Tuesday, 28 December 2021

غیر حدیثی کتب میں مذکور احادیث کا تحقیقی جائزہ, حدیث نمبر:-03

 باسمہ تعالیٰ    حامداً ومصلياً 

(غیر حدیثی کتب میں مذکور احادیث کا تحقیقی جائزباسمہ تعالیٰ    حامداً ومصلياً 

(غیر حدیثی کتب میں مذکور احادیث کا تحقیقی جائزہ)

حدیث نمبر:03

وجاء في الخبر أنه عليه السلام سئل عن متروك التسمية عامدا فقال: "كلوه، فإن تسمية الله تعالىٰ في قلب كل امرأ مسلم" 

(اصول الشافعی ص08 مکتبۂ المیزان)

بعینہ یہی الفاظ کتب احادیث مبارکہ میں نہیں ہیں، جیسا کہ حضرت شیخ یونس صاحب جون پوری رحمۃ اللہ علیہ نے الیواقیت الغالیۃ میں اس حدیث کو ذکر کرنے کے بعد لکھا ہے: " قلت: لم أجد هذا الحديث"

(الیواقیت الغالیۃ ج03 ص483)

نیز ہمیں متروک التسمیۃ عامداً کے سلسلے میں بھی کوئی روایت تلاش بسیار کے بعد نہیں ملی، کہ جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذبیحہ پر جان بوجھ کر بسملہ نہ پڑھنے کے متعلق سوال دریافت کیا گیا ہو اور آپ نے اس کے جواب میں کوئی ارشاد نقل فرمایا ہو، نہ محض آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی قول عامداً کے سلسلے میں ملا، کما قالہ صاحب ھامشٍ لأصول الشاشی۔۔۔۔۔۔ واللہ اعلم

 اصول الشاشی کے ایک نسخے میں سوال بالا میں مذکور روایت کے تحت حاشیہ میں لکھا ملا: " أخرجه عبد الرزاق ما في معناه في المصنَّف، باب التسمية عند الذبح، ج٤، ص٤٧٩/٤٨٠"، یعنی اس کے ہم معنیٰ روایت مصنف عبدالرزاق میں مروی ہے، لہذا راقم الحروف نے مصنف عبد الرزاق، کتاب المناسک، باب التسمیۃ عند الذبح کی طرف رجوع کیا، تو اس باب میں تقریباً گیارہ روایات مروی پائی، لکین وہ سب روایات ناسی کے سلسلے میں ہیں، نیز وہ سب روایات موقافاً یا مقطوعاً مروی ہیں، سوائے ایک روایت کے کہ وہ مرفوعاً اور مرسلاً مروی ہے، اور اس میں بھی متروک التسمیۃ عامداً کی طرف کوئی اشارہ نہیں ہے، روایت نیچے حاشیے میں ملاحظہ فرمائیں(1) عامداً کے سلسلے میں کوئی روایت اس میں نہیں ملی، لہذا مصنف عبدالرزاق کے حوالے سے سوال بالا میں مذکور روایت کو ذکر کرنا مناسب نہیں، مصنف عبدالرزاق کی وہ روایت جس کا حوالہ حاشیے میں مذکور ہے ملاحظہ فرمائیں 👇👇👇

عبد الرزاق، عن الثوري، عن يزيد بن أبي زياد، عن عطاء، عن ابن عباس أنه سئل عن الرجل يذبح فينسى أن يسمي، قال: لا بأس، سموا عليه وكلوه.

(مصنف عبد الرزاق، ج04 ص479/480، رقم الحدیث:8541، كتاب المناسك، باب التسمیۃ عند الذبح)

ترجمہ:- حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک ایسے شخص کے بارے میں سوال دریافت کیا گیا جو قربانی کرے اور بسملہ پڑھنا بھول جائے، تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لا بأس! کوئی حرج نہیں، اس پر جب یاد آیا ہے اللہ تعالیٰ کا نام لو اور کھاؤ۔

ہاں البتہ مذبوح جانور پر بھولے سے بسملہ نہ پڑھنے کے سلسلے میں مختلف کتب احادیث میں مرفوعاً وموقوفاً روایات موجود ہیں، جن میں متروک التسمیۃ ناسیا کے حلال اور کھائے جانے کے متعلق احادیث مروی ہیں، ترتیب وار روایات ملاحظہ فرمائیں 👇👇

1- اس روایت کو محمد بن یزید کے طریق سے امام دارقطنی اور امام بیھقی رحمھما اللہ نے ذکر کیا ہیں، اور اس کے مرفوع اور اور موقوف ہونے میں شدید اختلاف بھی کتب میں مذکور ہیں، روایت مع الحکم ملاحظہ فرمائیں: محمد بن يزيد، ثنا معقل بن عبيد الله، عن عمرو، عن عكرمة، عن ابن عباس رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " المسلم يكفيه اسمه، فإن نسي أن يسمي حين يذبح فليذكر اسم الله وليأكله ". كذا رواه مرفوعا، ورواه غيره عن عمرو بن دينار، عن جابر بن زيد، عن عين وهو عكرمة، عن ابن عباس موقوفا.

(السنن الکبری للبیھقی، ج09 ص401، كتاب الصيد والذبائح، باب من ترك التسمية وهو ممن تحل ذبيحته، رقم: 18890) اسی طرح طبرانی نے المعجم الأوسط (٤٧٦٩)، اور ابن عدي نے الكامل في الضعفاء (٦/٣٨٤) میں باختلاف یسیر اس کو نقل کیا ھیں۔

 اس حدیث کا حکم علامہ عینی رحمہ اللہ کی قلم سے ملاحظہ فرمائیں: قال ابن القطان في كتابه: ليس في هذا الإسناد من يتكلم فيه غير محمد بن يزيد بن سنان وكان صدوقا صالحا لكنه شديد الغفلة.

وقال غيره: معقل بن عبيد الله وإن كان من رجال مسلم، لكنه أخطأ في رفع هذا الحديث وقد رواه سعيد بن منصور وعبد الله بن الزبير الحميدي عن سفيان عن عيينة عن عمرو، عن أبي الشعثاء، عن عكرمة، عن ابن عباس، قوله: ذكر البيهقي وغيره فزادا في إسناده أبا الشعثاء، عن عكرمة، عن ابن عباس ووقفاه.

وقال ابن الجوزي - رحمه الله - في التحقيق معقل هذا مجهول، وتعقبه صاحب " التنقيح " فقال: بل هو مشهور، وهو ابن عبيد الله الجزري أخرج له مسلم في " صحيحه ".

واختلف قول ابن معين فيه فمرة وثقه ومرة ضعفه. وقد ذكره ابن الجوزي في " الضعفاء " فقال: معقل بن عبيد الله الجزري يروي عن عمرو بن دينار، قال يحيى: ضعيف، لم يزد على هذا، ومحمد بن يزيد بن سنان الحريري هو ابن أبي فروة الرهاوي. قال أبو داود: ليس بشيء.

وقال النسائي: ليس بالقوي، وقال الدارقطني: ضعيف، وذكره ابن حبان في الثقات، والصحيح أن هذا الحديث موقوف على ابن عباس - رضي الله عنهما هكذا رواه ابن سفيان عن عمرو بن دينار عن جابر بن زيد عن عكرمة عن ابن عباس، انتهى كلامه.

(البناية شرح الهداية للعینی، ج11 ص538)

خلاصۂ کلام یہ ہے کہ یہ روایت صحیح قول کے مطابق موقوف ہے، جیسا کہ اوپر گزرا، اسی طرح ابن کثیر رحمہ اللہ نے اپنی تفسیر میں بھی اس کی اچھی وضاحت کی ہے، اور اس کے مرفوع ہونے کومعقل بن عبيد الله کا وہم اور غلطی قرار دی ہے، ملاحظہ فرمائیں: وهذا الحديث رفعه خطأ ، أخطأ فيه معقل بن عبيد الله الجزيري، فإنه وإن كان من رجال مسلم إلا أن سعيد بن منصور ، وعبد الله بن الزبير الحميدي روياه عن سفيان بن عيينة ، عن عمرو ، عن أبي الشعثاء ، عن عكرمة ، عن ابن عباس ، من قوله . فزادا في إسناده " أبا الشعثاء " ، ووقفا والله تعالى أعلم . وهذا أصح ، نص عليه البيهقي وغيره من الحفاظ ۔ 

(تفسیر ابن کثیر ج06 ص150)

2- عبد الرزاق، عن ابن عيينة، عن عمرو بن دينار، عن أبي الشعثاء، قال: حدثنا عين يعني عكرمة، عن ابن عباس قال: إن في المسلم اسم الله، فإن ذبح ونسي اسم الله، فليأكل، وإن ذبح المجوسي، وذكر اسم الله فلا تأكله۔

(مصنف عبد الرزاق، ج4  ص481، رقم الحدیث: 8548، كتاب المناسك، باب التسمیۃ عند الذبح)

اس روایت کی سند ایسی ہے کہ اس میں صحیحین کے رجال ہیں، بس یہ ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما پر موقوف ہے۔ کما فی اعلاء السنن۔

3-  امام دارقطنی رحمہ اللہ مروان بن سالم کے طریق سے ایک روایت لائے ہیں: عن مروان بن سالم , عن الأوزاعي , عن يحيى بن أبي كثير , عن أبي سلمة , عن أبي هريرة , قال: سأل رجل رسول الله صلى الله عليه وسلم , فقال: يا رسول الله أرأيت الرجل منا يذبح وينسى أن يسمي الله؟ , فقال النبي صلى الله عليه وسلم: «اسم الله على كل مسلم». وقال ابن قانع: «اسم الله على فم كل مسلم» وقال الدار قطنی: مروان بن سالم ضعيف۔ 

(سنن دار قطنی ج05 ص533، رقم: 4803)

اس روایت کو اگرچہ محدثین نے مروان بن سالم کی وجہ سے ضعیف قرار دیا ہے لیکن اس کی امام ابو داود کی ایک مرسل روایت سے اس کی تائید ہوجاتی ہے، کما فی اعلاء السنن، روایت درج ذیل ہے 👇 

4- حدثنا مسدد قال حدثنا عبد الله بن داود عن ثور بن يزيد عن الصلت قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: «ذبيحة المسلم حلال، ذكر اسم الله تعالى أو لم يذكر، إن ذكر لم يذكر إلا اسم الله»

(مراسيل سنن أبي داود، (باب) في الضحايا والذبائح، ص197)

اور بھی اس سلسلے میں احادیث مروی ہیں، اور ان کی تحقیق پیش کی گئی ہیں، طول کلام کے خوف سے ہم ان ہی احادیث پر اکتفا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ آمین

خلاصۂ کلام:- سوال بالا میں ذکر کردہ روایت کتب احادیث میں نہیں ہے، اور نہ تو متروک التسمیہ عامداً کے سلسلے میں کوئی روایت آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، لہذا اس کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے، ہاں البتہ ناسیاً کے سلسلے میں کتب احادیث میں کثیر روایات مروی ہیں، اگرچہ ان میں محدثین کا کلام ہے، لیکن تعدد طرق کی بنا پر وہ حسن درجے تک پہنچ جاتی ہیں، لہذا وہ قابل احتجاج ہیں۔

واللہ اعلم بالصواب وعلمہ اتم واكمل

------------------------------------------------

------------------------------------------------

(1) وہ روایت یہ ہے: عبد الرزاق، عن معمر، عن هشام بن عروة، عن أبيه قال: كان قوم أسلموا على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقدموا المدينة بلحم يبيعونه فأنِفَت أنفس أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم منه، وقالوا: لعله لم يذكر اسم الله، فسألوا النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: "فسموا أنتم وكلوا".

(مصنف عبد الرزاق، ج4  ص480، رقم الحدیث: 8542، كتاب المناسك، باب التسمیۃ عند الذبح)

 وأخرجه أبو داود في سننه عن هشام بن عروة عن أبيه مرسلا وموصولا بلفظ: أَنَّهُمْ قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ قَوْمًا حَدِيثُو عَهْدٍ بِالْجَاهِلِيَّةِ يَأْتُونَ بِلُحْمَانٍ، لَا نَدْرِي أَذَكَرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا أَمْ لَمْ يَذْكُرُوا، أَفَنَأْكُلُ مِنْهَا ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " سَمُّوا اللَّهَ وَكُلُوا ".

(سنن أبي داود، كتاب الضَّحايا، باب أَكل اللحم لا يدرى أَذُكِرَ اسم اللَّه عليه أَم لا، رقم: 2829، ص 391)

كتبه ورتبه:- ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری

سابرکانٹھا شمالی گجرات الھند

استاذ حدیث:- جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورا سابرکانٹھاہ)

استاذ حدیث:- جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورا سابرکانٹھا

Saturday, 25 December 2021

غیر حدیثی کتب میں مذکور احادیث کا تحقیقی جائزہ

 باسمہ تعالیٰ

(غیر حدیثی کتب میں مذکور احادیث کا تحقیقی جائزہ)

حدیث نمبر:-02

قال عليه الصلاة والسلام: "لا صلاة إلا بفاتحة الكتاب" 

(اصول الشافعی ص08 مکتبۂ المیزان)

یہ روایت بعینہ ان ہی الفاظ کے ساتھ کتب صحاح ستہ میں موجود نہیں ہے؛ بلکہ صحاح ستہ میں یہ الفاظ وارد اور مروی ہیں: "لا صلاۃ لمن لم یقرأ بفاتحۃ الکتاب"

(أخرجه البخاري في كتاب الأذان، باب وجوب القراءة للإمام والمأموم في الصلوات كلها في الحضر والسفر، رقم الحدیث:756، وأخرجه مسلم  فی كِتَاب الصَّلَاةِ، بَاب وُجُوب قِرَاءَةِ الْفَاتِحَةِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ، رقم الحدیث:394، وأخرجه أبو داود في " كتاب الصلاة " " باب من ترك القراءة في صلاته بفاتحة الكتاب " رقم الحدیث:822، وأخرجه الترمذي في " كتاب الصلاة " " باب ما جاء أنه لا صلاة إلا بفاتحة الكتاب، رقم الحدیث:247، وأخرجه النسائي في كتاب الافتتاح، باب إيجاب قراءة فاتحة الكتاب في الصلاة، رقم الحدیث: 910، وأخرجه ابن ماجة في كتاب إقامة الصلاة والسنة فيها، باب القراءة خلف الإمام، رقم الحدیث:837 بلفظ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ فِيهَا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ۔)

 چونکہ اصول الشاشی کے اکثر نسخوں میں نیچے حاشیے میں صحاح ستہ کا حوالہ علی الاطلاق مذکور ہے، حالانکہ یہ طریقہ مناسب نہیں ہے؛ بلکہ اس طرح حواشی میں ذکر کرنا زیادہ مناسب تھا: رواه الأئمة الستة بلفظ "لا صلاة لمن لم يقرأ بفاتحة الكتاب" لہذا راقم الحروف نے اس کی وضاحت کردی کہ بعینہ یہی الفاظ کتب صحاح ستہ میں موجود نہیں ہیں۔

ہاں البتہ یہ روایت بعینہ ان ہی الفاظ (لا صلاۃ إلا بفاتحۃ الکتاب) کے ساتھ بعض حدیثی کتب میں مذکور ہے، لہذا ان حدیثی کتب کے حوالے سے مطلقاً ذکر کرنا (یعنی حواشی میں محض درج ذیل کتب کا حوالہ نقل کرنا) بھی مناسب ہے.

 جن حدیثی کتب میں وہ الفاظ مروی ہیں بالترتیب ملاحظہ فرمائیں 👇👇

(1) حدثنا محمود قال: حدثنا البخاري قال: حدثنا أبو نعيم، سمع ابن عيينة، عن الزهري، عن محمود، عن عبادة بن الصامت، رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "لا صلاة إلا بفاتحة الكتاب".

(القراءة خلف الامام للبخاري بطریق محمود بن اسحاق، ص24 رقم:55)

یہاں ایک وضاحت طلب امر یہ ہے کہ حضرت امام بخاری رحمہ اللہ کے استاذ حدیثِ بالا میں ابو نعیم فضل بن الدکین ہے، اور حضرت امام بخاری رحمہ اللہ اپنی صحیح میں وہ روایت جس کو ہم نے اوپر ذکر کیا (لا صلاۃ لمن لم یقرأ بفاتحۃ الکتاب) علی ابن المدینی رحمہ اللہ کے حوالے سے لائے ہیں، اور باقی رجالِ سند دونوں کتب میں اپنی جگہ برقرار ہیں، صحیح بخاری کی سند کچھ اس طرح ہے: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  نیز ابو نعیم راوی ھو استاذ الامام البخاری في صحيحه فی غیر ھذا الحدیث۔ 

(2) حدثنا محمد بن المظفر، ثنا أبو علي أحمد بن علي بن شعيب، ثنا أحمد بن علي اللجلاج، ثنا نعيم بن حماد، ثنا ابن المبارك، ثنا أبو حنيفة، عن عطاء بن أبي رباح، عن أبي هريرة، قال: «نادى منادي رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا صلاة إلا بفاتحة الكتاب۔

(مسند أبي حنيفة برواية أبي نعيم، ص137/136)

لہذا ان الفاظ کو ان کتابوں کے حوالے سے بھی ذکر کرنا درست اور صحیح ہے، (کما مر) یہ امر درست نہیں ہے کہ الفاظِ حدیث متن میں مختلف ہو اور درج ذیل حوالہ اس کے مخالف ہو، ورنہ تغییر تصنیف غیرہ کا مصداق بن جائے گا جو درست نہیں ہے، جیسا کہ مقدمۂ ابن الصلاح کے حوالے سے ہم نے پہلی قسط میں اس کا ذکر کردیا ہے۔

نیز صحیح ابن حبان وغیرہ میں "لا صلاة إلا بقراءة فاتحة الكتاب" کے الفاظ بھی وراد ہوئے ہیں، جس کی طرف ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے فتح الباری میں اشارہ کیا ہے: وقد أخرج ابن خزيمة عن محمد بن الوليد القرشي عن سفيان حديث الباب بلفظ " لا صلاة إلا بقراءة فاتحة الكتاب"۔

صحیح ابن حبان کی حدیث ملاحظہ فرمائیں 👇

1- نا عبد الجبار بن العلاء، نا سفيان، حدثني الزهري، ح وحدثنا الحسن بن محمد، وأحمد بن عبدة، وسعيد بن عبد الرحمن المخزومي، ومحمد بن الوليد القرشي قالوا: حدثنا سفيان، عن الزهري، عن محمود بن الربيع، عن عبادة بن الصامت، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «لا صلاة لمن لا يقرأ بفاتحة الكتاب» هذا حديث المخزومي وقال الحسن بن محمد يبلغ به النبي وقال أحمد وعبد الجبار: عن عبادة بن الصامت رواية وقال محمد بن الوليد: لا صلاة إلا بقراءة فاتحة الكتاب. 

(صحيح ابن خزيمة، باب ایجاب القراءۃ فی الصلاۃ بفاتحۃ الکتاب الخ، رقم الحدیث: 488)

خلاصۂ کلام:- "لا صلاۃ الا بفاتحۃ الکتاب" کتب احادیث میں باسند صحیح موجود ہیں، لکین بعینہ یہ الفاظ صحاح ستہ میں موجود نہیں ہیں، الا یہ کہ امام ترمذی رحمہ اللہ نے ان کو ترجمۃ الباب کے طور پر ذکر کیا ہے،  لہذا غیر حدیثی کتب کے حواشی میں ان الفاظ کو صحاح ستہ کے حوالے سے نقل کرنا مناسب نہیں ہے، ہاں البتہ اس طرح سے لکھا جاسکتا ہے: رواه الأئمة الستة بلفظ "لا صلاة لمن لم يقرأ بفاتحة الكتاب"۔ 

ھذا ما ظهر لي والله أعلم بالصواب

✍️ ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری

سابرکانٹھا شمالی گجرات الھند

خادم التدریس:- جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورا سابرکانٹھا

رقم الاتصال:-9428359610

Friday, 24 December 2021

*((ایما امرأۃ نکحت۔۔۔۔))* *والی روایت پر ایک جامع سوال اور اس کا محقق جواب*

باسمہ تعالیٰ

*((ایما امرأۃ نکحت۔۔۔۔))* *والی روایت پر ایک جامع سوال اور اس کا محقق جواب*

*ٹیلیگرام چینل ↙️*

https://t.me/Tahqeqat

*سوال:-* (١) دو جگہ مجھے *(نفسہا)* کے ساتھ بالسند روایت ملی ہے ، اور دونوں جگہ اس کی نسبت امام شافعی کی طرف کی گئی ہے.

*(١) تفسیر بغوی، اور (٢) الشافی فی شرح مسند الشافعی میں*

لہذا مسند الشافعی کی مختلف روایات سے تحقیق کرلینی چاہئے، کہ روایت میں *(نفسہا)* کا لفظ ہے ؟

(٢) ایک روایت ایسی ملی ہے جس میں "فنکاحھا باطل باطل باطل" کے الفاظ وارد ہیں، اس کی بھی تحقیق ہوجائے تو بہتر ہے، روایت یہ ہے 👇

 مسند أبي داود الطيالسي (3/ 72)

1566 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ، وَأَيُّمَا امْرَأَةٍ نُكِحَتْ بِغَيْرِ وَلِيٍّ فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ بَاطِلٌ بَاطِلٌ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهَا وَلِيُّ فَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ»

*الجواب بعون الملک الوھاب:-* اوّلاً میں سائل محترم کا تہِ دل سے شکرگزار ہوں کہ ان ہوں نے راقم الحروف کی اس تحقیق پر ایک جامع اور انوکھا سوال کیا کہ ہمیں رجوع کرنے اور اس کے جواب تلاش کرنے سے کافی فائدہ ہوا، نیز یہ بھی سمجھ میں آیا کہ حضرات کبار علما ہماری ان تحقیقات کو پڑھ رہے ہیں،  اور اس سلسلے میں ہمیں اپنی قیمتی آراء سے آگاہ فرمارہے ہیں۔

 فجزاھم اللہ خیرا

*ثانیاً  دونوں سوالات کے جوابات لف ونشر مرتب کے طور پر ملاحظہ ہو۔👇👇👇*

(١) راقم الحروف نے اوّلاً سوالِ بالا میں مذکور دونوں کتب سے رجوع کیا کہ کیا ان میں وہ روایت مروی ہے؟ نیز اس میں *نفسھا* کا لفظ بھی منقول ہے؟ 

تو دیکھنے اور رجوع کرنے سے معلوم ہوا کہ حقیقۃً ان میں یہ لفظ منقول ہے، دونوں کتب کی احادیث ملاحظہ فرمائیں 👇👇👇

*أخبرنا عبد الوهاب بن محمد الخطيب أنا عبد العزيز بن أحمد الخلال أنا أبو العباس الأصم أنا الربيع أنا الشافعي أنا سعيد بن سالم عن ابن جريج عن سليمان بن موسى عن ابن شهاب عن عروة عن عائشة عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: أيما امرأة نكحت نفسها بغير إذن وليها فنكاحها باطل- ثلاثا-...........*

(تفسیر بغوی تحت آیۃ وَأَنكِحُوا۟ ٱلۡأَیَـٰمَىٰ مِنكُمۡ وَٱلصَّـٰلِحِینَ سورة النور: 32) 

*أخبرنا الشافعي -رضي الله عنه- أخبرنا مسلم وعبد المجيد، عن ابن جريج، عن سليمان بن موسى، عن ابن شهاب، عن عروة، عن عائشة، عن النبي - صلى الله عليه وسلم - أنه قال: "أيما امرأة نكحت نفسها بغير إذن وليها، فنكاحها باطل. ثلاثا۔*

(الشافی فی شرح مسند الشافعی ج4 ص336)

آپ ان میں بغور دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ *نفسھا* کا لفظ ہے، لیکن چونکہ ان میں حضرت امام شافعی رحمہ اللہ کے حوالے سے روایت مذکور ہے -جیسا کہ آپ نے ابھی دیکھا-  لہذا امام شافعی رحمہ اللہ کی مسند الشافعی کی طرف رجوع کیا، اور اس میں دیکھا تو معلوم ہوا کہ یہ روایت اس میں دو سندوں سے مروی ہے، ملاحظہ فرمائیں 👇👇👇

(1) *أخبرنا سعيد بن سالم، عن ابن جريج، عن سليمان بن موسى، عن ابن شهاب، عن عروة، عن عائشة رضي الله عنها، عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: «أيما امرأة نكحت بغير إذن وليها فنكاحها باطل، ثلاثا۔۔۔۔۔۔۔*

(2) *أخبرنا مسلم، وعبد المجيد، عن ابن جريج، عن سليمان بن موسى، عن ابن شهاب، عن عروة، عن عائشة رضي الله عنها عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: «أيما امرأة نكحت بغير إذن وليها فنكاحها باطل». ثلاثا*

(مسند الشافعی)

اور ان میں *نفسھا* کا لفظ نہیں ہے، چونکہ تفسیر بغوی اور الشافی فی شرح مسند الشافعی دونوں کتابوں میں روایت حضرت امام شافعی رحمہ اللہ کے حوالے سے مذکور ہے، یعنی امام شافعی رحمہ اللہ کے اساتذہ جس طرح مسند میں ہیں اسی طرح ان دونوں کتب میں بھی ہیں، لیکن امام شافعی رحمہ اللہ نے تو اس لفظ کو ذکر کیا ہی نہیں ہے،  لہذا اطمنان ہوگیا کہ اصل کتاب میں یہ لفظ مروی نہیں ہے، اور حضرت امام شافعی رحمہ اللہ کی کتاب کتب اصلیہ میں سے ہے، لہذا کتب شبہ اصلیہ کی روایات کو کتب اصلیہ کی مراجعت سے ہی نقل کیا جائے گا، لہذا اس کو نہ بیان کیا جائے اور نہ روایت بالمعنی کہ کر لکھا جائے۔

 نیز الأم للشافعی کی طرف بھی رجوع کرنے کا موقع ملا، تو اس میں بھی وہ روایت بالسند ملی، لیکن اس میں بھی *نفسھا* کا لفظ نہیں ملا، لہذا معلوم ہوا کہ تفسیر بغوی اور الشافی فی شرح مسند الشافعی میں *نفسھا* کا لفظ زائد ہے۔

لہذا ان کتابوں کے حوالے سے روایت ذکر کرنے کے بجائے اس کتاب *(مسند الشافعی)*  کے حوالے سے ذکر کی جائیں جو مروی عنہ کی کتاب ہے۔

(٢)  جی! اس میں "باطل باطل" بشکل مفرد وارد ہے لیکن اس میں "بغیر اذن ولى" کا لفظ ہے، نہ کہ "ولیھا". 

ھذا ما ظهر لي والله اعلم بالصواب

*✍️ ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری*

سابرکانٹھا شمالی گجرات الھند

استاذ:- جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورا سابرکانٹھا

Sunday, 19 December 2021

أصول الشاشی میں ذکر کردہ احادیث کا تحقیقی جائزہ حدیث نمبر:01

 باسمہ تعالیٰ      حامداً ومصلیاً ومسلماً

(أصول الشاشی میں ذکر کردہ احادیث کا تحقیقی جائزہ)

حدیث نمبر:- 01

قوله عليه الصلاة والسلام: (أيما امرأة نكحت نفسها بغير إذن وليها فنكاحها باطل باطل باطل)  (أصول الشاشی ص7 مطبوعہ: مکتبۂ المیزان)

حدیثِ بالا کے سلسلے میں دو باتیں قابل غور ہیں۔

(1) "نفسها" کا لفظ تلاش بسیار کے بعد بھی مستند کتب احادیث میں نہیں ملا، ہاں البتہ غیر مستند کتب (مثلاً کتب فقہ، کتب أصول فقہ، نیز البدر المنیر(٧‏/٥٥٣)، غاية المأمول ص80 کلاھما لابن الملقن اور تخريج زاد المعاد لشعیب الارنؤوط (٥‏/٩٢) وغیرہ) میں "نفسھا" کا لفظ مذکور ہے، لکین چونکہ اس میں سند نہیں ہے، نیز اس میں بھی سنن ترمذی سنن أبی داود اور سنن ابن ماجہ وغیرہ کا حوالہ مذکور ہے اور ان کتبِ مستندہ  میں "نفسھا" کا لفظ مذکور نہیں ہے، لہذا اس لفظ کو بغیر تحقیق کے بیان کرنا، اور اس کو روایت بالمعنی کہکر ان کتب مستندہ کے حوالے سے بغیر تحقیق کے ذکر کرنا درست نہیں ہے۔ (روایت بالمعنی کے متعلق مکمّل محقّق اور مدلّل تحقیق و تفصیل ان شاءاللہ نیچے آرہی ہے) خلاصے کے طور پر اتنا سمجھ لینا چاہیے کہ روایت بالمعنیٰ کے سلسلے میں متقدمین میں اختلاف رہا ہے، جمہور علماء روایت الحدیث بالمعنیٰ کے قائل تھے، اور بعض کے یہاں درست اور صحیح نہیں تھا، لیکن تدوین حدیث کے بعد اب متفقہ طور پر روایت بالمعنیٰ کی گنجائش نہیں ہے، کیونکہ کتب میں احادیث با سند ذکر کر دی گئی ہیں، لہذا ان کتب اور مصنفات کے حوالے سے ہی روایت ذکر کرنی چاہیے، اس میں جان بوجھ کر ردوبدل یا تقدیم و تاخیر یا کسی بھی طرح کی کمی و زیادتی کذب فی الروایۃ کو مستلزم ہوگا۔ کما سیأتی ان شاءاللہ، هذا ما ظهر لي والله اعلم بالصواب،

کتبِ مستندہ کی روایات بالترتیب ملاحظہ فرمائیں 

👇👇👇

1- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَيُّمَا امْرَأَةٍ نَكَحَتْ بِغَيْرِ إِذْنِ مَوَالِيهَا فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ۔۔۔۔۔۔۔۔ 

سنن ابی داؤد رقم الحدیث: 2083

2- حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَيُّمَا امْرَأَةٍ نُكِحَتْ بِغَيْرِ إِذْنِ وَلِيِّهَا فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ، فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ، فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ۔۔۔۔۔۔۔۔

سنن ترمذی رقم: 1102

3- حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَيُّمَا امْرَأَةٍ نَكَحَتْ بِغَيْرِ إِذْنِ وَلِيِّهَا، فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ، فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ، فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ۔۔۔۔۔۔۔ 

سنن دارمی رقم: 2230 

4- حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَيُّمَا امْرَأَةٍ نَكَحَتْ بِغَيْرِ إِذْنِ وَلِيِّهَا فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مسند احمد رقم: 24372 مسند احمد میں ایک اور جگہ روایت مروی ہے، اس میں بھی "نفسھا" کا لفظ نہیں ہے مسند احمد، رقم: 25326۔

5- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَيُّمَا امْرَأَةٍ لَمْ يُنْكِحْهَا الْوَلِيُّ فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ، فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ، فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ…….

سنن ابن ماجہ رقم: 1879

* اب سوال یہ ہوتا ہے کہ اس لفظ کو، اسی طرح دیگر الفاظ کو - جو کتب احادیث معتمدہ ومستندہ میں مذکور نہیں ہیں - أصول الشاشی ھدایہ اور دیگر کتب فقہ و أصول فقہ میں کیوں کر بیان کیا گیا ہیں؟ حالانکہ یہ الفاظ بعینہ مستند کتب احادیث میں مروی نہیں ہیں، یا  ہیں لکین تقدیم و تاخیر سے کام لیا گیا ہے؟

* تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ تمام کتب اس زمانے میں لکھی گئی ہیں جس زمانے میں آج کی طرح وسائل نہیں تھے، یعنی وہ زمانہ تھا کہ کتب عام طور پر دستیاب نہ تھیں، اور تخریج اتنی آسان نہ تھی، مصنفین اپنی یاداشت سے بسااوقات الفاظِ حدیث کو لکھتے تھے، اس لیے ان سے الفاظ حدیث بیان کرنے میں تسامحات ہوئے ہیں، ہم سے وہ غلطیاں نہ ہو اسی لیے یہ سلسلہ شروع کیا گیا ہے، اس کی مقبولیت اور افادیت اور استفادیت کے لئے آپ سے دعا کی درخواست ہے۔ ( أصول الشاشی، حسامی ھدایہ اور جلالین وغیرہ کی احادیث کا تحقیقی جائزہ پیش کیا جائے گا، (ان شاءاللہ) جو حضرات بالترتیب ان احادیث کی تحقیق و تخریج کے طالب ہوں وہ اس واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں، واٹس ایپ نمبر:- 9428359610

نیز ہمارے لیے تخریج و تحقیق بہت ہی آسان ہے، چونکہ آج کے زمانے میں کتبِ احادیث میسر ہیں، آج کے زمانے میں کسی بھی حدیث کی تحقیق و تخریج کرنی ہو تو ہر آدمی بآسانی کرسکتا ہے، کوئی مشکل امر نہیں ہے، چونکہ اکثر کتابیں مطبوع ہوکر منظر عام پر آگئی ہیں، اور اکثر جگہوں پر وہ کتابیں میسر ہوجایا کرتی ہیں، نیز ان کتابوں کا مبائیل میں بشکل پی ڈی ایف مطالعہ کیا جاسکتا ہے، نظر ثانی کی جاسکتی ہے، اسی طرح تخریجِ حدیث کا کام جدید آلات کے ایجاد ہونے کی وجہ سے آسان ہوگیا ہے، موبائل کے ذریعے تخریج کے لئے مختلف ایپس اور گوگل کی مدد لی جاسکتی ہے، اور کمپوٹر سے تخریج کے لئے مختلف پروگرام سے تعاون حاصل کیا جاسکتا ہے۔

لہذا اب ہم أصول الشاشی وھدایہ پڑھنے اور پڑھانے والے حضرات کے لئے ضروری ہے کہ جب اس طرح کی احادیث دوران درس و مطالعہ آئیں تو ضرور ہمیں تحقیق کرلینی چاہئے، کہ کیا یہ الفاظ، حدیث میں وارد ہیں؟ اگر جواب اثبات میں ملے تو پھر یہ دیکھ لیں کہ کیا ان الفاظ کے ذکر کرنے میں مصنفین نے تقدیم و تاخیر سے کام تو نہیں لیا؟ اور اگر وقت درکار نہ ہو تو اس فن کے ماہرین واصحاب تخریج و تحقیق سے رجوع سے ضرور کام لینا چاہیے۔ والله الموفق والمعين.

نوٹ:- مشکوٰۃ المصابیح کے ایک نسخے میں "نفسھا" کا لفظ وارد ہے، کما قاله الملا علي القاري رحمة الله عليه في المرقاة،(270/6) لکین چونکہ مشکوٰۃ شریف میں بھی مسند احمد، ترمذی، ابو داؤد، ابن ماجہ اور سنن دارمی کا حوالہ مذکور ہے، اور ان کتب میں "نفسھا" کا لفظ مروی نہیں ہے، جیسا کہ ہم نے اوپر ذکر کیا ہے، لہذا اس کا ذکر نہ کرنا درست معلوم ہوتا ہے، چونکہ مشکوٰۃ شریف کتب غیر اصلیہ میں سے ہے، اور اس کا حکم یہ ہے کہ ان میں کوئی روایت ہو تو اس کو کتب اصلیہ کی طرف مراجعت کرکے ہی نقل کرنا چاہیے۔ کتب اصلیہ و غیر اصلیہ وغیرہ کی تعریف مع احکام درج ذیل ہے، ملاحظہ فرمائیں 👇👇👇

مصادرِ حدیث کی تین قسمیں ہیں: (1) کتب اصلیہ (2) کتب شبہ اصلیہ (3) کتب غیر اصلیہ۔

کتب اصلیہ: وہ کتابیں ہیں جن کے مؤلفین نے احادیث اپنی سند سے ذکر کی ہیں۔ مثلاً صحاح ستہ، مؤطین، مسند احمد، سنن دارمی، سنن دارقطنی، تاریخ بغداد، الأم للشافعی اور تفسیر ابن أبی حاتم وغیرہ کتب، جن کے مؤلفین نے احادیث اپنی سند سے ذکر کی ہیں۔

کتب شبہ اصلیہ: وہ کتابیں ہیں جن کے مؤلفین نے احادیث اپنی سند سے ذکر نہیں کی ہیں، بلکہ کتب اصلیہ میں جو روایات جن اسانید سے مروی تھیں ان احادیث کو انہیں اسانید کے ساتھ ذکر کردیا۔ جیسے تفسیر ابن کثیر، تحفۃ الاشراف، نصب الرایۃ اور علامہ سیوطی رحمۃ اللہ علیہ کی اکثر تصانیف۔

کتب غیر اصلیہ: وہ کتابیں ہیں جن کے مؤلفین نے کتب اصلیہ کی احادیث مبارکہ کو بدون سند ذکر کردیا ہوں۔ جیسے ریاض الصالحین للنووی، مشکوٰۃ شریف  للخطیب التبریزی اور الدر المنثور للسیوطی وغیرہ کتب۔ 

کتب شبہ اصلیہ اور کتب غیر اصلیہ سے احادیث نقل کرنے کا حکم یہ ہے کہ ان کتب سے احادیث نقل کرنے کے بجائے جن کتب اصلیہ کا حوالہ ان میں ذکر کیا گیا ہے ان کی طرف مراجعت کرکے احادیث مبارکہ کو نقل کرنا چاہیے۔ مثلاً کوئی روایت مشکوٰۃ شریف میں بحوالۂ ترمذی شریف کے ذکر کی گئی ہے تو مشکوٰۃ سے نقل کرنے کے بجائے اس کو ترمذی شریف کی طرف مراجعت کرکے نقل کرنا چاہیے، یعنی اس میں جو الفاظ جس طرح سے مروی ہیں اسی طرح نقل کرنے چاہیے، کمی زیادتی نیز تقدیم و تاخیر سے کام لینا ایک مذموم امر ہے، 

(ہم علم حدیث کیسے پڑھیں؟ بزیادۃ واختصار مولانا ادریس صاحب گودھرا گونیا ص67) 

زیر بحث حدیث میں بھی اگر وہی معاملہ کریں تو "نفسھا"  کا لفظ ذکر کرنا مناسب معلوم نہیں ہوتا۔ ھذا

(2)  "فنکاحھا باطل" کے بعد "باطل باطل" کا لفظ (بشکل مفرد) مستند کتب احادیث میں تلاش بسیار کے بعد بھی نہیں ملا، صرف کتب فقہ و أصول فقہ میں مذکور ہے، نیز اسی طرح ( فنکاحھا باطل باطل باطل)  السیل الجرار للشوکانی ج3 ص21 میں بھی مذکور ہے، لکین چونکہ ان تمام کتب میں سند نہیں ہے، لہذا ان الفاظ کو ان کتب کے حوالے سے بغیر مراجعت و تحقیق کے ذکر کرنا، نیز ان کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی اور ثابت سمجھنا، اور عدم ثبوت کے علم کے بعد بھی ان ہی کو بیان کرنا درست معلوم نہیں ہوتا، چونکہ حدیث پاک میں ہے: نضر الله امرأ سمع منا شيئا فبلّغه كما سمع، فرب مبلغ أوعى من سامع» سنن الترمذیؒ 2657 

ترجمہ:- اللہ تعالیٰ اس شخص کو خوش و خرم رکھے جس نے ہم سے کوئی چیز سنی پس اس کو پہنچائی جیسی اس نے سنی، یعنی بے کم وکاست پہنچائی، کیونکہ بعض پہنچائے ہوئے سننے والوں سے زیادہ یاد کرنے والے ہوتے ہیں۔ (مبلَّغ: اسم مفعول، کذا فی تحفۃ الألمعی) تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کمی زیادتی یا تقدیر و تاخیر سے کام لینا حدیث کے منافی ہے، جیسے کہ اکثر علما نے اس کی وضاحت کی ہیں: (فبلغه كما سمعه ) أي من غير زيادة ونقصان۔۔۔۔ (تحفۃ الأحوذی) لہذا وہی الفاظ نقل کرنے چاہیے جو کتب احادیث میں موجود ہیں۔

 ہاں البتہ "فنکاحھا باطل، فنکاحھا باطل" (بشکل مرکب) احادیث مبارکہ میں مروی ہے، جیسے کہ ترمذی وغیرہ کی روایات ہم نے اوپر دیکھی، کہ ان میں پورا جملہ مکرر تھا جیسے: (فنکاحھا باطل فنکاحھا باطل فنکاحھا باطل) ہاں لکین امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اپنی مسند میں اور امام ابو داؤد رحمہ اللہ نے اپنی سنن میں " فنکاحھا باطل" اول کے بعد "ثلاث مرات" یا "ثلاثا"  کا لفظ ذکر کیا ہیں، ملاحظہ فرمائیں: أَيُّمَا امْرَأَةٍ نَكَحَتْ بِغَيْرِ إِذْنِ مَوَالِيهَا فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ۔۔۔۔۔۔ سنن ابی داؤد/ ثلاثا۔۔۔۔۔ مسند احمد۔

 اب سوال یہ ہے کہ خالص "باطل، باطل" کا لفظ مکرر مان کر اس کو "ثلاث مرات" کا مصداق قرار دے، یا "فنکاحھا باطل، فنکاحھا باطل"  پورا جملہ مکرر مانے؟ جیسا کہ دیگر روایات میں ہے؟ 

 تو اس کا جواب یہ ہے کہ پورا جملہ ہی مکرر ماننا درست معلوم ہوتا ہے، چونکہ وہ سند جو أبو داؤد شریف اور مسند احمد میں ہے یعنی: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ۔۔۔۔۔ اسی سند کے ساتھ صاحب سنن ترمذی و سنن دارمی وغیرہ بھی روایت لائے ہیں اور ان میں پورا جملہ مکرر ہے، لہذا "ثلاث مرات" کا مصداق یہ ماننا ہوگا کہ پورا جملہ مکرر ہے، نہ کہ صرف "باطل" مفرد۔ 

نوٹ:- اگر الفاظِ حدیث یاد نہ ہو تو اس وقت محدّث کے لئے یا حدیث پیش کرنے والے کسی بھی شخص کے لیے ضروری ہے کہ کتب احادیث مستندہ سے رجوع کرلیں، اور ان ہی کتب سے الفاظ حدیث نقل کریں، اور اگر اس طرح کا موقع نہ ہو کہ رجوع کر سکے تو حدیث کے الفاظ ذکر کرنے کے بعد "أو کما قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم" یا " أو نحوہ" یا "أو شبھه" یا اس جیسے الفاظ ذکر کر دیں، جس سے یہ احساس ہوکہ یہاں الفاظ میں تبدیلی ہے، تاکہ الفاظ حدیث پیش کرنے میں کذب فی الروایۃ لازم نہ آئے،  اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وہ الفاظ منسوب نہ ہو جائیں جو آپ سے ثابت ہی نہیں ہے، جیساکہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے اس اعرابی کے قصہ میں بیان کیا ہے جس نے مسجد میں پیشاب کردیا تھا، فرمایا:’’پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس اعرابی کو بلایا اور کہا : ((إن هذہ المساجد لاتصلح لشيء من هذا البول ولا القذر، إنما هي لذکر اللّٰہ عزوجل و الصلاۃ وقراءۃ القرآن، أو کما قال صلي اللّٰہُ عليه وسلم ۔)) بیشک یہ مساجد پیشاب اور گندگی میں سے کسی چیز کے لیے مناسب نہیں ہیں ‘ بیشک مساجد اللہ کے ذکر، نماز اور قرآن کی تلاوت کے لیے ہیں، یا ایسا کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ 

صحیح مسلم رقم الحدیث:- 285، کتاب الطہارۃ، باب وجوب غسل البول وغیرہ من النجاسات إذا جعلت في المسجد) 

اسی طرح معاویہ بن حکم رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے، انہوں نے ان جانے میں نماز میں بات کردی تھی -جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھ لی تو ان سے کہا : (( إن هذہ الصلاۃ لا یصلح فیها شيء من کلام الناس، إنما ھو التسبیح و التکبیر، وقراءۃ القرآن، أو کما قال صلي اللّٰہُ عليه وسلم ۔ )) 

 بیشک ان نمازوں میں لوگوں کے کلام میں کچھ بھی جائز نہیں ہے ۔ بیشک (ان نمازوں ) میں تسبیح اور تکبیر اور قرآن کی تلاوت ہے، یا اس کے مانند آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔

(صحیح مسلم، رقم الحدیث: 537، کتاب المساجد ومواضع الصلاة، باب تحریم الکلام في الصلاۃ ونسخ ما کان إباحته) هذا وينبغي للراوي بالمعنى أن يقول بعد روايته الحديث: "أو كما قال" أو "نحوه" أو "شبهه".

(تيسير مصطلح الحديث لمحمود الطحان ص212)

 مذکورہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ پورے الفاظِ حدیث اس طرح سے ہونگیں، ملاحظہ فرمائیں 👇👇👇

قوله عليه الصلاة والسلام: "ايما امرأة نكحت بغير اذن وليها/ مواليها فنكاحها باطل فنكاحها باطل فنكاحها باطل"۔ 

روایت بالمعنی کے متعلق مکمل تحقیق:

اب سوال یہ ہوتا ہے کہ کتب فقہ اور کتب اصول فقہ کی احادیث میں تقدیم و تاخیر یا کمی و زیادتی یا اس طرح سے جو چیزیں وجود میں آئی ہیں آیا اسے روایت بالمعنی کہا جائیں یا نہیں؟ اگر جواب اثبات میں ہے تو کیا اس طرح کرنا جائز ہے، یا ناجائز؟ تو اس سلسلے میں ہم اولاً روایت بالمعنی کی تعریف سمجھیں گے، ثانیاً اس کے جواز اور عدم جواز کے متعلق تحقیق ملاحظہ فرمائیں گے۔ ان شاءاللہ

اوّلاً روایت بالمعنی کی تعریف ملاحظہ فرمائیں 👇👇👇

تعريفها: "هي أن يؤدي الراوي الحديث بألفاظ من عنده، كلا أو بعضا، مع المحافظة على المعنى بحيث لا يزيد فيه شيئا ولا ينقص منه شيئا، ولا يحرف ولا يبدل ولا يغير"

(الوسیط فی علوم ومصطلح الحدیث: ابو شھبۃ، محمد محمد، د،ط دار الفکرالعربی ص:40)

2- "الرواية بالمعنى هي أن يعمد الواوي إلي سياق متن الحديث فيتصرف فيه تصرفا كليا، أو جزئيا"

(رواية الحديث بالمعنى وأثرها في المرويات والحكم على الرواة، رسالة ماجستير، جامعة الجزائر، الخروبة، ص: 44) 

خلاصۂ عبارت:- "روایت بالمعنی وہ حدیث ہے جسے راوی مروی عنہ کے الفاظ سے ہٹ کر روایت کرے۔"

اس تعریف سے معلوم ہوگیا کہ ان کتب میں جو روایات مذکور ہیں اور ان میں جو الفاظ میں کمی و زیادتی یا اسی طرح تقدیر و تاخیر سے جو کام لیا گیا ہے وہ روایت بالمعنی کے طور پر ہی ہے۔ لکین کیا یہ طریقۂ کار جائز اور درست ہے؟ تو اس سلسلے میں درج ذیل تحقیق ملاحظہ فرمائیں 👇

ثانیاً روایت بالمعنی کا حکم ملاحظہ فرمائیں 👇👇👇

روایت بالمعنیٰ کے حکم کے تعلق سے علماء کرام کے دو گروہ ہیں: 

1- ایک گروہ تو اس کو ناجائز قراردیتا ہے، اس گروہ میں علامہ ابن سیرین، نافع، ثعلب، ابو بکر الرازی، قاسم بن محمد، عبد اللہ بن طاؤوس، ابو معمر الازدی، اور رجاء بن حیوۃ رحمھم اللہ شامل ہیں، جب کہ حضرت عمر بن خطاب اور عبد ابن عمر رضی اللہ عنھما سے بھی یہی مروی ہے، ومثل هذا التشدُّد مروي عن بعض الصَّحابة؛ كابن عمر، كان "إذا سمِع الحديثَ لم يزِد فيه ولم ينقُص منه، ولم يُجاوزه ولم يقصُر عنه"

(الكفاية في علم الرواية ص 171)

اور طیبی نے الخلاصۃ فی أصول الحدیث میں شرح السنۃ کے حوالہ سے نقل کیا ہے کہ امام مالک اور ابن عیینہ کا بھی یہی قول ہے، قال القُرطبيُّ: وهو الصَّحيحُ من مذهب مالكٍ، حتى إنَّ بعض مَن ذهب لهذا شدَّد فيه أكثرَ التَّشديد، فلم يُجز تقديمَ كلمةٍ على كلمةٍ، وحرفٍ على آخر………….

 (فتح المغيث بشرح ألفية الحديث"؛ للسخاوي، ج3 ص 140)

وهؤلاء مع منعهم رِواية الحديث عن النبيِّ صلى الله عليه وسلم بالمعنى، فقد أجازوا الروايةَ بالمعنى عن غيره، وهو مرويٌّ عن مالك بن أنسٍ، يقولُ: "ما كان من حديث رسول الله صلَّى الله عليه وسلَّم، فلا تَعْدُ اللَّفظ، وما كان عن غيره فأصبتَ المعنى، فلا بأس"

(الكفاية في علم الرواية ص 188)

 ان حضرات کی دلیل: 

(1) ایک تو وہ حدیث: نضَّر الله امرأً سمِع منَّا حديثًا، فحفِظه حتَّى يُبلِّغه غيرَه، فرُبَّ حامل فقهٍ إلى مَن هو أفقه منه، ورُبَّ حامل فقهٍ ليس بفقيه. 

(سنن الترمذی رقم الحدیث: 2656)

(۲) اور دوسری دلیل یہ ہے کہ یہ حضرات کہتے ہیں کہ رسول ﷲ ﷺ کمالات فصاحت وبلاغت سے اور جوامع الکلم سے متصف تھے ،اور بلاشبہ دوسرے شخص کے الفاظ آپ کے معانی کوکامل طور پر ادا نہیں کرسکتے۔

(3) تیسری دلیل یہ ہے کہ ایک مرتبہ حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک دعا سنا رہے تھے تو آپ رضی اللہ عنہ نے "نبیک" کی جگہ "رسولک" پڑھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فوراً توجہ دلائی کہ " نبیک" کا لفظ ہے۔ حدیث بخاری شریف میں ہے، ملاحظہ فرمائیں 👇👇👇

عن البراء بن عازبٍ، قال: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فلمَّا بلغتُ: اللهمَّ آمنتُ بكتابك الَّذي أنزلت، قُلتُ: ورسولك، قال: ((لا، ونبيِّك الَّذي أرسلتَ))

أخرجه البخاري، كتاب الوضوء، باب فضل من بات على الوضوء، (ج 1، ص 58)، رقم الحدیث:247)

2- دوسرا گروہ جمہور علماء کا ہے، جو جوا ز کے قائل ہیں، جن میں خصوصاً واثلہ بن الاسقع، حسن بصری، عطاء بن ابی رباح، مجاہد، عامر الشعبی، ابراہیم النخعی، جعفر الصادق، عمرو بن دینار، زھری، سفیان ثوری، وکیع بن الجراح، حماد بن زید، یحیی بن سعید القطان، امام شافعی، امام احمد بن حنبل اور حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنھم وغیرھم شامل ہیں، لیکن وہ روایت بالمعنی کرنے والے شخص کے لیے سخت شرائط عائد کرتے ہیں، اور حدیث کے سلسلہ میں کسی بھی تساہل کے روادار نہیں، ان کی دلیل یہ ہے کہ الفاظ کا حفظ کرنا ممکن نہیں ہے، اور اصل مقصود احکام کا استنباط ہے، جو معنی سے حاصل ہوجائیگا، صحابہ ؓ نے ایک ہی واقعہ کو کئی الفاظ میں نقل کیا ہے، اورواقعہ بھی یہی ہے، دیگر دلائل کے لیے کتب أصول الحدیث کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔ 

بہر کیف! روایت بالمعنی کرنے والے کے لئے درج ذیل شرائط کو مد نظر رکھنا ضروری اور امر لابدی ہے، اس کے بغیر روایت بالمعنی کی گنجائش نہیں ہے۔ شرائط ملاحظہ فرمائیں 👇

(1) راوی عربی زبان کے اسرار ورموز سے بخوبی واقف ہو۔

(2) شریعت کے غایات ومقاصدکوجانتا ہو۔

(3) جس حدیث کی روایت بالمعنی کرنا چاہتا ہے وہ جوامع الکلم کے قبیل سے نہ ہو۔

(4) وہ حدیث ایسی نہ ہو کہ اس کے الفاظ عبادت شمار ہوتے ہوں جیسے ادعیہ ماثورہ اور کلمات اذان وغیرہ پرمشتمل احادیث۔

(5) راوی جس حدیث کی روایت بالمعنی کا خواہاں ہے، اس کے الفاظ اسے یاد نہ ہوں، مگر معنی(ومراد) اسے یاد ہو، اگر اسے الفاظ حدیث بھی یاد ہوں تو اس صورت میں اس کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ اس کے الفاظ کو بدلے،  إلا یہ کہ لوگوں کو سمجھانا مقصود ہو۔

(الالماع بزیادۃ، باب تحری الروایۃ والمجئی:ص ۱۷۸، دارالتراث، المکتبۃ العتیقۃ، القاھرۃ، الطبعۃ الاولی)

حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ لکھتے ہیں : »

یعنی “متن حدیث کے اَلفاظ میں عمدا ً تبدیلی کرنا یا اختصار کرنا جائز نہیں ہے اور نہ ایک ہم معنی لفظ کو دوسرے ہم معنی لفظ سے بدلنا جائز ہے۔ ہاں یہ کام اسی کے لئے جائز ہوسکتا ہے جو الفاظ کے معانی و مطالب سے بخوبی واقف اور باخبر ہو۔” (شرح نخبة الفکر) (تفصیل کیلئے ملاحظہ ہو شرح مسلم مقدمہ امام نووی / فتح المغیث شرح الحدیث العراقی، صفحہ ۵۷۶)

جواز اور عدم جواز کا اختلاف بالا یہ تو کتب احادیث مبارکہ کی تدوین سے پہلے کا ہے، چونکہ اس وقت الفاظ حدیث کو یاد رکھنا ایک اہم امر تھا،جب الفاظ یاد نہ ہوں تو سہولت کے طور پرروایت بالمعنی کی اجازت تھی، لہذا جمہور علماء نے ضرورت کی وجہ سے اس کی اجازت کچھ شرائط کے ساتھ دے رکھی تھی، لکین جب کتب و مصنفات میں احادیث مدوّن اور جمع کردی گئی اور جو جو روایات آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی اور ثابت ہیں ان کو ایک خاص قسم کی ترتیب سے جمع کردیا گیا لہذا اب روایت بالمعنی کی گنجائش اور احتیاج جاتا رہا، لہذا اب ہمارے لیے روایت بالمعنی کی گنجائش نہیں ہیں، اب احادیث کا اخذ وتحمل اورا ن کی نقل وروایت انہی الفاظ میں ضروری ٹھہری جوحضوراکرمﷺ سے سنے گئے ہوں، نیز جو روایات ہم بیان کرنا چاہیں یا کسی جگہ لکھنا چاہیں تو ان کتب مدونہ میں رجوع کرسکتے ہیں، لہذا علمائے متأخرین نے باتفاق رائ روایت بالمعنی کو کذب فی الروایۃ کا مستلزم قرار دیا ہیں، ایک معتبر ادارے کی ویب سائٹ پر لکھا ہوا ہے: (1) وخلاف العلماء في مَسألة الرواية بالمعنى، فيما قبل عصر التدوين، أمَّا بعد تدوين الحديث وكتابتِه في المصنَّفات، فلا خِلاف بين العلماء في عدم تجويزه.

(2) نیز اس بات کوامام ابوعمروعثمان بن عبد الرحمن المعروف بابنِ الصلاح (۶۴۲ھ) نے اپنے مقدمہ میں روایت بالمعنی کے بارے میں علماء کے اختلاف کوذکر کرنے کے بعد لکھا ہے: قال ابن الصلاح: "ثُم إنَّ هذا الخلاف لا نراه جاريًا - ولا أجراه النَّاسُ فيما نعلمُ - فيما تضمَّنَته بُطون الكُتب، فليس لأحدٍ أن يُغيِّر لفظَ شيءٍ من كتابٍ مُصنَّفٍ، ويُثبت بدله فيه لفظًا آخر بمعناه؛ فإنَّ الرِّواية بالمعنى رخَّص فيها مَن رخَّص؛ لما كان عليهم في ضبط الألفاظ والجُمود عليها من الحرج والنَّصَب، وذلك غيرُ موجودٍ فيما اشتملَت عليه بطونُ الأوراق والكُتب، ولأنَّه إن ملك تغيير اللَّفظ، فليس يملكُ تغيير تصنيف غيره، والله أعلم"

(معرفة أنواع علوم الحديث لابن الصلاح المعروف ب مقدمۂ ابن الصلاح ص214، ومثله في تقريب النواوي)

ترجمہ:- یہ اختلاف ان احادیث کے بارے میں باقی نہیں جوکتبِ حدیث میں جمع کرلی گئی ہیں، اب کسی شخص کویہ حق نہیں پہونچتا کہ ان کتب میں محفوظ احادیث کے الفاظ کوتبدیل کرکے ان کی جگہ دوسرے ہم معنی الفاظ رکھ دے، جن لوگوں نے روایت بالمعنی کی اجازت دی تھی، وہ اس وقت کی بات تھی جب الفاظ کے ضبط کرنے اور ان پراصرار کرنے میں تکلیف کا سامنا تھا، اب کتب حدیث میں جواحادیث موجود ہیں ان کے بارے میں یہ دقت نہیں پائی جاتی؛ اگرکسی کے لفظ کوتبدیل کرنے کی اجازت ہو بھی تودوسرے کی تصنیف میں تصرف کا حق نہ ہوگا۔ (أیضا تدریب الراوی للسیوطی: ۲/۱۰۳، مکتبۃ الریاض الحدیثیۃ ، الریاض)

(3) نیز اسی طرح محمود الطحان نے روایت بالمعنی کے اختلاف کو نقل کرنے کے بعد لکھا ہے: هذا كله في غير المصنفات، أما الكتب المصنفة فلا يجوز رواية شيء منها بالمعنى، وتغيير الألفاظ التي فيها، وإن كان بمعناها؛ لأن جواز الرواية بالمعنى كان للضرورة إذا غابت عن الراوي كلمة من الكلمات، أما بعد تثبيت الأحاديث في الكتب فليس هناك ضرورة لرواية ما فيها بالمعنى.

(تیسیر مصطلح الحدیث لمحمود الطحان ص212)

ترجمہ:- یہ سب اختلاف غیرمصنفات میں ہے، بہر حال کتب مصنفات میں تو روایت بالمعنیٰ کی ان میں بالکل گنجائش نہیں ہے،  اسی طرح الفاظ کو بدلنا بھی جائز نہیں ہے، اگرچہ روایت بالمعنیٰ کے طور پر ہو، اس لئے کہ روایت بالمعنیٰ کا جواز ایک ضرورت کی وجہ سے تھا، کہ راوی کے سامنے الفاظ حدیث مکتوب نہ تھے، لیکن جب وہ الفاظ حدیث کتب میں ذکر کردیے گئے تو اب وہ ضرورت بھی ختم ہو گئی، لہذا اب روایت بالمعنی کی گنجائش نہیں ہوگی۔ 

اسی طرح کئی علما نے اس کی وضاحت کی ہے، طوالت سے پرہیز کرتے ہوئے ہم یہاں صرف کچھ علما کی عبارات پیش کردیتے ہیں، بالترتیب ملاحظہ فرمائیں 👇👇👇

(4) حتى إذا دونت السنة المطهرة منع من الرواية بالمعنى وتغيير الفظ المدون بلا خلاف۔

(كتابات أعداء الإسلام ومناقشتها لعماد السيد محمد إسماعيل الشربينى، كما قاله ابن الصلاح فی علوم الحديث ص ١٣٦، كما مر آنفا، وانظر: الحديث والمحدثون ص ٢١٨، ٢٢٠، والحديث النبوى للدكتور الصباغ ص ١٣١، وعلوم الحديث للدكتور صبحى الصالح ص٣٢٩، ٣٣٠، والسير الحثيث إلى الاستشهاد بالحديث فى النحو العربى للدكتور محمود فجال ١/٦٢ - ٦٤)

(5) إن هذه المناقشة للرواية بالمعنى كانت قبل عصر التدوين، أما بعد عصر التدوين فقد انتهت الحاجة إليها؛ لأن الرواية قبل التدوين كانت تعتمد على المشافهة بنسبة كبيرة في الأخذ والرد والتلقي والتحمل والأداء بين الرواة من شيوخ وتلاميذ في كل مكان وفي كل زمان، أما بعد تدوين السنة وأصبحت السنة الآن معروفة بمصادرها الصحيحة، وعلى درجات متفاوتة في الصحة وفي غيرها، هذا أمر مقرر عند العلماء، لكن السنة الآن مدونة في بطون الكتب بفضل الله -عز وجل-.

فلا يجوز لأحد أن يروي الآن بالمعنى ما دام يمكن الرجوع إلى المصدر الذي تأخذ منه فلا بد من العودة إليه.

(6) إن هذا الأمر كان قبل عصر التدوين، أما بعد عصر التدوين فقد انتهى الأمر، أو أغلق الباب.

(کلاھما من كتاب الدفاع عن السنة - جامعة المدينة (ماجستير) ص 299-302) 

اسی طرح کئی علمائے محدثین نے اس کی وضاحت کی ہے، لکین طول کلام کے خوف سے بس اسی پر اکتفا کرتا ہوں، ان شاءاللہ دوسری قسطوں میں اس کی اور وضاحت پیش کی جائے گی۔ ان شاءاللہ

اس پوری تحقیق سے یہ بات معلوم ہوگئی کہ روایت بالمعنی کی اب تدوین حدیث کے بعد گنجائش نہیں ہے، لہذا اب ہمارے لیے ضروری ہے کہ ان کتب فقہ اور اصول فقہ میں جو روایات مذکور ہیں ان کی تحقیق کرلیں کہ کیا ان میں کوئی کمی و زیادتی تو نہیں، تقدیم و تاخیر سے تو کام نہیں لیا گیا؟ اور ان کو اسی طرح نقل کریں جیسے مروی اور کتب مستندہ میں مروی ہیں، جیسے کہ مکمل تحقیق اوپر پیش کی گئی، علاوہ ازیں ہمیں جہاں روایت اور حدیث ملے فوراً کتب احادیث مستندہ سے رجوع کرلیں، اور جس طرح سے الفاظ ان میں مذکور اور مروی ہیں اسی طرح ہم بھی پیش کرنے لکھنے اور نشر کرنے کی کوشش کریں، روایت بالمعنی کہ کر کذب فی الروایۃ کے ملزم نہ ٹھیریں۔ ھذا ما ظهر لي والله اعلم بالصواب وعلمہ اتم 

كتبه: ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری

سابرکانٹھا شمالی گجرات الھند

استاذ حدیث: جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورا گجرات

رقم الاتصال: 9428359610