نمبر:9428359610
ملاحظہ: ہماری مکمل تحقیقات کو دیکھنے کے لئے گوگل سے اس لینک کا سہارا لے۔
https://mohassantajpuri.blogspot.com/?m=1

Sunday, 15 March 2020

ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری ("بسم الله الذي لا يضر"میں (مع اسمہ) ہے یا (باسمہ) ہے؟ مکمل تحقیق)

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال۔ (بسم الله الذي لا يضر باسمه شيء في الارض ولا في السماء وهو السميع العليم) مذکور دعا میں(باسمہ)  کی تحقیق مطلوب ہے؟ ۔۔۔۔۔ باحوالہ ۔۔۔۔۔
سائل: حضرت الاستاذ مولانا حارث صاحب بادرپورہ
استاذ الفقہ واللغۃ العربیۃ: جامعہ اسلامیہ امداد العلوم وڈالی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

جواب۔ مذکور سوال میں الفاظ دعا میں جو"باسمه" مرقوم ہے وہ صحیح نہیں ہے، بلکہ احادیث وروایات میں "مع اسمه"کے الفاظ وارد ہوئے ہیں، جیسے 👇 👇👇
 (١)  عن أبان بن عثمان قال: سمعت عثمان بن عفان يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : ((ما من عبد يقول في صباح كل يوم ومساء كل ليلة: بسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء في الأرض ولا في السماء، وهو السميع العليم ثلاث مرات فيضره شيء)). وكان أبان قد أصابه طرف فالج فجعل الرجل ينظر إليه، فقال له أبان: ما تنظر؟ أما إن الحديث كما حدثتك، ولكني لم أقله يومئذ ليمضي الله علي قدره.
تخريج الحديث:
إسناده حسن: أخرجه البخاري في ((الأدب المفرد)) (660)، 
والترمذي (3388)،
 والنسائي في ((عمل اليوم والليلة)) (346)، 
وفي ((الكبرى)) (1016)، 
وابن ماجه (3869)، 
والحاكم (1/ 514)، 
وأحمد (1/ 66)، وابنه في ((زوائد المسند)) (1/ 62، 63)،
 والطيالسي (79)،
 والخرائطي في ((مكارم الأخلاق)) (463- المنتقى)، 
والبيهقي في ((الدعوات الكبير)) (34، 35)، وفي ((الأسماء والصفات)) (2)،
 والطحاوي في ((شرح مشكل الآثار)) (3076)، 
وابن حجر في ((نتائج الأفكار)) (2/ 347، 348)، 
والمستغفري في ((الدعوات))، كما في ((داعي الفلاح)) للسيوطي (ص32)،
 والضياء في ((المختارة)) (310)، 
وأبو القاسم البغوي في ((معجم الصحابة)) (1779)، 
والدولابي في ((الكنى)) (ص8)، وغيرهم من طريق عبد الرحمن بن أبي الزناد عن أبيه عن أبان بن عثمان قال سمعت عثمان بن عفان يقول: ((قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ...)) فذكره.
(٢) عن عثمان بن عفان: مَن قالَ بسمِ اللَّهِ الَّذي لا يضرُّ معَ اسمِهِ شيءٌ، في الأرضِ، ولا في السَّماءِ، وَهوَ السَّميعُ العليمُ، ثلاثَ مرّاتٍ، لم تُصبهُ فَجأةُ بلاءٍ، حتّى يُصْبِحَ، ومَن قالَها حينَ يصبحُ ثلاثُ مرّاتٍ، لم تُصبهُ فجأةُ بلاءٍ حتّى يُمْسيَ، قالَ: فأصابَ أبانَ بنَ عثمانَ، الفالجُ، فجعلَ الرَّجلُ الَّذي سمعَ منهُ الحديثَ ينظرُ إليهِ، فقالَ لَهُ: ما لَكَ تنظرُ إليَّ؟ فواللَّهِ ما كذَبتُ
الوادعي (١٤٢٢ هـ)، الصحيح المسند ٩٣وقال : صحيح  
 أخرجه أبو داود (٥٠٨٨) واللفظ له،
 والترمذي (٣٣٨٨)، 
والنسائي في «السنن الكبرى» (٩٨٤٣)،
 وابن ماجه (٣٨٦٩)، 
وأحمد (٤٤٦)

احادیث میں "باسمہ" کے الفاظ ہمیں تلاش بسیار کے بعد بھی نہیں ملے، لہاذا دعا میں "مع اسمہ" ہی پڑھا جائے۔( ملاحظہ: اس تحقیق سے ہرگیز اور ہرگیز حضرت شیخ الاسلام کی تصویب یا تغلیط کا ارادہ نہیں ہے(کہ یہ تو سورج کو چراغ دکھا نے کے مترادف ہے) عین ممکن ہے کہ اس ورقہ کی نسبت آپ محترم کی طرف غلط کی گئی ہو،لہذا جب تک حضرت شیخ الاسلام محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے اس کی کوئی تحقیق نہ آجائے تب تک ہم احادیث کے مطابق ہی عمل کریں گے)
واللہ أعلم بالصواب وعلمہ اتم واکمل
کتبہ: ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری
مدرس: جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورہ سابرکانٹھا گجرات الھند
١٥/مارچ ٢٠٢٠ بروز اتوار