Tuesday, 13 October 2020

( حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے مچھلی کھانے کی خواہش پر ایک واقعے کی تحقیق)

 (تحقیقات سلسلہ نمبر 48)

باسمہ تعالیٰ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

( حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے مچھلی کھانے کی خواہش پر ایک واقعے کی تحقیق) 

سوال:- مندرجہ ذیل واقعہ کی تحقیق مطلوب ہے؟

واقعہ۔۔ *👈 حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے کبھی کوئی خواہش نہیں کی ،ایک دن مچھلی کھانے کو دل چاہا تو اپنے غلام یرکا سے اظہار فرمایا۔۔

یرکا آپ کا بڑا وفادار غلام تھا ایک دن آپ نے فرمایا یرکا آج مچھلی کھانے کو دل کرتا ہے۔

لیکن مسئلہ یہ ہے آٹھ میل دور جانا پڑے گا دریا کے پاس مچھلی لینے اور آٹھ میل واپس آنا پڑے گا مچھلی لے کے ۔۔

پھر آپ نے فرمایا رہنے دو کھاتے ہی نہیں ایک چھوٹی سی خواہش کیلئے اپنے آپ کو اتنی مشقت میں ڈالنا اچھا نہیں لگتا کہ آٹھ میل جانا اور آٹھ میل واپس آنا صرف میری مچھلی کے لئے؟ 

چھوڑو یرکا۔۔۔۔۔۔۔ اگر قریب سے ملتی تو اور بات تھی۔

غلام کہتا ہے میں کئی سالوں سے آپ کا خادم تھا لیکن کبھی آپ نے کوئی خواہش کی ہی نہیں تھی پر آج جب خواہش کی ہے، تو میں نے دل میں خیال کیا کہ حضرت عمر فاروق نے پہلی مرتبہ خواہش کی ہے اور میں پوری نہ کروں۔؟

ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔۔

غلام کہتے ہیں جناب عمرؓ ظہر کی نماز پڑھنے گئے تو مجھے معلوم تھا ان کے پاس کچھ مہمان آئے ہوئے ہیں عصر انکی وہیں ہوجائے گی۔

غلام کہتا ہے کہ میں نے حضرت عمرؓ کے پیچھے نماز پڑھی اور دو رکعت سنت نماز پڑھ کرمیں گھوڑے پر بیٹھا عربی نسل کا گھوڑہ تھا دوڑا کر میں دریا پر پہنچ گیا.. 

عربی نسل کے گھوڑے کو آٹھ میل کیا کہتے ؟؟

وہاں پہنچ کر میں نے ایک ٹوکرا مچھلی کا خریدا اور حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی عصر کی نماز ہونے سے پہلے میں واپس بھی آگیا اور گھوڑے کو میں نے ٹھنڈی چھاؤں میں باندھ دیا تاکہ اس کا جو پسینہ آیا ہوا ہے وہ خشک ہو جائے اور کہیں حضرت عمر فاروق دیکھ نا لیں

غلام کہتا ہے کے کہ گھوڑے کا پسینہ تو خشک ہوگیا پر پسینے کی وجہ سے گردوغبار گھوڑے پر جم گیا تھا جو واضح نظر آرہا تھا کہ گھوڑا کہیں سفر پہ گیا تھا پھر میں نے سوچا کہ حضرت عمرؓ فاروق دیکھ نہ لیں ۔۔

پھر میں جلدی سے گھوڑے کو کنویں پر لے گیا اور اسے جلدی سے غسل کرایا اور اسے لا کر چھاؤں میں باندھ دیا۔۔ (جب ہماری خواہشات ہوتی ہیں تو کیا حال ہوتا ہے لیکن یہ خواہش پوری کر کے ڈر رہے ہیں کیونکہ ضمیر زندہ ہے)

فرماتے ہیں جب عصر کی نماز پڑھ کر حضرت عمر فاروق آئے میں نے بھی نماز ان کے پیچھے پڑھی تھی۔

گھر آئے تو میں نے کہا حضور اللہ نے آپ کی خواہش پوری کردی ہے۔ 

مچھلی کا بندوبست ہوگیا ہےاور بس تھوڑی دیر میں مچھلی پکا کے پیش کرتا ہوں۔

کہتا ہے میں نے یہ لفظ کہے تو جناب عمر فاروق اٹھے اور گھوڑے کے پاس چلے گئے گھوڑے کی پشت پہ ہاتھ پھیرا،

اس کی ٹانگوں پہ ہاتھ پھیرا اور پھر اس کے کانوں کے پاس گئے اور گھوڑے کا پھر ایک کان اٹھایا اور کہنے لگے یرکا تو نے سارا گھوڑا تو دھو دیا لیکن کانوں کے پیچھے سے پسینہ صاف کرنا تجھے یاد ہی نہیں رہا۔۔

اور یہاں تو پانی ڈالنا بھول گیا۔۔

حضرت عمرؓ گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھ گئے اور کہنے لگے 

"اوہ یار یرکا ادھر آ تیری وفا میں مجھے کوئی شک نہیں ہے

اور میں کوئی زیادہ نیک آدمی بھی نہیں ہوں، 

کوئی پرہیز گار بھی نہیں ہوں ،

میں تو دعائیں مانگتا ہوں 

اے اللہ میری نیکیاں اور برائیاں برابر کرکے مجھے معاف فرما دے۔۔

میں نے کوئی زیادہ تقوی اختیار نہیں کیا اور بات کو جاری رکھتے ہوئے فرمانے لگے یار اک بات تو بتا اگر یہ گھوڑا قیامت کے دن اللہ کی بارگاہ میں فریاد کرے کہ یا اللہ عمر نے مجھے اپنی ایک خواہش پوری کرنے کے لیے 16 میل کا سفر طے کرایا ۔

اے اللہ میں جانور تھا، 

بےزبان تھا 

16 میل کا سفر ایک خواہش پوری کرنے کیلئے 

تو پھر یرکا تو بتا میرے جیسا وجود کا کمزور آدمی مالک کے حضور گھوڑے کے سوال کا جواب کیسے دے گا؟"

یرکا کہتا ہے میں اپنے باپ کے فوت ہونے پر اتنا نہیں رویا تھا جتنا آج رویا میں تڑپ اٹھا کے حضور یہ والی سوچ (یہاں تولوگ اپنے ملازم کو نیچا دکھا کر اپنا افسر ہونا ظاہر کرتے ہیں) غلام رونے لگا حضرت عمرؓ فاروق کہنے لگے اب اس طرح کر گھوڑے کو تھوڑا چارہ اضافی ڈال دے اور یہ جو مچھلی لے کے آئے ہو اسے مدینے کے غریب گھروں میں تقسیم کر دو اور انہیں یہ مچھلی دے کر کہنا کے تیری بخشش کی بھی دعا کریں اور عمر کی معافی کی بھی دعا کریں۔“

کیا یہ واقعہ درست اور صحیح ہے؟

فقط والسلام مع الاحترام۔۔۔۔

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب باسمہ تعالیٰ۔۔  ابن ابی الدنیا نے جوع میں اور علامہ طبری نے الریاض النضرۃ میں اور دیگر علماء نے قدرے فرق کے ساتھ اس واقعہ کو ذکر کیا ہیں: ملاحظہ فرمائیں 👇 :

٢٩٠ - حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبّادِ بْنِ مُوسى، قالَ: أخْبَرَنا زَيْدُ بْنُ -[١٧٤]- الحُبابِ، قالَ: أخْبَرَنِي أبُو كَعْبٍ، بَيّاعُ الحَرِيرِ، قالَ: أخْبَرَنا أنَسُ بْنُ سِيرِينَ، أنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، اشْتَهى سَمَكًا طَرِيًّا، فَأُتِيَ بِهِ عَلى رَأْسِ أمْيالٍ مِنَ المَدِينَةِ قَدْ شُوِيَ لَهُ، وجُعِلَ لَهُ خُبْزٌ رِقاقٌ، فَأُتِيَ بِهِ عِنْدَ إفْطارِهِ عَلى خِوانٍ، فَجَعَلَ يَنْظُرُ فِيهِ، فَقالَ: " اذْهَبُوا بِهِ إلى يَتامى بَنِي فُلانٍ، فَقالَتْ لَهُ صاحَبَتُهُ: خُذْ مِنهُ شَهْوَتَكَ، ثُمَّ نَذْهَبُ بِهِ إلى يَتامى بَنِي فُلانٍ، قالَ: «اذْهَبُوا بِهِ إلى يَتامى بَنِي فُلانٍ، فَإنَّهُ إذا أخَذُوا مِنهُ شَهْوَتَهُمْ، فَقَدْ أخَذْتُ مِنهُ شَهْوَتِي»، فَرَدَدْتُ عَلَيْهِ، فَكُلُّ ذَلِكَ يَقُولُها مِثْلَ ذَلِكَ

[الجوع لابن أبي الدنيا ١/‏١٧٣]

[الرياض النضرة في مناقب العشرة ٢/‏٣٦٦]


٣١٢١٥- عن أسلم قال قال عمر: لقد خطر على قلبى شهوة السمك الطرى، فرحل يرفأ راحلته وسار أربعا مقبلا ومدبرا واشترى مكتلا، فجاء به وعمد إلى الراحلة فغسلها فأتى عمر، فقال: انطلق حتى أنظر إلى الراحلة، فنظر وقال: نسيت أن تغسل هذا العرق الذى تحت أذنها، عذبت بهيمة فى شهوة عمر، لا والله لا يذوق عمر مكتلك (ابن عساكر) [كنز العمال ٣٥٩٧١]

أخرجه ابن عساكر (٤٤/٣٠١).

[جامع الأحاديث ٢٨/‏٣١٦]


٤٤٣ - حَدَّثَنا عَبْدُ اللَّهِ قالَ: وأُخْبِرْتُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وهْبٍ قثنا ابْنُ زَيْدِ بْنِ أسْلَمَ، عَنْ أبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، يَعْنِي أسْلَمَ، قالَ: قالَ عُمَرُ بْنُ الخَطّابِ يَوْمًا: لَقَدْ خَطَرَ عَلى قَلْبِي شَهْوَةُ الطَّرِيِّ مِن حِيتانٍ، قالَ: فَيَخْرُجُ يَرْفَأُ فَرَحَلَ راحِلَةً لَهُ، فَسارَ لَيْلَتَيْنِ مُدْبِرًا ولَيْلَتَيْنِ مُقْبِلًا، واشْتَرى مِكْتَلًا فَجاءَ. قالَ: ويَعْمِدُ يَرْفا إلى الرّاحِلَةِ فَغَسَلَها، فَقالَ عُمَرُ: انْطَلِقْ حَتّى أنْظُرَ إلى الرّاحِلَةِ، فَنَظَرَ عُمَرُ ثُمَّ قالَ: نَسِيتَ أنْ تَغْسِلَ هَذا العَرَقَ الَّذِي تَحْتَ أُذُنِها، عَذَّبْتَ بَهِيمَةً مِنَ البَهائِمِ فِي شَهْوَةِ عُمَرَ، لا واللَّهِ لا يَذُوقُهُ عُمَرُ، عَلَيْكَ بِمِكْتَلِكَ.

[فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل ١/‏٣١٩]

لہذا بیان کرنے کی گنجائش ہے۔۔۔۔ واللہ اعلم بالصواب


⁦✍️⁩ ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری گجرات (الھند)

مدرس جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورا گجرات

11/اگست/2020ء بروز منگل


1 Comments:

At 8 November 2020 at 05:59 , Blogger Unknown said...

اوہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ جید جدا

 

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home