Tuesday 14 December 2021

*🔘 عید میلاد کے دن پڑھی جانے والی دعا کی تحقیق🔘*

 باسمہ تعالیٰ

*🔘 عید میلاد کے دن پڑھی جانے والی دعا کی تحقیق🔘*

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

*سوال :-* درج ذیل ایک حدیث ہے، اس کی تحقیق مطلوب ہے؟

*حدیث :*- حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: *جو شخص عید میلاد النبی کے دن ( 12 ربیع الاول کو) اول آخر تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ یہ دعا پڑھے گا تو سال بھر خوش حالی اور امن میں رہے گا، اور بغیر حساب کتاب کے جنت میں داخل ہوگا۔*

دعا یہ ہے 👇

 یا اللہ ( سات مرتبہ)

یا غفور ( سات مرتبہ) 

یا رحمان ( سات مرتبہ) 

یا حنان ( سات مرتبہ) 

یا منان ( سات مرتبہ) 

یا ریان ( سات مرتبہ) 

یا سبحان ( سات مرتبہ) 

اس کی تحقیق مطلوب ہے؟ آیا یہ درست ہے؟ 

فقط والسلام مع الاحترام

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

*الجواب بعون الملک الوھاب :-* ہمیں یہ حدیث کتب احادیث میں تلاش بسیار کے بعد بھی نہیں ملی، صحاح میں نہ ضعفاء میں، حتیٰ کہ موضوعات میں بھی نہیں ملی، *لہذا جب تک نہ ملے اس کی نسبت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کرنا درست اور صحیح نہیں ہے۔* ہاں البتہ مجربات کے قبیل ہوسکتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت کیے بغیر پڑھنے کی گنجائش ہے، اس میں بھی شرط یہ ہے کہ اس کو سنت نہ سمجھیں، اور نہ سنت کی طرف مداومت کریں، ھذا ما ظهر لي والله اعلم بالصواب 

فقط والسلام

واللہ اعلم بالصواب

⁦✍️⁩ *ابو احمد حسان بن شیخ یونس تاجپوری*

 سابرکانٹھا شمالی گجرات الھند

*استاذ حدیث:-* جامعہ تحفیظ القرآن اسلام پورا سابرکانٹھا شمالی گجرات الھند

*ہماری تمام تر تحقیقات کے لیے ٹیلیگرام لیینک سے "تحقیقات" گروپ میں جوئن ہوجائیں

https://t.me/Tahqeqat


0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home