رب قارئ للقرآن والقرآن یلعنہ کی تحقیق
(تحقیقات سلسلہ نمبر59)
باسمہ تعالیٰ
(رب قارئ للقرآن والقرآنُ يلعنه کی تحقیق)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال:- (رب قارئ للقرآن والقرآن يلعنه)
ترجمہ۔ بہت سارے قرآن شریف کی تلاوت کرنے والے تلاوت کرتے ہیں اور حال یہ ہے کہ قرآن ان پر لعنت کرتا ہے۔
کیا یہ حدیث ہے؟
سائل:- مولوی تسلیم روڈکی
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب :- یہ روایت تلاش بسیار کے بعد بھی ہمیں نہیں ملی، نہ کتب صحاح و ضعفاء میں اور نہ موضوعات میں، ہاں البتہ امام غزالی نے اپنی کتاب احیاء علوم الدین میں اس کو حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بغیر سند کے ذکر کیا ہے۔ عربی الفاظ ملاحظہ فرمائیں 👇
"قال انس بن مالك: رب تال للقرآن والقرآن يلعنه"
(احیاء العلوم للغزالی كتاب آداب تلاوۃ القرآن، الباب الأول ص325 مطبوعہ: دار ابن حزم)
اسی طرح خلاصۃ البیان میں حضرت مولانا ضیاء الدین احمد صاحب الہ آبادی نے "روی" کے صیغے سے ذکر کیا ہے۔ لکین چونکہ یہ صحیح یا ضعیف سند سے منقول نہیں ہے اس لیے اس کو حدیث کہکر بیان کرنا درست اور صحیح نہیں ہے۔
(ان الفاظ کے حدیث نہ ہونے پر مختلف کتابوں سے حوالاجات)
(١) شیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ سے کسی نے سوال کیا کہ (رب قارئ للقرآن والقرآن يلعنه) کیا یہ حدیث ہے؟
آپ نے جواب دیا کہ (لا اعلم صحة الحديث عن النبي صلى الله عليه وسلم ولا حاجة إلى تفسيره و لو صح لكان المعنى الخ)
(مجموع فتاوى ابن باز ج ٢٦ ص ٦١)
(٢) اسی طرح ابن عثیمین رحمہ اللہ نے اس کو اپنی کتاب "نور على الدرب" میں نقل کیا ہے۔
(٣) علامہ شقیری نے اپنی کتاب "السنن والمتبدعات" میں نقل کیا ہے کہ "هذا ليس من كلام النبي صلى الله عليه وسلم" یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام نہیں ہے۔
(السنن والمتبدعات للشقیری ص200)
(٤) اسی طرح منجد المقرئین ومرشد الطالبین میں یہ روایت بغیر سند کے منقول ہے، محشی رقم طراز ہے: " لم اجدہ بھذا اللفظ" مجھے یہ الفاظ کتب احادیث میں دستیاب نہیں ہوئے۔
(مرشد المقرئین ومرشد الطالبین ص224)
معلوم ہوا کہ اس قسم کے الفاظ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی نہیں ہے، لیکن ابن ابی حاتم رحمہ اللہ نے اپنی تفسیر میں اس کو میمون بن مھران الکوفی (متوفی ١١٧ھ) رحمہ اللہ سے دوسرے الفاظ سے نقل کیا ہے، ابن ابي حاتم رحمه الله قال حدثنا ابي حدثنا صالح بن عبيد الله الهاشمي حدثنا ابو المليح عن ميمون بن مهران رحمه الله قال ان الرجل ليصلي ويلعن نفسه في قراءته فيقول (الا لعنةالله على الظالمين) وإنه لظالم .......-
ترجمہ:- میمون بن مہران رحمہ اللہ نے فرمایا: کہ آدمی نماز پڑھتا ہے اور قراءت میں اپنے آپ پر لعنت کرتا ہے چونکہ وہ قرآن مجید کی آیت پڑھتا ہے: (الا لعنةالله على الظالمين) حالانکہ وہ خود ظالم ہے۔ فقط
هذا ما ظهر لي والله اعلم بالصواب وعلمه اتم وأكمل.
✍️ ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری گجراتی
مدرس : جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورا سابرکانٹھا شمالی گجرات (الھند)
24/ فروری 2021ء بروز بدھ
0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home