رشتہ نہ ہونے کا عمل اور اس کی تحقیق و تخریج
( تحقیقات سلسلہ نمبر 54)
باسمہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
( رشتہ نہ ہونے کا عمل اور اس کی تحقیق و تخریج)
سوال:- درج ذیل ایک تحریر ہے۔ اس کی تحقیق و تخریج مطلوب ہے؟ آیا اس کا ذکر حدیث شریف میں ہے؟
" جس لڑکی کا رشتہ نہ ھوتا ھو اس کے لٸے کسی بھی سرمہ پر یہ آیت کا ٹکڑا ”وزینّھا للنّٰظرین “ 1349 مرتبہ پڑھ کر دم کردیں، جس کا رشتہ نہ ھوتا ہو وہ رات کو سوتے وقت اس سرمے سے تین تین سلاٸی دونوں آنکھوں میں لگالیا کرے ان شاء اللہ بہت جلد اس کا رشتہ ھوجاٸیگا "
اس کی تحقیق مطلوب ہے؟
فقط والسلام مع الاحترام۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب:- بالا سوال میں جو بات مذکور ہے حدیث شریف میں اس کا کوئی ذکر نہیں ہے، بلکہ مجربات کے قبیل سے ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اس کی نسبت کیے بغیر عمل کرنے کی گنجائش ہے، بشرطیکہ اس کو سنت نہ سمجھا جائے۔
فقط والسلام
واللہ اعلم بالصواب وعلمہ اتم واکمل
کتبہ:- ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری گجرات (الھند)
مدرس:- جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورا سابرکانٹھا
30/ اکتوبر 2020ء بروز جمعہ
0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home